WE News:
2026-07-24@15:24:32 GMT

اسرائیلی فوج کا لبنان پر ڈرون حملہ، حماس کا اہم کمانڈر شہید

اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT

اسرائیلی فوج کا لبنان پر ڈرون حملہ، حماس کا اہم کمانڈر شہید

اسرائیلی فوج نے لبنان میں ڈرون حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے اہم ذمہ دار ابو عماد محمد شاہین شہید ہوگئے ہیں۔

حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ ابو عماد محمد شاہین اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں حماس اسرائیل جنگ بندی معاہدہ، سعودی عرب کا خیر مقدم، غزہ میں جشن

حماس نے شہید کمانڈر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ اسرائیل کے خلاف جنگ میں انہوں نے اہم کردار ادا کیا۔

القسام بریگیڈز کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جب تک فلسطین کے عوام کی آزادی اور واپسی کا خواب پورا نہیں ہوتا کارروائی جاری رکھی جائیں گی۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ شہید ہونے والے ابو عماد محمد شاہین لبنان ملیشیا کے ساتھ رابطے اور ہم آہنگی کے نگران بھی تھے اور وہ صالح العاروری اور ذکی شاہین کے ساتھ مل کر مغربی کنارے میں حملوں کی منصوبہ بندی کا حصہ تھے۔

اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ وہ لبنان میں آپریشنل سیکشن کے سربراہ تھے، جو بیرون ملک اسرائیلی اہداف ہر حملوں کی منصوبہ بندی کرتا ہے۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 کو حماس کی جانب سے کیے گئے آپریشن کے بعد شروع ہونے والی اسرائیل حماس جنگ تھم گئی ہے اور ایک معاہدے کے تحت قیدیوں کی رہائی کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں اسرائیل کی سرتوڑ کوششیں حماس کو ختم کیوں نہ کرسکیں؟

7 اکتوبر 2023 سے اب تک کی گئی اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں اب تک 50 ہزار سے زیادہ فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد موجود ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اسرائیل حماس جنگ اسرائیلی فوج القسام بریگیڈز حماس کمانڈر شہید ڈرون حملہ وی نیوز.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسرائیل حماس جنگ اسرائیلی فوج القسام بریگیڈز حماس کمانڈر شہید ڈرون حملہ وی نیوز اسرائیلی فوج

پڑھیں:

ٹانک میں پولیس چیک پوسٹ پر خودکش حملہ، 12 فوجی، 2 پولیس اہلکار شہید، 12 دہشتگرد ہلاک کردیے گئے

فوٹو: فائل

ٹانک میں پولیس چیک پوسٹ پر فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے بزدلانہ حملے میں بارود سے بھری گاڑی چیک پوسٹ سے ٹکرا دی، حملے میں 12 فوجی جوان، 2 پولیس اہلکار اور محکمہ جنگلات کا ایک سرکاری اہلکار شہید ہوگئے۔  فرار ہونے والے 12 خوارج کو ہلاک کردیا گیا۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ٹانک پولیس چیک پوسٹ پر فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں نے بزدلانہ حملہ کیا۔ 23 اور 24 جولائی کی درمیانی شب بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں نے چیک پوسٹ کی سیکیورٹی توڑنے کی کوشش کی۔

سیکیورٹی فورسز کی بروقت اور مؤثر کارروائی نے دہشتگردوں کے مذموم عزائم ناکام بنا دیے اور جوانوں نے غیر معمولی جرات اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے فرار ہونے والے 12 خوارج کو ہلاک کردیا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق شدید دباؤ کا شکار حملہ آوروں نے بارود سے بھری گاڑی چیک پوسٹ کی بیرونی دیوار سے ٹکرائی۔ دھماکے کے باعث چیک پوسٹ کے بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا اور وطن کے 15 بہادر سپوت شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شہدا میں 12 فوجی جوان، 2 پولیس اہلکار اور محکمہ جنگلات کا ایک سرکاری اہلکار شامل ہے۔

آئی ایس پی ار کا کہنا ہے کہ علاقے میں مزید کسی بھی دہشتگرد کی موجودگی کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ عزمِ استحکام کے تحت دہشتگردی کے خلاف بھرپور کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جائے گا، ہمارے بہادر شہدا کی عظیم قربانیاں وطن کے دفاع اور قومی سلامتی کے تحفظ کے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ٹانک میں پولیس چیک پوسٹ پر خودکش حملہ، 12 فوجی، 2 پولیس اہلکار شہید، 12 دہشتگرد ہلاک کردیے گئے
  • ٹانک میں دہشت گردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ، 12 خوارج ہلاک، 15 جوان شہید
  • اسرائیل کے اعتراض کے باوجود مقبوضہ مغربی کنارہ کا علاقہ اور لبنانی قلعے عالمی ورثے قرار
  • غزہ میں اسرائیلی بمباری سے مسجد شہید، قریبی مکانات بھی تباہ
  • ایران میں تعمیر نو کی رفتار پر اسرائیل حیران ہے، وال اسٹریٹ جرنل
  • مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز اور آبادکاروں کا دھاوا، 4 فلسطینی شہید
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم