کراچی کا موسم گرم، وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
کراچی میں آج وقفے قفے سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہرکا موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ گرم موسم کے ساتھ آج شہر میں وقفے وقفے سے تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں اور سمندری ہوائیں 8کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 71 فیصد ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
آج ملک میں کہاں گرمی کی لہر، کہاں آندھی اور کہاں بارش ہوگی؟
آج ملک میں کہاں گرمی کی لہر، کہاں آندھی اور کہاں بارش ہوگی؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 7 June, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس) محکمہ موسمیات کے مطابق آج پاکستان کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔
اسلام آباد میں آج موسم گرم اور دن کے اوقات میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے، خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور میدانی علاقوں میں شدید گرم رہنے کی توقع ہے۔
اعلامیے کے مطابق بیشتر شہروں کے برعکس آج شام کو سوات، چترال، کوہستان، مہمند، کرم اور خیبر میں چند مقامات پر بارش کی توقع ہے۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے، بعد ازدوپہر میدانی اضلاع میں تیزاورگرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، سندھ کے میدانی علاقوں میں تیزاورگردآلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔ بلوچستان کے میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اور تیز، گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران ملک شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے گا، ہدایت کی ہے کہ بچے، خواتین اور بزرگ دن کو دھوپ میں نکنے سے احتیاط کریں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 12 جون تک بالائی علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے 7 ڈگری تک زیادہ رہے گا ۔ جنوبی علاقوں کا درجہ حرارت 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچلی، بولیویا، ارجنٹینا سمیت مختلف ممالک میں 6.7 شدت کا زلزلہ اڈیالہ جیل میں عید، عمران خان نماز ادا نہ کر سکے عیدلاضحیٰ پر صحیح جانور چُننا بچوں کا کھیل نہیں ہے: جرمن سفیر امریکا کی ایران پر نئی پابندیاں، ایران کا ردعمل بھی آگیا غیرقانونی غیر ملکیوں اورافغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کی باعزت وطن واپسی کا عمل جاری ملک بھر میں عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے صدر ٹرمپ بھارت کو پاکستان کیساتھ مذاکرات کی میز پر لانے میں کردار ادا کریں، بلاول بھٹوCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم