”شکریہ پاکستان“ :سرینگر اور مقبوضہ کشمیر کے دیگر علاقوں میں پوسٹر چسپاں
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
پوسٹروں میں لکھا ہے ”پاکستان کا شکریہ جو کشمیریوں کے حق میں بھرپور آواز بلند کر رہا ہے اور تنازعہ کشمیر کو عالمی فورموں پر موثر طریقے سے اٹھا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ کشمیر میں ایک مرتبہ پھر پوسٹر چسپاں کیے گئے ہیں جن کے ذریعے ”یوم یکجہتی کشمیر“ حسب روایت جوش و خروش سے منانے پر مملکت خداداد پاکستان کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔ مختلف مقامات پر پاکستان کا پرچم بھی لگایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سرینگر اور دیگر علاقوں میں دیواروں، ستونوں اور بجلی کے کھمبوں پر چسپاں پوسٹروں میں مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے پر پاکستان کی حکومت اور عوام کا بھرپور شکریہ ادا کیا گیا ہے۔ پوسٹروں میں لکھا ہے ”پاکستان کا شکریہ جو کشمیریوں کے حق میں بھرپور آواز بلند کر رہا ہے اور تنازعہ کشمیر کو عالمی فورموں پر موثر طریقے سے اٹھا رہا ہے۔ سری نگر میں مبصرین نے کہا کہ آزادی کشمیریوں کا پیدائشی حق ہے، پاکستان کشمیریوں کے منصفانہ کاز کی بھرپور حمایت کر رہا ہے اور وہ چاہتا ہے کہ کشمیری عوام کو ان کا حق، حق خوداردیت ملے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پاکستان کا رہا ہے
پڑھیں:
اسلام آباد میں چینی مہنگی بیچنے والوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ کا بھرپور ایکشن
اسلام آباد میں چینی مہنگی بیچنے والوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ کا بھرپور ایکشن WhatsAppFacebookTwitter 0 23 July, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس) اسلام آبادضلعی انتظامیہ نے چینی مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کیں اور مقررہ نرخ سے زائد قیمت پر چینی فروخت کرنے پر متعدد دکانیں سیل کر دیں جبکہ کئی دکانداروں کو گرفتار بھی کیا گیا۔
ڈی سی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ مہنگی چینی فروخت کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رہیں گی۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ زائد قیمت پر چینی فروخت کرنے والے دکانداروں کی نشاندہی کریں تاکہ فوری ایکشن لیا جا سکے۔
عرفان میمن نے مزید کہا کہ جس علاقے میں چینی مہنگی بیچی گئی، وہاں کے متعلقہ افسر کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ تمام ایریاز کی مانیٹرنگ رپورٹ باقاعدگی سے پیش کی جائے۔ ضلعی انتظامیہ نے عوامی ریلیف کو یقینی بنانے کے لیے سخت اقدامات کا عندیہ دیا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراے ڈی بی کی پاکستان میں مہنگائی اور معاشی ترقی کی شرح نمو میں کمی کی پیشگوئی اے ڈی بی کی پاکستان میں مہنگائی اور معاشی ترقی کی شرح نمو میں کمی کی پیشگوئی نور مقدم کیس: سزا یافتہ مجرم ظاہر جعفر نے نظرثانی درخواست دائر کردی چین کے دیہی علاقوں میں لاجسٹکس انڈسٹری کی تخلیقی ترقی: دیہی احیاء کا بہترین ماڈل چین قواعد پر مبنی کثیرالجہتی تجارتی نظام کے مشترکہ تحفظ کے لیے کام کرے گا ، چینی وزارت تجارت چین کی ہائی نان فری ٹریڈ پورٹ 18 دسمبر سے جزیرے بھر میں آزاد کسٹمز آپریشن کاباضابطہ آغاز کرے گی پختونخوا، گلگت بلتستان میں سیلابی صورتحال، پنجاب میں طوفانی بارشیں، نالہ لئی میں طغیانیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم