پارٹی صدر سے ملاقات میں وزیراعظم نے نے پارٹی صدر کو اہم معاملات سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے پارٹی صدر کو بلوچستان اور ملکی امن و امان کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے قائد مسلم لیگ نون میاں نواز شریف سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران اہم ملکی معاشی اور پارٹی معاملات پر بات چیت کی گئی جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے پارٹی صدر نواز شریف کو اہم معاملات سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے میاں نواز شریف کو بلوچستان اور ملکی امن و امان کے حوالے سے بریفنگ دی۔

اپنی گفتگو میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے وزیر اعلیٰ سے تفصیلی گفتگو ہوئی، بلوچستان میں ہر حال میں امن قائم ہو گا۔ نواز شریف نے دوران گفتگو وزیراعظم کو ہدایت کی کہ پنجاب بڑا بھائی ہے، ہر طرح کی مدد کریں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کریں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پارٹی صدر نواز شریف

پڑھیں:

ایرانی و سعودی وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، پاک سعودی دفاعی معاہدے پر تبادلہ خیال

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو میں حالیہ پاک-سعودی دفاعی تعاون پر تفصیل سے بات چیت کی گئی۔

غیرملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق، سعودی وزیر خارجہ نے ایرانی ہم منصب کو پاکستان کے ساتھ ہونے والے حالیہ دفاعی معاہدے کی تفصیلات سے آگاہ کیا، اور دونوں رہنماؤں کے درمیان اس تناظر میں علاقائی سیکیورٹی اور باہمی تعاون پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

گفتگو کے دوران ایران اور سعودی عرب نے خطے میں استحکام کے لیے ایک دوسرے سے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا، جب کہ باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

Post Views: 13

متعلقہ مضامین

  • ایرانی و سعودی وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، پاک سعودی دفاعی معاہدے پر تبادلہ خیال
  • وزیراعظم کی جنیوا میں نوازشریف سے ملاقات، پاک سعودیہ دفاعی معاہدے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
  • وزیراعظم کی جنیوا میں نواز شریف سے ملاقات، پاک-سعودیہ دفاعی معاہدے سے آگاہ کیا
  • کوئٹہ، گہرام بگٹی کی ایچ ڈی پی کی قیادت سے ملاقات، نئے اتحاد پر گفتگو
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات ، مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال سمیت اہم امور پر گفتگو
  • وزیر اعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات ؛ مسئلہ فلسطین سمیت دو طرفہ تعلقات اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال
  • شہباز شریف کی محمد بن سلمان سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
  • شہباز شریف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
  • سپیکرقومی اسمبلی سے مالدیپ کی عوامی مجلس کے سپیکر کی ملاقات، دوطرفہ پارلیمانی تعلقات سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال
  • وزیراعظم شہبازشریف آج سہ ملکی دورے پر روانہ ہوں گے