بیجنگ :یکم اپریل سے چینی پیپلز لبریشن آرمی کے ایسٹرن تھیٹر نے بری، بحری اور فضائی افواج ، راکٹ فورس اور دیگر افواج کو منظم کرکے، تائیوان جزیرے کے ارد گرد جنگی جہازوں اور طیاروں کو متعدد سمتوں سے تائیوان جزیرے تک پہنچنے کی مشق کی، جس میں بحری اور فضائی جنگی تیاریوں کے گشت ، جامع کنٹرول ، سمندری اور زمینی حملہ، اور کلیدی علاقوں اور راستوں کو سیل اور کنٹرول کرنے جیسے موضوعات پر توجہ مرکوز کی گئی ، تاکہ تھیٹر کے فوجیوں کی مشترکہ کارروائیوں اور حقیقی لڑائی کرنے کی صلاحیت کو جانچا جاسکے۔ یہ “تائیوان کی علیحدگی پسند ” قوتوں کے لئے ایک سنجیدہ انتباہ اور مؤثر روک تھام کا اقدام ہے، اور قومی خودمختاری کے دفاع اور قومی وحدت کے تحفظ کے لئے ایک جائز اور ضروری کارروائی ہے.

تائیوان چین کا اٹوٹ حصہ ہے جو بین الاقوامی برادری کی جانب سے تسلیم شدہ حقیقت ہے اور اس کی مکمل تاریخی اور قانونی بنیاد ہے۔ چین کی جدید تاریخ میں ایک مشکل دور بھی گزرا ہے۔1840 سے جاپان نے مغربی طاقتوں کے ساتھ مل کر چین کے خلاف 100 سال سے زائد عرصے پر محیط جارحیت، تقسیم اور لوٹ مار کا آغاز کیا۔ 1894 میں جاپان نے جارحیت کی جنگ کے ذریعے چین کے تائیوان پر قبضہ کر لیا اور 1937 میں جاپان نے ایک بار پھر پورے چین کو ضم کرنے کی ناکام کوشش میں چین کے خلاف جارحیت کی بھرپور جنگ کا آغاز کیا۔ 8 سال کی خونریز لڑائی کے بعد چینی عوام نے بھاری قیمت ادا کی، آبادی کا دسواں حصہ قربان کیا اور جاپان کے خلاف مزاحمت کی جنگ میں عظیم فتح حاصل کی،جس کے نتیجے میں تائیوان کو مادر وطن کی آغوش میں واپس لایا گیا۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا نے تمام قومیتوں کے لوگوں کی قیادت کی، اور 1949 میں کرپٹ کومن تانگ حکومت کا تختہ الٹ کر عوامی جمہوریہ چین قائم کیا۔اس شکست کے بعد کومن تانگ گروہ تائیوان میں چلا گیا، اور آبنائے پار تقسیم کی یہ صورتحال آج تک قائم ہے ۔ اس سے یہ دیکھا جا سکتا ہے کہ تائیوان کا معاملہ نہ صرف چین کے بنیادی مفادات کا مرکز ہے بلکہ چینی عوام کے قومی جذبات اور قومی وقار سے بھی متعلق ہے۔ اس وقت “تائیوان کی علیحدگی پسند” قوتوں نے تاریخ کے رجحان اور قوم کے عمومی مفادات کو نظر انداز کر دیا ہے اور بیرونی طاقتوں کی مدد سے انہوں نے تائیوان کو چین سے الگ کرنے کی ناکام کوشش میں علیحدگی پسند سرگرمیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں نیا “دو ریاستی نظریہ” پیش کیا ہے اور چائنیز مین لینڈ کو ایک نام نہاد “سرحد سے باہر دشمن قوت” کے طور پر بیان کیا ہے۔ ان کے اقدامات نے چین کی قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو شدید خطرے میں ڈال دیا ہے۔پی ایل اے کا فوجی آپریشن کئی لحاظ سے بہت اہمیت کا حامل ہے۔ تزویراتی نقطہ نظر سے تائیوان کی علیحدگی پسند قوتوں اور بیرونی مداخلت کرنے والی قوتوں پر واضح کر دیا گیا ہے کہ چین کو تقسیم کرنے کی کسی بھی کوشش کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔حکمت عملی کی سطح پر، مختلف دستوں کی مشترکہ مشقوں کے ذریعے، مسلح افواج کی مشترکہ جنگی صلاحیت کو آزمایا اور بڑھایا گیا ہے، اور فوجی دستے آبنائے تائیوان میں ممکنہ بحرانی حالات سے بہتر طور پر نمٹنے کے قابل ہوئے ہیں، اس طرح قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لئے قیمتی تجربے کا اضافہ کیا گیا ہے. اس کے ساتھ ساتھ ان مشقوں نے پی ایل اے کی مضبوط فوجی طاقت اور جدید ہتھیاروں کا بھی مظاہرہ کیا اور “تائیوان کی علیحدگی پسند” قوتوں کو یہ احساس دلایا کہ ان کی علیحدگی پسند کارروائیاں پی ایل اے کے سامنے انتہائی کمزور ہیں۔چین کے “علیحدگی مخالف قانون” میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ اگر کبھی “تائیوان کی علیحدگی ” پسند قوتوں نے کسی بھی نام پر یا کسی بھی طریقے سے تائیوان کو چین سے الگ کیا ، یا یہ کہ کوئی بڑا واقعہ تائیوان کو چین سے الگ کرنے کا سبب بنا، یا یہ کہ پرامن وحدت کا امکان مکمل طور پر ختم ہوا، تو چین قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لئے غیر پرامن طریقے اور دیگر ضروری اقدامات اپنائے گا۔اس طرح چینی حکومت اور عوام کو “تائیوان کی علیحدگی پسندی ” کی مخالفت کرنے کے لئے ایک ٹھوس قانونی بنیاد فراہم کی گئی ہے.یکم اپریل کو چین کے سرکاری میڈیا پیپلز ڈیلی نے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کے مشہور گلوکار اینڈی لاؤ کے گائے ہوئے گانے “چینی” کا ایک کلپ اپنے آفیشل ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر جاری کیا اور اس کے سب ٹائٹل پر لکھا تھا: ” امید ہے کہ تائیوان کے ہم وطنوں کی اکثریت تاریخ کی درست جانب کھڑی ہوگی اور مضبوط اور پر اعتماد چینی بنے گی!” اس گیت کے بول کچھ یوں ہیں: وہی آنسو، وہی درد، ماضی کا دکھ ہم اپنے دلوں میں محفوظ رکھتے ہیں۔ وہی خون، ایک ہی نسل، مستقبل اور خواب، ہم ایک ساتھ تخلیق کریںگے، آئیے ہاتھ میں ہاتھ ڈال کر جدوجہد کریں ، اپنا سر اٹھا کر آگے بڑھیں ، دنیا کو بتائیں کہ ہم سب مضبوط اور پر اعتماد چینی ہیں!”یہ تائیوان کے ہم وطنوں کے لئے پرجوش توقع ہے، اور یہ چینی قوم کے لئے بھی ایک اپیل ہے کہ وہ مادر وطن کی وحدت اور چینی قوم کے عظیم احیا کے خواب کو عملی جامہ پہنائیں. آبنائے کے دونوں اطراف کی وحدت تاریخ کا عمومی رجحان ہے اور اسے کسی بھی طاقت کے ذریعے روکا نہیں جا سکتا، اور چینی مسلح افواج “تائیوان کی علیحدگی پسند ” قوتوں کی کسی بھی سازش کو ناکام بنانے، ریاستی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا دفاع کرنے اور آبنائے کے دونوں اطراف کے ہم وطنوں کے مشترکہ مفادات کے تحفظ کے لئے ٹھوس اقدامات کریں گی۔ جو کوئی بھی اپنے ملک کو تقسیم کرنے کی کوشش کرے گا، اس کا فیصلہ تاریخ خود کرے گی۔

Post Views: 1

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: خودمختاری اور علاقائی سالمیت تائیوان کی علیحدگی پسند قومی خودمختاری تائیوان کو کسی بھی کرنے کی گیا ہے کو چین چین کے ہے اور کے لئے

پڑھیں:

چین نے ریئر ارتھ میٹلز کی اہل درخواستوں کی ایک مخصوص تعداد کی منظوری دی ہے ، چینی وزارت تجارت

چین نے ریئر ارتھ میٹلز کی اہل درخواستوں کی ایک مخصوص تعداد کی منظوری دی ہے ، چینی وزارت تجارت WhatsAppFacebookTwitter 0 8 June, 2025 سب نیوز


بیجنگ :
چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے درمیانے اور بھاری ریئر ارتھ میٹلز کے برآمدی کنٹرول اقدامات پر صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ریئر ارتھ سے متعلق اشیاء میں سول اور عسکری استعمال دونوں کی خصوصیات ہوتی ہیں اور ان پر برآمدی کنٹرول کا نفاذ ایک عام بین الاقوامی عمل ہے۔انہوں نے کہا کہ چین کی جانب سے قانون کے مطابق ریئر ارتھ میٹلز سے متعلق اشیاء پر برآمدی کنٹرول کے نفاذ کا مقصد چین کی قومی سلامتی اور مفادات کا بہتر تحفظ، عدم پھیلاؤ جیسی بین الاقوامی ذمہ داریوں کا ادا کرنا اور عالمی امن اور علاقائی استحکام کو برقرار رکھنے کے اپنے مستقل موقف کی عکاسی کرنا ہے۔


ترجمان کا کہنا تھا کہ روبوٹس، نئی توانائی کی گاڑیوں سمیت دیگر صنعتوں کی ترقی کے ساتھ ساتھ سول شعبے میں درمیانے اور بھاری ریئر ارتھ میٹلز کی طلب میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ایک ذمہ دار بڑے ملک کی حیثیت سے ،

چین نے سول شعبے میں مختلف ممالک کی معقول ضروریات اور خدشات کا مکمل خیال رکھا ہے ، قانون کے مطابق اس سے متعلق اشیاء کے لئے برآمدی لائسنس کی درخواستوں کا جائزہ لیا ہے اور اہل درخواستوں کی ایک مخصوص تعداد کی منظوری دی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ چین اہل درخواستوں کی جانچ اور منظوری کو مضبوط بنانا جاری رکھے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرغزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری، مزید 36 فلسطینی شہید ہوگئے وفاقی حکومت کئی معاشی اہداف حاصل کرنے میں ناکام،قومی اقتصادی سروے کل جاری کیا جائے گا پاورڈویژن نے بجلی کے 2 میٹر لگانے پر پابندی کی خبریں جعلی قرار دے دیں چین کا اہم اقدام؛ بھارتی معیشت کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی ایک کلیدی   موڑ پر سربراہان مملکت کے درمیان  گفتگو  چین امریکہ تعلقات کی سمت کا تعین کرتی ہے۔سی ایم جی کا تبصرہ نوے فیصد  افراد کا ماننا ہے کہ  چین امریکہ تجارتی تنازع کو حل کرنے کے لئے بات چیت اور تعاون ہی واحد درست  انتخاب... چین اور یورپی یونین کے درمیان  تین ” اہم معاملات ” میں پیش رفت TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • آئی این ایف معاہدہ ختم، روس کی جانب سے میزائل پابندی ختم کرنے کا عندیہ
  • چین نے ریئر ارتھ میٹلز کی اہل درخواستوں کی ایک مخصوص تعداد کی منظوری دی ہے ، چینی وزارت تجارت
  • “ہوسٹنگ کی ذمہ داریاں بھی بورڈ نے پلئیرز کو سونپ دیں”
  • چین سب سے جدید اور متحرک مارکیٹ کے طور پر ترقی کر رہا ہے،سیمنز اے جی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین رولینڈ بش
  • چین اور یورپی یونین کے درمیان  تین ” اہم معاملات ” میں پیش رفت
  • چین امریکا تجارتی مذاکرات پیر کو لندن میں ہوں گے
  • کاسمیٹکس اشیا چکھنے والی تائیوان کی 24 سالہ انفلوئنسر کی اچانک موت
  • پاکستان کی اسرائیلی افواج کی جانب سے بیروت پرفضائی حملوں کی شدید مذمت
  • چینی صدر کی پانچن لاما ارتنی چوکی گیابو سے ملاقات
  • امریکہ چین کے خلاف اٹھائے گئے منفی اقدامات کو واپس لے، چینی صدر