ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے درمیان رابطے بحال ہوگئے، ‏جے یو آئی اور پی ٹی آئی کے درمیان ملاقات آئندہ ہفتے ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت سے مذکرات کی ناکامی کے بعد پی ٹی آئی کے اپوزیشن جماعتوں سے رابطے شروع کر دیئے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے درمیان رابطے بحال ہوگئے، ‏جے یو آئی اور پی ٹی آئی کے درمیان ملاقات آئندہ ہفتے ہوگی۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ ‏مولانا فضل الرحمان سے پی ٹی آئی وفد آئندہ ہفتے کے آغاز میں ملاقات کرے گا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: آئی کے درمیان پی ٹی آئی کے جے یو آئی آئی اور

پڑھیں:

ارشد ندیم کی ورلڈچیمپئن شپ میں ناکامی پر جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ

ارشد ندیم کی ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں ناقص کارکردگی پر ایشین ایتھلیٹکس کے نائب صدر نے جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کردیا۔

میجر جنرل (ر) محمد اکرم ساہی میڈیا سے گفتگو ہوئے آبدیدہ ہوئے اور کہاکہ ارشد ندیم کی یہ کارکردگی ایک بہت بڑا سیٹ بیک ہے، دو چار لوگوں کی وجہ سے ارشد ندیم کی ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں ناکامی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان نے دس سال محنت کرکے ارشد ندیم کو ٹاپ پر پہنچایا تھا، اولمپکس کے بعد دو سے تین لوگوں نے ارشد ندیم کو کنٹرول کیا جس کا نتیجہ آج سب کے سامنے ہے۔

اکرم ساہی نے کہا کہ ان لوگوں نے میری اور ایتھلیٹکس فیڈریشن کی میری ٹیم کی محنت پر پانی پھیر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ارشد ندیم کو فیڈریشن سے دور کرکے معاملات دو تین لوگوں نے ہاتھ میں لیے جس کا نقصان ہوا۔  کبھی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ ارشد ندیم کی کارکردگی کا گراف اتنا نیچے جائے گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ صاحب اقتدار سے کہوں گا کہ اس معاملے کی جوڈیشل انکوائری ہونی چاہیے، قوم کے پیسے سے ارشد ندیم کو ایک بلند مقام پر پہنچایا تھا۔

محمد اکرم ساہی کے مطابق کون لوگ ہیں جو ارشد ندیم کو 93 میٹر سے 82 میٹر کی تھرو پر لے آئے ہیں۔ میرے لیے آج کارکردگی برداشت کرنا مشکل ہے اس کے ذمہ داروں کو جواب دہ ہونا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ارشد ندیم کی ورلڈچیمپئن شپ میں ناکامی پر جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ
  • برطانیہ کا رواں ہفتے فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کا امکان
  • برطانیہ کا رواں ہفتے فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنیکا امکان
  • سندھ حکومت کا کسانوں کیلئے معاونتی پیکج تیار، اعلان آئندہ ہفتے ہوگا
  • 375 ٹریلین کی بے ضابطگیوں کی رپورٹ حکومت کو بدنام کرنے کی سازش قرار
  • وزیراعظم آج سے سعودیہ، امریکا اور برطانیہ کے دورے پر روانہ ہونگے
  • بانی نے کہا ہے آپریشن مسئلے کا حل نہیں، مذاکرات کے ذریعے امن بحال کیا جائے، وزیراعلیٰ کے پی
  • بانی نے کہا ہے آپریشن مسئلے کا حل نہیں مذاکرات کے ذریعے امن بحال کیا جائے، وزیراعلیٰ کے پی
  • بانی کے مطابق آپریشن حل نہیں ،مذاکرات کے ذریعے امن بحال کیا جائے،علی امین گنڈاپور
  • وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے 25 ستمبر کو ملاقات کا امکان