آئی جی جیل خانہ جات نے ہیٹ سٹروک سے بچنے کے تمام سپرنٹنڈنٹس جیل کو مراسلہ جاری کر دیا جس میں کہا گیا ہے کہ ہیٹ سٹروک سے بچنے کے لیے بیرکوں میں الیکٹرک کولر اور چلر لگائے جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ بڑھتی ہوئی گرمی کی شدت کے باعث پنجاب کی جیلوں میں ہیٹ سٹروک کا خطرہ پیدا ہو گیا۔ آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر نے ہیٹ سٹروک سے بچنے کے تمام سپرنٹنڈنٹس جیل کو مراسلہ جاری کر دیا جس میں کہا گیا ہے کہ ہیٹ سٹروک سے بچنے کے لیے بیرکوں میں الیکٹرک کولر اور چلر لگائے جائیں۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی جیل میں الیکٹرک کولر اور چلر خراب حالت میں نہ ہو، واچ ٹاور پر ڈیوٹی کرنے والے جیل ملازمین کیلئے بریکٹ فین اور ٹھنڈے پانی کا لازمی بندوبست کیا جائے۔ کچن کو ہوادار بنایا جائے، دھوپ میں کام کرنے والے مشقتی قیدیوں کے لیے چھتریوں کا انتظام کیا جائے، جیل کے ڈاکٹر گرمی اور ہیٹ سٹروک سے بچاؤ کی تدابیر سے قیدیوں کو آگاہ کریں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا میرپور آزاد کشمیر کے لیے ایئرپورٹ، الیکٹرک بسوں اور ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

 وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے میرپور آزاد کشمیر کے لیے ایئرپورٹ، الیکٹرک بسوں اور ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کردیا ہے۔

میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ مظفرآباد میں انہوں نے خود کو ‘کشمیر کی بیٹی’ کہا تھا، جس پر بعض لوگوں نے اعتراض کیا، حالانکہ ان کی خاندانی جڑیں کشمیر سے وابستہ ہیں۔’ وہ دل اور روح سے خود کو کشمیری سمجھتی ہیں، کیونکہ ان کے دادا، دادی، نانا اور نانی سب کا تعلق کشمیر سے تھا‘۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کیا گیا وعدہ پورا، 10 جدید الیکٹرک بسوں کا تحفہ مظفرآباد روانہ

انہوں نے کہا کہ میرپور پہنچ کر ٹوٹی پھوٹی سڑکیں دیکھ کر افسوس ہوا۔ کشمیریوں نے ہمیشہ پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا، اب وقت آ گیا ہے کہ میرپور میں بھی ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ نواز شریف نے میرپور میں بین الاقوامی ہوائی اڈہ بنانے کا وعدہ کیا ہے اور ان کی روایت ہے کہ وہ جو وعدہ کرتے ہیں اسے پورا بھی کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کو ترقیاتی منصوبوں، اورنج لائن، الیکٹرک بسوں، جدید اسپتالوں، گھروں تک مفت ادویات کی فراہمی، راشن کارڈ اور ہمت کارڈ جیسی عوامی سہولیات کی ضرورت ہے، اور یہ سہولیات صرف وہی قیادت فراہم کر سکتی ہے جسے عوام نے بارہا خدمت کا موقع دیا اور جس نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا۔

یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن کو موقع ملا تو میرپور اور پورے آزاد کشمیر کی تقدیر بدلیں گے : نواز شریف

مریم نواز نے دعویٰ کیا کہ نواز شریف اور ان کی حکومتوں کے خلاف متعدد سازشیں کی گئیں، تاہم عوام کی حمایت کے باعث وہ سیاسی میدان میں ثابت قدم رہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر نواز شریف کے ترقیاتی منصوبوں کو الگ کر دیا جائے تو آزاد کشمیر میں ترقیاتی کام بہت کم رہ جائیں گے۔

انہوں نے بلاول بھٹو زرداری کا نام لیے بغیر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بناتے وقت تو سب کامیابی کے دعوے کرتے ہیں، لیکن جب عوامی مسائل حل کرنے کی باری آتی ہے تو ذمہ داری وفاق پر ڈال دی جاتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج جن سڑکوں کے ذریعے عوام جلسے میں پہنچے ہیں، وہ بھی نواز شریف کے دورِ حکومت میں تعمیر کی گئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: مظفرآباد میں مسلم لیگ ن کا پاور شو: اقتدار میں آکر آزاد کشمیر کا بجٹ 10 گنا بڑھا دیں گے، نواز شریف

وزیراعلیٰ پنجاب نے اعلان کیا کہ مسلم لیگ (ن) انتخابات میں کامیابی کے بعد آزاد کشمیر میں جدید سفری، طبی اور فلاحی سہولیات فراہم کرے گی، جبکہ میرپور کے عوام کے لیے 10 الیکٹرک بسیں بھی تحفے کے طور پر دی جائیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news آزاد کشمیر الیکٹرک بس ایئرپورٹ مریم نواز مسلم لیگ ن میرپور نواز شریف

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا میرپور آزاد کشمیر کے لیے ایئرپورٹ، الیکٹرک بسوں اور ترقیاتی منصوبوں کا اعلان
  • دہشتگردی خطے کے لیے بڑا خطرہ ہے، اسحاق ڈار کا ایس سی او سمٹ میں خطاب
  • سیالکوٹ میں نالہ ایک کا بند ٹوٹ گیا، دھان کی سینکڑوں ایکڑ فصل کو خطرہ
  • نواز شریف کا کیا گیا وعدہ پورا، 10 جدید الیکٹرک بسوں کا تحفہ آزاد کشمیر روانہ
  • حکومت کا بڑا ریلیف، الیکٹرک بائیکس پر سبسڈی اور بلاسود قرض کا اعلان
  • صرف 10 لاکھ روپے میں منی الیکٹرک کار، کیا یہ واقعی ممکن ہے؟
  • مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں امن کی بنیاد، دہشتگردی عالمی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ: اسحاق ڈار
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • مصنوعی مٹھاس دماغی صحت کے لیے خطرہ؟ نئی تحقیق میں یادداشت متاثر ہونے کا اشارہ