امریکی صدر کا یوٹرن، چین کے ساتھ معاہدہ کرلیں گے، ٹرمپ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, April 2025 GMT
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوٹرن لیتے ہوئے کہا ہے کہ چین کے ساتھ معاہدہ کر لیں گے۔
(جاری ہے)
میڈیارپورٹس کے مطابق اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ چین کے ساتھ ڈیلنگ بہت اچھی کرنے جارہے ہیں، چین کو معاہدہ کرنا ہی پڑے گا، چین نے معاہدہ نہیں کیا تو ہم ڈیل طے کریں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چین پر ٹیرف 145 فیصد جتنا نہیں رہے گا مگر یہ صفر پر بھی نہیں آئے گا۔امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ اسٹاک مارکیٹ میں تیزی آئی ہے، ہم تبدیلی کے مرحلے میں ہیں، کرپٹو کو ریگولیٹری استحکام کی ضرورت ہے۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
7 طیارے گرانے کے دعوے پر مودی کی خاموشی، دعوے کی تصدیق کرتی ہے، کانگریس
آپریشن سندور کی ناکامی پر شکست خوردہ مودی کی خاموشی پرپورا بھارت سیخ پا ہے۔
آپریشن سندور میں عبرتناک شکست کے بعد بھارتی اپوزیشن پارٹی کانگریس نے مودی کو آڑے ہاتھوں لیا ہوا ہے۔
کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے کہا کہ نریندر مودی ایک بزدل انسان ہے جس کے پاس کوئی وژن نہیں ہے۔ یہ سچائی ہے کہ نریندر مودی امریکی صدر ٹرمپ کے سامنے کھڑے نہیں ہو سکتے۔
راہول گاندھی نے کہا کہ نریندر مودی میں ہمت ہے تو بتائیں کہ امریکی صدر ٹرمپ کے بیانات جھوٹ پر مبنی ہیں۔ مودی اس بات کو نہیں جھٹلا سکتا کہ اس نے آپریشن سندور رکوایا۔
دوسری جانب کانگریس لیڈر سوپریا شری نیت کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق 7طیارے مار گرائے گئے، اس پر نریندر مودی کی خاموشی اسے تسلیم کرتی ہے۔ نریندر مودی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے شدید خوفزدہ رہتے ہیں۔
کانگریس لیڈر نے کہا کہ مودی کی بزدلی کی وجہ سے پورے بھارت کی عزت داؤ پر لگ چکی ہے۔