گوادر میں بم دھماکا,1شخص جاں بحق، 2 افرادزخمی
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں بم دھماکے میں ایک شخص جاں بحق، جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔پولیس حکام نے گوادر میں بم دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ میرین ڈرائیو کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔گوادر پولیس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ دھماکے میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچا ہے۔گوادر کے ڈپٹی کمشنر حمودالرحمان نے بم دھماکے میں کسی سیکیورٹی اہلکار کے جاں بحق یا زخمی ہونے کی تصدیق نہیں کی۔ڈپٹی کمشنر حمود الرحمان نے بتایا کہ دھماکے میں راہگیر جاں بحق ہوا ہے جبکہ 2 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو طبی علاج کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: دھماکے میں
پڑھیں:
یہودی آبادکاروں اور فلسطینیوں میں جھڑپ؛ اسرائیلی فوج کا میجر اور سپاہی ہلاک
مقبوضہ مغربی کنارے کے گاؤں تل میں فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے درمیان ہونے والی مسلح جھڑپ میں اسرائیلی فوج کا افسر مارا گیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب اسرائیلی آبادکار فوج سے پیشگی رابطے یا اجازت کے بغیر گاؤں تل میں داخل ہوگئے جہاں کشیدگی کے دوران فلسطینیوں سے جھڑپ شروع ہوگئی۔
ترجمان اسرائیلی فوج نے مزید بتایا کہ تصادم کے دوران ایک فلسطینی شہری نے وہاں موجود سویلین سیکیورٹی اہلکار سے اسالٹ رائفل چھین لی اور اسی ہتھیار سے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں میجر یووال ایزرا ہلاک ہوگئے۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے افسر کی شناخت 27 سالہ میجر یووال ایزرا کے نام سے ہوئی جو 282ویں آرٹلری رجمنٹ کی 411ویں بٹالین میں بیٹری کمانڈر تھے اور ان کا تعلق ہرزلیہ سے تھا۔
اسرائیلی فوج نے واقعے میں مارے جانے والے دوسرے اسرائیلی کی بھی تصدیق کرتے ہوئے اسے فوج کا شہید قرار دیا ہے جس کی شناخت ماسٹر سارجنٹ 32 سالہ ریزروسٹ بنایاہو میلیٹ کے نام سے ہوئی ہے۔
مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپ میں ہلاک ہونے والے اسرائیلیوں کی تعداد دو ہوگئی جبکہ 4 فلسطینی بھی جان سے گئے۔
اس جھڑپ میں مجموعی طور پر دو اسرائیلی اور چار فلسطینی ہلاک ہوئے ہیں۔ یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا جب مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج، فلسطینی مسلح گروپوں اور آبادکاروں کے درمیان کشیدگی مسلسل بڑھ رہی ہے۔