70 سے زائد مال بردار گاڑیوں پر مشتمل قافلہ امدادی سامان لے کر کرم پہنچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
پشاور:
ضلع کرم میں امن و امان کی بحالی کے بعد 76 مال بردار گاڑیوں پر مشتمل ساتواں بڑا قافلہ آٹا، چینی، گھی، پھل، سبزیاں، ادویات اور روزمرہ کی دیگر ضروری اشیا لے کر پارا چنار پہنچ گیا۔
قافلہ کی حفاظت کیلیے پولیس، ضلعی انتظامیہ اور سیکیورٹی فورسز نے سخت اقدامات کر رکھے تھے، گن شپ ہیلی کاپٹروں سے بھی نگرانی کی گئی۔ ادویات کی بڑی کھیپ بھی کرم پہنچا دی گئی۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی ہدایات کی روشنی میں کمشنر کوہاٹ معتصم باللہ شاہ نے جمعہ کے روز اشیائے خورد و نوش کی 76 گاڑیاں ضلع کرم کے مختلف علاقوں میں پہنچا دیں۔ ڈی آئی جی کوہاٹ عباس مجید مروت اور پاک آرمی کی نگرانی میں گاڑیوں کا کانوائے مکمل سیکیورٹی میں کرم کے مختلف علاقوں کو پہنچا۔
کمشنر کوہاٹ اور ڈی آئی جی کوہاٹ نے مشران کے ساتھ کرم کی طرف کانوائے لے جاتے وقت معاہدے کی پاسداری، باہمی تعاون اور ذمہ داریوں پر تفصیلی بات چیت کی۔
مشیر صحت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اپر کرم کے عوام کی فوری طبی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ ادویات پارا چنار بھجوائی گئی ہیں۔ 1500 کلو وزنی ادویات کی یہ کھیپ صوبائی حکومت کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے ایک ہی پرواز میں پارا چنار پہنچائی گئی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
فائل فوٹوکوہاٹ میں پنڈی پل ٹول پلازا کے قریب گاڑی پر فائرنگ میں کسٹم اہلکار جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق شہید کسٹم اہلکار کی شناخت یاسر شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔ شہید اہلکار کی لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ڈی پی او کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے آپریشن جاری ہے۔