Express News:
2026-07-24@16:03:43 GMT

10 سالہ گھریلو ملازمہ مالکان کے تشدد سے جاں بحق

اشاعت کی تاریخ: 12th, April 2025 GMT

لاہور کے علاقے ہنجروال میں 10 سالہ گھریلو ملازمہ مالکان کے تشدد سے دم توڑ گئی۔

پولیس کے مطابق 10 سالہ گھریلو ملازمہ پاک پتن کی رہائشی تھی اورہنجروال میں فرخ بشیر نامی شخص کے گھر کام کررہی تھی۔ بچی کی والدہ رابعہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

بچی کی والدہ مدعیہ کے مطابق بچی کو 8 ہزار روپے ماہوار پر ملازمہ رکھوایا گیا تھا۔ چند روز قبل اطلاع ملی کہ سونیا کے ہاتھ پر زخم آیا ہے۔ اس کا حال پوچھنے گھر گئے تھے۔ فرخ بشیراوراس کی بیوی سونیا پر تشدد کررہے تھے۔

مزید پڑھیں: مالک مکان نے 10 سالہ گھریلو ملازمہ کو تشدد سے قتل کرکے لاش نہر میں بہادی

بچی کے چہرے اور پورے جسم پر تشدد کے نشانات ہیں۔ ملزمان نے تشدد کے بعد بچی کو اسپتال میں بھی داخل نہیں کروایا۔ پولیس نے ملزم فرخ بشیراوراس کی اہلیہ  کو گرفتار کرکے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سالہ گھریلو ملازمہ

پڑھیں:

کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا

فائل فوٹو 

کراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔

ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی،  ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • پیٹرول مہنگا ہونے سے عوام اور پمپ مالکان پریشان، 90 فیصد لوگوں کا ٹنکی فُل کروانا خواب بن گیا
  • لاہور ڈیفنس فیز 5 میں گھر کی بیسمنٹ سے 53 سالہ شخص کی لاش برآمد
  • کیوبا کے سفارتخانے میں فوٹو نمائش کے ذریعے فیڈل کاسترو کی صد سالہ تقریبات کا انعقاد
  • کراچی: کیماڑی سے اغواء 7 سالہ بچی کیساتھ قتل سے پہلے زیادتی کی تصدیق
  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا