پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے واضح کیا ہے کہ پی ٹی آئی چیمپئن ٹرافی کے دوران ایسا احتجاج نہیں کرے گی جس سے بڑے ایونٹ میں خلل پیدا ہو۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے تمام قیاس آرائیاں مسترد کرتے ہوئے کہا کہ چیمپئن ٹرافی میں کوئی خلل نہیں ڈالیں گے، ہمارا ایسا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے سچ کی جانب بڑھنے کی کوشش کی، 9 مئی اور26 نومبرکے حوالے سے کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا، تاہم موجودہ نظام میں سچائی کی جانب بڑھنے کی خواہش نہیں۔
سلمان اکرم نے کہا کہ موجودہ نظام دھونس اورجبر کی بنیاد پر چلایا جارہا ہے، ہم حق سچ کی آواز بلند کرتے رہیں گے، یہ جبر سے ہماری آواز دبانا چاہتے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ حکومت مذاکرات میں بات ڈالنے کی کوشش کر رہی تھی، ہم پارلیمان کے وجود پرآواز اٹھاتے ہیں تو کمیٹی کے سامنے کیسے بیٹھیں؟
ان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں سے نظام نہیں چلا رہا، عوام حکمرانوں کو ماننے کیلئے تیار نہیں، یہ کب تک حملے کریں گے اور لوگوں کو اٹھائیں گے؟
سلمان اکرم راجا نے کہا کہ 8 فروری کو ہم صوابی میں جلسہ کریں گے، جلسے میں اپنی آواز بلند کریں گے، ن لیگ اور پی پی کو چھوڑ کر تمام جمہوری قوتوں کے پاس جائیں گے، ہم تمام جماعتوں سے مل کر بڑا اتحاد بنائیں گے۔
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی سید مصطفیٰ کمال نے کہا   کہ میں کراچی میں رہتا ہوں، میں کراچی شہر کیلئے ہروقت حاضر ہیں، شہر کی بہتری کیلئے ہرطرح کے تعاون کیلئے تیارہوں، مجھے کوئی اعتراض نہیں ہے۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے تاجروں سے دھمکی آمیز انداز میں گفتگو کی، تاجروں نے رشوت سے متعلق اپنا مؤقف بیان کیا تھا، انہوں نے بدامنی کا معاملہ بھی اٹھایا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ کیا میئر کراچی کے بیان پر بلاول ہاؤس پر کھڑا ہوجاؤں؟ ہمارے پاس 22 نشستیں ہیں، پیپلز پارٹی کو ملیں تو اس کو فائدہ ہوگا، ہمیں کیوں دیوارسے لگایا جارہا ہے؟
گورنر خیبر پختوںخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے حالات ٹھیک نہیں ہیں، پاک فوج کے جوان ملک کیلئے قربانیاں دے رہے ہیں، خیبر پختونخوا میں حکومتی رٹ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختوںخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز اور پولیس کے جوان ہمارے لئے شہید ہورہے ہیں، اپنی جانوں کے نذرانے دے رہے ہیں، ملک کے امن اور مستبقل کے لئے ہمیں ان کو سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ کیا پی ٹی آئی والے احتجاج کے نام پر اپنے صوبے کی شاہراہیں بند کر رہے ہیں؟ شاہراہیں بند کرنے سے وفاق کو کیا نقصان ہوگا؟
گورنر خیبر پختوںخوا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی سزا پرکوئی احتجاج نہیں کیا گیا، لگتا ہے پی ٹی آئی کو بانی کی سزا پر خوشی ہوئی ہے، پی ٹی آئی والے خوشی کا اظہارکررہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کسی نے سائیکل کا ٹائر بھی نہیں جلایا، احتجاج ہر کسی کا جمہوری حق ہے، پی ٹی آئی نے بانی کی سزا پر کوئی احتجاج نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ ملک کو معاشی استحکام کی ضرورت ہے، ہمیں ملکی استحکام کے لئے کام کرنا ہے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا ڈمی ہیں۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ کسی کی خواہش پر کسی جج کی تعیناتی نہیں ہوتی ہے، صدر مملکت نے آئینی اختیاراستعمال کرکے ججز لگائے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: سلمان اکرم پی ٹی ا ئی نے کہا کہ انہوں نے

پڑھیں:

تاریخی لارڈز کرکٹ گراؤنڈ سے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کی میزبانی واپس لے لی گئی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (ICC) نے تصدیق کی ہے کہ آئندہ سال ہونے والے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کی میزبانی لارڈز کے بجائے لندن کے دی اوول کو سونپی گئی ہے۔

آئی سی سی کے مطابق ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل 9 جون سے 13 جون 2027 تک اوول میں کھیلا جائے گا۔

آئی سی سی نے گزشتہ سال اعلان کیا تھا کہ انگلینڈ کو 2027، 2029 اور 2031 کے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنلز کی میزبانی کے حقوق دیے گئے ہیں، جبکہ ہر ایڈیشن کے لیے میزبان گراؤنڈ کا انتخاب انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ خود کرے گا۔

خیال کیا جا رہا تھا کہ2027 ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل ممکنہ طور پر گزشتہ فائنل کی طرح تاریخی لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں ہوگا۔لیکن انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے اس کے بجائے دی اوول میں فائنل کرانے کا فیصلہ کیا۔

مزیدپڑھیں:10 لاکھ تک بِلا سود قرضہ کیسے حاصل کریں؟ درخواست دینے کا طریقہ انتہائی آسان

رپورٹ کے مطابق اس فیصلے کی ایک بڑی وجہ لارڈز کی پچوں کے معیار پر خدشات ہیں۔

گزشتہ ماہ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹیسٹ میچ کی پچ کو غیر تسلی بخش قرار دیے جانے پر لارڈز کو پہلی بار آئی سی سی کی جانب سے ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا تھا۔

یہ دوسرا موقع ہوگا کہ اوول ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کی میزبانی کرے گا۔

اس سے قبل 2023 میں بھی فائنل اسی میدان میں کھیلا گیا تھا، جہاں آسٹریلیا نے بھارت کو شکست دے کر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈ سے تباہی، 28 افراد جاں بحق، 47 گھر متاثر
  • تاریخی لارڈز کرکٹ گراؤنڈ سے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کی میزبانی واپس لے لی گئی
  • ٹنڈولکر سمیت بھارتی کھلاڑی بھی مودی مخالف احتجاج کرنے والوں ہے حق میں سامنے آگئے
  • ’ابھی ہو گیا، بس‘، سونو نگم نے نیٹ احتجاج پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا
  • ’چاہیں تو گھر سے کھانا بھجوا دوں‘، سلمان خان کی سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی اپیل
  • تحریک انصاف5 اگست کو کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • ضم اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کریں: گورنر خیبر پی کے کا وزیراعظم کو خط
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج