ہم نے بھارت کی مانگ سے سندور مٹانا شروع کردیا ہے، فیصل واوڈا
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
سینیٹر فیصل واوڈا نےنجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے بھارت کی مانگ سے سندور مٹانا شروع کردیا ہے۔
بھارت کی جانب سے حملوں کے فوری بعد سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ کچھ گھنٹے میں پاکستان کا جواب بھی دنیا کو نظر آجائے گا۔
انہوں نے کہا کہ میں نے واضح طور پر کہا تھا کہ چند گھنٹے میں جواب دے دیا جائے گا اور ثابت بھی کیا، بزدلانہ وار کا بہادری سے جواب دیا ہے اور بتا کردیا ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ رات کی تاریکی میں بزدلوں نے حملہ کیا اب جواب کا انتظار کرے۔
سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ہم نے بھارت کی مانگ سے سندور مٹانا شروع کردیا ہے، پاکستان کی جانب سے زبردست جواب دیا جا رہا ہے۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ پاکستان باقاعدہ اعلان کرکے منہ توڑ جواب دے گا اور اپنا جھنڈا گاڑے گا، ہم اب کس حد تک لے جائیں گے اور کہاں جا کرماریں گے دنیا دیکھے گی، انہوں نے مزید کہا کہ ڈپلومیٹک، میڈیا فرنٹ اور فوجی فرنٹ پر بھارت ہار چکا ہے۔
اب دنوں کی بات نہیں گھنٹوں میں جواب دیں گے، ابھی نندن اب ایک نہیں 4 ہمارے ہاتھ میں آجائیں گے۔
Post Views: 4.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: فیصل واوڈا بھارت کی کردیا ہے تھا کہ
پڑھیں:
ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیاازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ بخیتار سیدوف کو پیش کردیں۔
مدثر ٹیپو کا کہنا تھا کہ یہ ان کے لیے اعزاز ہے کہ انہوں نے وزیرخارجہ سے ملاقات میں یہ اسناد پیش کیں۔
ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف کا کہنا تھا کہ ملاقات میں مختلف امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔