سٹی42بھارت نے بلا اشتعال، بلا جواز، یکطرفہ کارروائی کر کے پاکستان کے  نئی دہلی میں متعین دو سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا، پاکستان نے چوبیس گھنٹے سے بھی کم وقت میں اس اقدام کا  دندان شکن جواب دیتے ہوئے بھارت کے اسلام آباد میں متعین بھارتی ہائی کمشن کے ڈیفنس اتاشی, ائیر  فورس اتاشی اور نیول اتاشی کو ناپسندیدہ قرار دے کر ان تینوں کو اور ان کے ساتھ ان کے سپورٹنگ سٹاف کو بھی پاکستان چھوڑنے کا حکم دے دیا۔ پاکستان نے انڈین ہائی کمشنر کو اپنا پاکستان میں سٹاف 55 سے کم کر کے 30 کرنے کا بھی حکم دے دیا ہے۔

پی ایس ایل10؛ ملتان سلطانز کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

بھارتی ڈیفنس, نیول اور ائیر اتاشی و سپورٹنگ سٹاف کو پاکستان چھوڑنے کے فیصلے سے انڈین ناظم الامور کے ذریعہ آگاہ کر دیا گیا ہے۔

پاکستان نے بھارت کی ناظم الامور   گیتکا سری واستو کو فارن آفس طلب کر کے انہیں بھارت کی حکومت کے بلا اشتعال، بلا جواز یکطرفہ اقدامات پر  پاکستان کے جوابی اقدامات  سے تحریری طور پر  آگاہ کر دیا۔  

بھارتی ناظم الامور گیتکا سری واستو کی دفتر خارجہ طلبی آج جمعرات کے روز قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے فوراً بعد ہوئی۔

زیلنسکی کا کریمیا پر روسی قبضہ ماننے سے انکار،  امریکہ کے نائب صدر کا یوکرین کو الٹی میٹم

 ذمہ دار سفارتی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ  بھارتی ناظم الامور تھوڑی دیر قبل دفتر خارجہ پہنچیں۔ پاکستان کی وزارت خارجہ کے سینئیر حکام نے ایک ڈی مارش بھارتی ناظم الامور کے حوالے کیا۔  

دفتر خارجہ نے بھارتی ناظم الامور کو باضابطہ تحریری طور پر پاکستان کے فیصلوں سے آگاہ کر دیا۔

بھارتی ہائی کمشن کے ڈیفنس, ائیر اور نیول اتاشی کو ناپسندیدہ قرار دینے کے فیصلے سے آگاہ کیا گیا۔

مکہ میں پرمٹ کے بغیر داخلے پر پابندی

بھارتی ڈیفنس, نیول اور ائیر اتاشی و سپورٹنگ سٹاف کو پاکستان چھوڑنے کے فیصلے سے آگاہ کیا گیا۔

پاکستان بھارتی ناظم الامور کو سفارتی تعلقات نچلی سطح پر لانے کے فیصلوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔

بھارتی ہائی کمیشن کے عملے کو 30 افراد تک محدود کرنے کے فیصلے سے بھی آگاہ کیا گیا۔

انڈین ناظم الامور کو  سکھ یاتریوں کے سوا  تمام بھارتی شہریوں کو 48 گھنٹوں میں پاکستان چھورنے, واہگہ چیک پوسٹ بند کرنے کے فیصلے سے بھی آگاہ کیا گیا۔

نواز شریف کا لندن سے فوری پاکستان واپس آنے کا فیصلہ

پاکستان نے بھارت کو باضابطہ تمام بھارتی کمرشل پروازوں کے لیے فضائی حدود بند کرنے کے فیصلے سے بھی آگاہ کر دیا۔

بھارت کو سندھ طاس معاہدے کی یک طرفہ معطلی کے جواب میں شملہ و دیگر پاک بھارت معاہدے معبل کرنے کے امکانات سے بھی آگاہ کیا گیا۔

پاک بھارت تجارت بشمول بلواسطہ تجارت کی معطلی کے فیصلے سے بھی آگاہ کیا گیا۔

فیصلے نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے اجلاس میں سول و عسکری قیادت کی ہدایات کی روشی میں کیے گیے ہیں۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے طریقہ کار کیخلاف درخواست گزار کے وکیل کومہلت

Waseem Azmet.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: بھارتی ناظم الامور آگاہ کر دیا پاکستان نے کرنے کے

پڑھیں:

بھارت کی جانب سے سکھ یاتریوں کو روکنے کی اطلاع کے باوجود واہگہ بارڈر میں علامتی استقبال ہوگا



لاہور:

بھارت کی جانب سے سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے سے روک دیے جانے کے اطلاعات کے باوجود پاکستان میں واہگہ بارڈر پر سکھ یاتریوں کا علامتی استقبال کیا جائے گا۔

متروکہ وقف املاک بورڈ اور پاکستان سکھ گوردوارہ پر بندھک کمیٹی کے ارکان بھارتی یاتریوں کا انتظار کریں گے اور استقبال کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ریڈ کارپٹ بچھایا جائے گا۔

ایڈیشنل سیکریٹری شرائنز سیف اللہ کھوکھر نے کہا کہ سکھ یاتریوں کی عدم موجودگی کے باوجود استقبال علامتی طور پر ہوگا تاکہ دنیا کو پاکستان کا اقلیت نواز، دوست اور بین المذاہب ہم آہنگی پر مبنی چہرہ دکھایا جا سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ گورو ارجن دیو جی کی قربانی امن، برداشت اور مذہبی آزادی کی علامت ہے، اور ان کی تعلیمات آج بھی بین المذاہب رواداری کا پیغام دیتی ہیں۔

پاکستان سکھ گوردوارہ پر بندھک کمیٹی کے مطابق ہر سال معاہدے کے تحت بھارتی یاتری 9 جون کو گورو ارجن دیو جی کے شہیدی دن کی رسومات کے لیے پاکستان آتے ہیں، تاہم اس بار بھارتی حکومت نے یاتریوں کو پاکستان آنے کی اجازت نہیں دی۔

بھارتی حکومت کے سکھ یاتریوں کے خلاف اقدامات کے باوجود پاکستان کی طرف سے تمام انتظامات مکمل ہیں اور متروکہ وقف املاک بورڈ کی جانب سے فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں اور واہگہ بارڈر پر استقبال کیا جائے گا۔

چیئرمین بورڈ ڈاکٹر ساجد محمود کی ہدایت پر تمام شعبہ جات کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔

سیف اللہ کھوکھر کے مطابق اگر یاتری پاکستان آتے تو انہیں ہمیشہ کی طرح بین الاقوامی معیار کی سہولیات فراہم کی جاتیں۔

Tagsپاکستان

متعلقہ مضامین

  • بھارت کی جانب سے سکھ یاتریوں کو روکنے کی اطلاع کے باوجود واہگہ بارڈر میں علامتی استقبال ہوگا
  • مودی عالمی برادری سے بھی جھوٹ بول رہا ہے، بلاول بھٹو
  • پاکستان کے بھارت کو 4 خط ؟ ؟؟؟؟بھارتی میڈیا پھر بے بنیاد دعوے کرنے لگا
  • پاکستان امن کیلئے تیار، بھارت کو ایک قدم آگے بڑھنے کی ضرورت ہے: بلاول بھٹو
  • بھارتی جارحیت کا فوری فیصلہ کن جواب دینے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا، وزیر اعظم
  • پاکستان کا ٹھوس مؤقف اور بھارت کی آئیں بائیں شائیں: سوشانت سنگھ بھارتی حکومت و فوج پر برس پڑے
  • جوکر مودی!
  • مودی کے بے بنیاد اور گمراہ کن بیانات کی مذمت کرتے ہیں، پاکستان
  • پاکستان سے جنگ میں بھارت کے گرنے والے طیاروں کے پائلٹ کہاں گئے؟ انکشاف سامنے آگیا
  • ​انڈیا – بھاڑ میں جاؤ – اشتیاق ہمدانی کے سوال پر طارق فاطمی کا جواب