کراچی:

انجرڈ بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ نے اتوار کو دبئی میں پاک، بھارت ٹاکرے سے قبل آئی سی سی ایوارڈز بھی وصول کر لیے، وہ اس کے لیے بطور خاص دبئی پہنچے تھا۔

بمراہ کمر کی انجری کے سبب چیمپیئنز ٹرافی سے باہر ہیں، تاہم انھوں نے اسٹینڈ میں بیٹھ کر یہ میچ دیکھا، وہ آئی سی سی چیف جے شاہ کے ہمراہ بیٹھے رہے۔

بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کو کونسل نے سال کے بہترین پلیئر اور بہترین ٹیسٹ کرکٹر کے ایوارڈز سے نوازا ہے۔مزید پڑھیں؛ چیمپئنز ٹرافی؛ کوہلی کی شاندار سنچری، بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی

آل راؤنڈر رویندرا جدیجا کی درخواست پر بمراہ نے ٹیم کی وارم اَپ روٹین میں بھی شرکت کی تھی۔

واضح رہے کہ جسپریت بمراہ آسٹریلیا کے خلاف گواسکر بارڈر ٹرافی کے آخری ٹیسٹ کے دوران انجرڈ ہوگئے تھے جس کے سبب وہ چیمپیئنز ٹرافی کے اسکواڈ کا حصہ نہیں بن سکے۔

چیمپیئنز ٹرافی سے قبل، بھارت میں انگلینڈ کے خلاف کھیلی گئی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی جسپریت بمراہ ٹیم میں شامل نہیں تھے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: جسپریت بمراہ

پڑھیں:

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے، چین نے مکئی کی درآمد کے لئے پاکستانی تاجروں کی رجسٹریشن بھی شروع کردی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق رائس ایکسپورٹرز ایسوسی کے وفد کا دورہ چین کامیابی سے جاری ہے ، جس دوران چاول کی برآمد کیلئے چین کے دو صوبوں کے ساتھ  وفد نے ایم او یو سائن کر لیے ہیں، 30 سے 40 کروڑ ڈالر مالیت کے چاول کی فروخت کے معاہدے متوقع ہیں ہیں۔رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین جاوید جیلانی کا کہناتھا کہ چین کو پاکستان سے مکئی کی برآمد بھی جلد شروع ہو جائے گی،چین کو باسمتی اور نان باسمتی دونوں اقسام کے چاول برآمد کریں گے،رواں مالی سال چاول کی برآمدات دوبارہ 3ارب ڈالر کی سطح عبور کر جائیں گی، چین کا دورہ جاری ہے مزید آرڈرز ملنے کا امکان ہے۔

اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم

مزید :

متعلقہ مضامین

  • فیس بک صارفین اب مفت ویریفائیڈ بلیو ٹک حاصل کر سکتے ہیں، میٹا کا نیا پروگرام متعارف
  • 10 لاکھ تک بِلا سود قرضہ کیسے حاصل کریں؟ درخواست دینے کا طریقہ جانیے
  • 10 لاکھ تک بِلا سود قرضہ کیسے حاصل کریں؟ درخواست دینے کا طریقہ انتہائی آسان
  • پاکستان ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی، پہلا میچ کل سے شروع ہوگا
  • پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی
  • پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز، ٹرافی کی رونمائی کردی گئی
  • اقوام متحدہ میں پاکستان کا امن اور مذاکرات پر زور، بھارت پر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام
  • نیٹ پیپر لیک: دہلی سے اٹھنے والا احتجاج بھارت بھر میں پھیل گیا، دہلی یونیورسٹی نے طلبہ کو جنتر منتر جانے سے روک دیا
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم