خیبرپختونخوا: سیکیورٹی فورسز کی کرک میں کارروائی، 6 خارجی دہشتگرد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں کارروائی کرتے ہوئے 6 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 21 فروری کو کرک میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیاآئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر نشانہ بنایا.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سیکیورٹی فورسز
پڑھیں:
سید عباس عراقچی کا اپنے آذربائیجانی ہم منصب کے نام تہنیتی پیغام
جمہوریہ آذربائیجان کے وزیر خارجہ کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں ملکی آزادی کی سالگرہ پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے باہمی تعلقات، توسیع و پیشرفت کی راہ پر گامزن ہیں اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے جمہوریہ آذربائیجان کی آزادی کی سالگرہ کے موقع پر اپنے تہنیتی پیغام میں اپنے آذری ہم منصب جیھون بیراموف کو مبارکباد پیش کی ہے۔ ایرانی خبررساں ایجنسی فارس نیوز کے مطابق، اپنے پیغام میں سید عباس عراقچی نے کہا کہ جمہوریہ آذربائیجان کے یوم آزادی کے موقع پر میں آپ کو اور جمہوریہ آذربائیجان کے عوام کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور جمہوریہ آذربائیجان، دو ہمسایہ اور مسلم ممالک کے طور پر، اپنی گہری تاریخی، مذہبی اور ثقافتی اقدار کی وجہ سے ہمیشہ باہمی احترام پر مبنی دوستانہ تعلقات کے حامل رہے ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ نے مزید تاکید کی کہ ایران اور آذربائیجان کے باہمی تعلقات؛ دوطرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر روز بروز مضبوط سے مضبوط تر ہوتے جا رہے ہیں۔