جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام، 10 خوارج ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
جنوبی وزیرستان کے علاقے جنڈولہ ایف سی قلعہ پر دہشتگردوں نے بارود سے بھری گاڑی سے حملہ کردیا، سیکیورٹی فورسز نے حملہ ناکام بنادیا، 3 خودکش بمباروں سمیت 10 دہشتگرد ہلاک کردیئے گئے، ایف سی کے 3 اہلکار معمولی زخمی ہوگئے۔
خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے جنڈولہ میں واقع ایف سی قلعہ پر دہشتگردوں نے بارودی مواد سے بھری گاڑی سے حملہ کیا۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ پہلے زوردار دھماکہ کیا گیا، حملے کے بعد شدید فائرنگ سنائی دی۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 10 دہشتگرد ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہلاک کردیے گئے، مرنے والوں میں 3 خودکش حملہ آور بھی شامل ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کے حملے میں ایف سی کے 3 اہلکار معمولی زخمی ہوگئے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ایف سی
پڑھیں:
بھارت کی طبیعت دوبارہ ٹھیک کرنی پڑی تو پہلے سے بہتر علاج کریں گے: سکیورٹی ذرائع
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کی طبیعت دوبارہ ٹھیک کرنی پڑی تو کر دیں گے، اب آپریشن سندور جیسا کام کرنے کی کوشش کی تو ـسارے شکوے دور کردیں گےـ۔ ہم جانتے ہیں بھارت کو کس طرح ہینڈل کرنا ہے، پہلے سے زیادہ بہتر علاج کیا جائے گا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق راج ناتھ سنگھ کریڈیبل نہیں، اس کی کسی بات پر یقین نہیں کیا جانا چاہیے، معرکہ حق کے بعد بھارت نے اپنے دفاعی اخراجات بڑھا دیے ہیں، بھارت کون سا اسلحہ خرید رہا ہے اس کے بارے میں پاکستان کو اطلاع ہے۔
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 16 اکتوبر کو منعقد ہوں گے
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہمیں کوئی فکر، کوئی تشویش نہیں، ہم ہر وقت جواب دینے کے لیے تیار رہتے ہیں۔
ذرائع نے کہا کہ آزاد کشمیر کی صورتحال کے حل کا کریڈٹ سیاسی قیادت کو جاتا ہے، آزاد کشمیر کا معاملہ یہاں تک نہیں پہنچنا چاہیے تھا، کشمیری بھائی ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ فلسطین اور کشمیر پر پاکستان کا مؤقف بڑا واضح اور اٹل ہے، اسرائیل سے متعلق پاکستان کا مؤقف تبدیل نہیں ہو سکتا، غزہ میں ظلم و بربریت اور نسل کشی فوری طور پر روکی جائے۔
شاہدرہ : شوہر کا بیوی پر چھریوں سے حملہ، گلا کاٹنے کی کوشش
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کا سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، یہ معاہدہ معاشی اور اسٹریٹیجک بھی ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پسنی پورٹ اور دیگر منصوبوں کے لیے پروپوزل آئے ہیں، پاکستان نے اپنا فائدہ دیکھنا ہے، موجودہ صدی معدنیات کی صدی ہے، عالمی کمپنیاں پاکستان میں دھات اور منرلز کی دریافت میں دلچسپی رکھتی ہیں۔
ذرائع نے کہا کہ بلوچستان میں اسمگلنگ پر قابو پایا گیا ہے اور لیگل طریقے سے ڈیزل امپورٹ ہوکر آرہا ہے جو بڑی کامیابی ہے۔
اعجاز چودھری کی سزا کیخلاف اپیلیں 7 اکتوبر کوسماعت کے لئے مقرر
سکیورٹی ذرائع نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کے لیے اپنا کردار ادا کر رہا ہے، دہشت گروں کا قلع قمع کیا جا رہا ہے، کسی بھی دہشت گردکے ساتھ ریاست مذاکرات نہیں کرے گی۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہی ہے، افغان حکومت کو متعدد بار دہشت گردوں کی نشان دہی کر چکے ہیں۔
سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نیشنل ایکشن پلان کے تحت فرائض سرانجام دے رہی ہیں، اس سال 15ستمبر تک 1422 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا ہے، سکیورٹی فوسز 57 ہزار سے زائد انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کر چکی ہیں، آپریشنز میں افغانستان سے تعلق رکھنے والے 118 دہشت گرد ہلاک ہوچکے ہیں۔
ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن نے آوارہ کتوں کیخلاف کارروائی کیلئے ہائیکورٹ سےرجوع کر لیا
سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ جنرل فیض حمیدکے خلاف فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کی کارروائی جاری ہے، کورٹ مارشل کے دوران تمام قانونی تقاضوں کو ملحوظ خاطر رکھا جا رہا ہے، یہ لمبا پراسس ہوتا ہے اور کیس میں ڈیفنڈنٹ کو تمام لیگل رائٹس دیے جاتے ہیں۔
سکیورٹی ذرائع نے کہا کہ فوج کا کسی سیاسی جماعت سے رابطہ تھا نہ ہے، فوج کسی بھی سیاسی جماعت کے ساتھ رابطہ نہیں کرنا چاہتی، مذاکرات سیاسی جماعتوں کے درمیان ہوتے ہیں اور وہیں ہونے چاہئیں۔
فلی فنڈڈ سٹڈی پروگرام کیلئےذہین اورمستحق طلباء سے درخواستیں طلب
سکیورٹی ذرائع نے کہا کہ 9 مئی کے کیسز کا فیصلہ عدالتوں نے کرنا ہے۔
Waseem Azmet