امریکہ فلسطین کا سب سے بڑا دشمن ہے، فلسطینی عوام
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
امریکہ فلسطین کا سب سے بڑا دشمن ہے، فلسطینی عوام WhatsAppFacebookTwitter 0 20 February, 2025 سب نیوز
غزہ :
غزہ کی پٹی کے لیے چین کی جانب سے فراہم کی جانے والی انسانی امداد کی روانگی کی تقریب اردن کے شہر زرقا میں منعقد ہوئی۔
جمعرات کے روز چینی میڈیا نے بتا یا کہ چینی حکومت کی جانب سے اردن کے راستے غزہ کی پٹی کو فراہم کی جانے والی ہنگامی انسانی امداد میں مجموعی طور پر 60 ہزار فوڈ پارسل شامل ہیں۔ اسرائیل نے اعلان کیا کہ اسے امریکہ سے تقریباً 1،800 ایم کے -84 بھاری فضائی بموں کی ایک نئی کھیپ موصول ہو چکی ہے۔
امریکہ کی جانب سے اسرائیل کو بھاری بم فراہم کرنے کے جواب میں کچھ فلسطینیوں کا کہنا تھا کہ ان کے کئی سالوں کے تجربے کی بنیاد پر امریکہ فلسطین کا سب سے بڑا دشمن ہے اور امریکہ نے ہمیشہ اسرائیل کو پناہ دی ہے اور اسرائیل کو امریکہ کی ریاست کہا جا سکتا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
ایران کے جزیرہ قشم میں ایک جنگی طیارہ گرنے کی اطلاعات
سوشل میڈیا ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک نامعلوم طیارہ زمین پر گر رہا ہے جس میں آگ لگی ہوئی ہے۔ بعض ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی ایئر ڈیفنس نے دشمن کا طیارہ مار گرایا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کے جزیرہ قشم میں ایک جنگی طیارہ گرنے کی ابتدائی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں، سوشل میڈیا ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک نامعلوم طیارہ زمین پر گر رہا ہے جس میں آگ لگی ہوئی ہے۔ بعض ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی ایئر ڈیفنس نے دشمن کا طیارہ مار گرایا ہے تاہم ابھی تک باقاعدہ تصدیق نہیں ہوئی۔ دوسری طرف ایران نے صوبہ کرمان میں امریکی ٹاماہاک کروز میزائل کو بھی مار گرایا ہے۔