اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جنوری2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نوجوانوں کو تبدیلی کی نوید قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ قومی ترقی و پالیسی سازی میں نوجوانوں کا کردار بڑھانے کی ضرورت ہے،تعلیم کو فروغ دے کر نوجوانوں کو بااختیار بنایا جا سکتا ہے،نوجوان پرامن اور خوشحال مستقبل کی ضمانت ہیں، چیلنجز سے نمٹنے میں دولت مشترکہ رکن ممالک کے درمیان بہترین شرکت داری کا پلیٹ فارم ہے، وزیراعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کی ترقی اور بہبود کا فلیک شپ پروگرام ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار منگل کو یہاں کامن ویلتھ ایشیا یوتھ الائنس (کایا) سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ،وزیراعظم کی کوارڈینیٹر برائے ماحولیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم اور غیر ملکی مندوبین بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے حکومت اور عوام کی طرف سے سمٹ کے شرکاکا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ کامن ویلتھ ایشیا یوتھ سمٹ کی میزبانی پر خوشی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان دولت مشترکہ کا بانی رکن ہے،پاکستان دولت مشترکہ اور اس کے اداروں کو بہت اہمیت دیتا ہے یہ ایک اہم پلیٹ فارم ہے جو شراکت داری کے قیام اور اتفاق رائے پیدا کرنے کا ذریعہ ہے، دولت مشترکہ کی 60 فیصد آبادی کی عمر 30 سال سے کم ہے۔انہوں نے کہا کہ دولت مشترکہ ممالک کا مستقبل نوجوانوں پر منحصر ہے، ہمیں نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنا ہوگا، نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی اور فنی تعلیم سے آراستہ کرنا ہے، نوجوان پرامن اور خوشحال مستقبل کی ضمانت ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی 70 فیصد آبادی کی عمر 30 سال سے کم ہے، ہم اپنی اس صلاحیت سے بخوبی واقف ہیں اور ہم اس کو ایک موقع میں تبدیل کر سکتے ہیں جو پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر سکتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ نوجوان نہ صرف کل کے لیڈر ہیں بلکہ آج بھی تبدیلی کے محرک ہیں، نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی اور فنی تعلیم سےآ راستہ کرنا ہو گا، قومی تعمیر کی کاوشوں میں انہیں بھرپور شرکت کا حامل بنانے کی ضرورت ہے، ہمیں نوجوانوں کی صلاحیتوں کا ادراک ہے،نوجوان تبدیلی کی نوید ہیں ،قومی ترقی و پالیسی سازی میں ان کا کردار بڑھانا ہے۔

قوم کی تعمیر وترقی میں نوجوانوں کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ وزیراعظم نے کہا کہ میں نے ہمیشہ نوجوانوں کی ترقی و بہبود پر توجہ دی ہے اپنی تمام سیاسی زندگی میں نوجوانوں کو با اختیار بنانے کے حوالے سے اقدامات اٹھائے ہیں ۔پرائم منسٹر یوتھ پروگرام نوجوانوں کی ترقی و بہبود کا فلیگ شپ پروگرام ہے سابق وزیراعظم نواز شریف نے نوجوانوں کے لیے بہت سے مواقع فراہم کئے اور ان کے لئے کئی پروگرام شروع کئے، ہم نے طلبہ و طالبات کو معیاری تعلیم کی فراہمی کے لیے پنجاب بھر میں دانش سکولز قائم کئے ہیں، آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان ،بلوچستان اور دیگر دور دراز علاقوں میں بھی دانش سکول قائم کئے جا رہے ہیں ،نوجوانوں کی بہبود و ترقی کے حوالے سے پنجاب اور وفاق نے متعدد منصوبے شروع کئے جن میں پنجاب ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کے ذریعے کم مالی وسائل کے حامل طلبا وطالبات کو وظائف کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ طلبہ وطالبات کے لئے لیپ ٹاپ کی فراہمی انتہائی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے جس سے طلبہ اپنی تعلیمی ضروریات پوری کر سکتے ہیں ،وزیراعظم نے کہا کہ آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور بلوچستان سمیت پورے ملک کے طلبا وطالبات کو لیپ ٹاپ فراہم کئےجا رہے ہیں۔ پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے ذریعے 6لاکھ ہونہار اور مستحق طلبا کو لیپ ٹاپ دیے گئے ہیں، کورونا وائرس کی عالمگیر وبا کے دوران یہ لیپ ٹاپ تعلیم کا ذریعہ بنے۔

وزیراعظم نے کہا کہ تعلیم کو فروغ دے کر نوجوانوں کو با اختیار بنایا جا سکتا ہے،ہمارا مستقبل با اختیار نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے۔قبل ازیں چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد نے مندوبین کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ علاقائی کمیونٹی کی حیثیت سے ان کی یہاں موجودگی یکجہتی کے جذبے کی عکاس ہے۔انہوں نے کہا کہ کامن ویلتھ ایشیا یوتھ سیکرٹریٹ کا قیام خوش آئند اور پاکستان کے نوجوانوں پر اعتماد کا مظہر ہے۔

انہوں نے کہا کہ کامن ویلتھ ایشیا یوتھ الائنس نوجوان قیادت کے متحرک کردار کو تقویت دینے کا موثر پلیٹ فارم مہیا کرے گا اور یہ ہماری اقوام کی نوجوان نسل کے مابین مکالمے کے فروغ میں سہولت دے گا ۔ یہ پلیٹ فارم وضع کردہ وژن کو عملی جامہ پہناتے ہوئے نوجوانوں کو ترقی، جدت اور جامع شمولیت کے عمل میں ہراول دستے کا کردار ادا کرنے کے فعال مواقع میسر کرے گا۔

رانا مشہود نے کہا کہ موجودہ حکومت نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور ہر شعبہ زندگی میں آگے بڑھنے کے لئے دوررس اقدامات اٹھا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو مواقع فراہم کرنے اور انہیں با اختیار بنانے سے ملک ترقی کرے گا کیونکہ یہی نوجوان کل ملک کی باگ ڈور سنبھالیں گے ۔انہوں نے کہا کہ دانش سکولز اور نوجوانوں کو قرض فراہم کرنے جیسے اقدامات قابل تحسین ہیں۔ اس موقع پر وزیراعظم نے نیشنل یوتھ کونسل کے ارکان سے حلف لیا۔وزیراعظم نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے نوجوانوں میں ایوارڈز بھی تقسیم کئے۔\932.

ذریعہ

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ میں نوجوانوں یوتھ پروگرام نوجوانوں کو دولت مشترکہ نوجوانوں کی پلیٹ فارم کا کردار لیپ ٹاپ کی ترقی

پڑھیں:

حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا

وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کا دن پاکستان میں لیبر مائیگریشن کے نظم و نسق کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم سنگ میل ہے۔ یہ پالیسی ہر اس پاکستانی سے کیے گئے قومی عزم کی عکاس ہے جو بہتر مواقع کی تلاش میں اپنا گھر چھوڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ محفوظ اور منظم نقل مکانی، مہارتوں کی ترقی، کارکنوں کا تحفظ، تارکینِ وطن کی شمولیت اور وطن واپس آنے والوں کی بحالی اس پالیسی کے بنیادی ستون ہیں۔ تکنیکی جدت، آبادیاتی تبدیلیاں اور لیبر مارکیٹ کے بدلتے ہوئے تقاضے دنیا بھر کی معیشتوں کو نئی شکل دے رہے ہیں. اس لیے پاکستان کو اپنی افرادی قوت کو آج اور مستقبل دونوں کے مواقع کے لیے تیار کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 اس سمت میں ایک اہم قدم اور پاکستان کی افرادی قوت کو مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے میں سنگ میل ثابت ہوگی۔چوہدری سالک حسین نے کہا کہ ایک کروڑ 20 لاکھ پاکستانی دنیا بھر میں مقیم ہیں اور اپنی پیشہ ورانہ مہارت، دیانت داری اور محنت کی بدولت پاکستان کے سفیر بن چکے ہیں۔ گزشتہ مالی سال میں سمندر پار پاکستانیوں نے 41 ارب امریکی ڈالر سے زائد کی ترسیلاتِ زر وطن بھیجیں، جو ملکی تاریخ کی بلند ترین رقم ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی کامیابی پاکستان کی کامیابی ہے اور ان کی فلاح و بہبود ہماری قومی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ پالیسی اداروں، تجربات اور شراکت داریوں کو ایک مشترکہ وژن کے تحت یکجا کرتی ہے تاکہ ہر پاکستانی کارکن نقل مکانی کے پورے سفر کے دوران بہتر طور پر تیار، محفوظ اور معاونت یافتہ ہو۔ اس پالیسی کا محور ہر اس پاکستانی کا سفر ہے جو مواقع کی تلاش میں اپنا گھر چھوڑتا ہے، جبکہ ذمہ داری روانگی سے پہلے ہی شروع ہو جاتی ہے، جہاں نوجوان کارکنوں کو متعلقہ مہارتیں، قابلِ اعتماد معلومات اور اخلاقی بھرتی تک رسائی فراہم کی جائے گی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اس پالیسی کی کامیابی وفاقی اور صوبائی حکومتوں، نفاذ کرنے والے اداروں، آجروں، تربیتی اداروں، ترقیاتی شراکت داروں، نجی شعبے اور سمندر پار پاکستانیوں کے باہمی تعاون سے مشروط ہے۔ انہوں نے صوبائی حکومتوں، آئی سی ایم پی ڈی (ICMPD)، دیگر ترقیاتی شراکت داروں اور تمام اسٹیک ہولڈرز کا مشاورتی عمل میں تعاون پر شکریہ ادا کیا، جبکہ اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (SIFC) کی مسلسل معاونت کو بھی سراہا۔انہوں نے کہا کہ ہجرت یا نقل مکانی غیر یقینی کا سفر نہیں بلکہ مواقع، وقار اور قومی ترقی کا راستہ ہونا چاہیے۔ آئیں مل کر ایسا مستقبل بنائیں جہاں ہر پاکستانی اعتماد کے ساتھ بیرون ملک جائے، فخر کے ساتھ وطن واپس آئے اور ہمیشہ ایک ایسی قوم سے جڑا رہے جو اس کی خدمات کی قدر اور عزت کرتی ہو۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اس وژن کو عوام کے لیے بامعنی ترقی، پاکستان کے لیے دیرپا خوشحالی اور ہر سمندر پار پاکستانی اور اس کے خاندان کے روشن مستقبل کا ذریعہ بنائے۔

متعلقہ مضامین

  • کامن ویلتھ گیمز: پاکستانی باکسر افضل خان کا فاتحانہ آغاز
  • پاکستان کے سب سے بڑے ڈیٹا سینٹر اسکائی 47 قراقرم ون کا افتتاح کر دیا
  • دہشتگردی میں بھارت کا کردار واضح، بلوچستان کے عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،وزیراعظم شہباز شریف
  • پاکستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت کا کردار واضح ہے، وزیراعظم
  • چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں کا امریکہ کی معروف یونیورسٹیوں کا دورہ
  •  بلوچستان کے عوام کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا:شہباز شریف
  • بلوچستان کی ترقی قومی ترجیح، وسائل کی منصفانہ تقسیم کے لیے تاریخی فیصلے کیے، وزیراعظم شہباز شریف
  • ارشد ندیم کی قیادت میں پاکستانی دستے کی کامن ویلتھ گیمز کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں شاندار شرکت
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم