’’امرتسر کی توہین نہ کرو‘‘مودی سرکار سے بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ ناراض
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
لاہور:
امریکا سے غیرقانونی تارکین بھارتیوں کو لیکر دوسری فوجی پرواز بھی مودی حکومت نے امرتسر میں اتاری تو وزیراعلیٰ مشرقی پنجاب ناراض ہو گئے.
وزیر اعلیٰ بھگوت مان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا’’ امرتسر ہم سکھوں کا مقدس شہر ہے جہاں گولڈن ٹیمپل اور کئی گردوارے واقع ہیں مگر مودی جنتا امریکہ سے نکالے گئے بھارتیوں کا ’’ڈیپورٹ سینٹر‘‘ بنا کر اسے عالمی سطح پر بدنام اور توہین کر رہی ہے.
انہوں نے کہا کہ ایسا اس لیے کہ ریاستی الکیشن میں بی جے پی کی ناکامی پر پنجاب کے لوگوں کو سزا دی جاسکے۔
بھارت میں کئی عکسری ہوائی اڈے ہیں، امریکہ کا فوجی طیارہ وہاں اتارا جائے، کیا اٹالین حکومت یہ اجازت دے گی کہ امریکی فوجی جہاز وٹیکن سٹی میں اتارا جائے؟،
مودی جب ٹرمپ سے ’’جھپیاں‘‘ڈال رہے تھے تو بھارتیوں کو لیے دوسرا فوجی طیارہ محو پرواز تھا، اب مودی گولڈن ٹیمپل کی توہین کر کے کس منہ سے اگلے ریاستی الیکشن میں اہل مشرقی پنجاب سے ووٹ مانگنے آئیں گے؟۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر اعلی سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے سندھ بھر کی ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا ہے اور تمام متعلقہ محکموں کو احتیاطی اور ہنگامی ردعمل کے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے، کیونکہ بحیرہ عرب سے آنے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے صوبے کو متاثر کر رہے ہیں۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ موسمیاتی ایڈوائزری کے مطابق، پاکستان محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کی پیش گوئی کی بنیاد پر ملک میں داخل ہونے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے، بالائی اور وسطی علاقوں کو متاثر کرنے والے مغربی موسمی نظام کے ساتھ مل کر، 23 جولائی سے 25 جولائی تک سندھ کے کئی اضلاع میں وسیع پیمانے پر بارش، گرج چمک اور بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا سبب بن سکتے ہیں۔
وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلی نے ڈویژنل کمشنرز اور بلدیاتی اداروں کو مزید ہدایت کی کہ وہ نشیبی علاقوں، شہری مراکز اور حساس مقامات کی کڑی نگرانی کریں، امدادی سامان اور آلات کی دستیابی یقینی بنائیں اور موسمیاتی پیش گوئی کی مدت کے دوران تمام محکموں کے درمیان بلاتعطل رابطہ برقرار رکھیں۔