Juraat:
2025-05-25@03:28:28 GMT

بھارت نے بزدلانہ حملے کا نام آپریشن سندور رکھ دیا

اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT

بھارت نے بزدلانہ حملے کا نام آپریشن سندور رکھ دیا

بھارتی وزارت دفاع کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اُس نے پاکستان کے نو مقامات پر حملے کیے ہیں۔

بھارتی حکومت نے بزدلانہ حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ دیر قبل بھارتی مسلح افواج نے آپریشن سندور کا آغاز کیا اور پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر میں انفرااسٹرکچر کو نشانہ بنایا جہاں سے اس نے الزام عائد کیا ہے کہ بھارت کے خلاف دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی اور ہدایت جاری کی گئی تھی۔

بھارتی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ ہمارے اقدامات مرکوز، نپے تلے اور غیر جارحانہ تھے ، کسی بھی پاکستانی فوجی تنصیب کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔ بھارت نے اہداف کے انتخاب اور عملدرآمد کے طریقہ کار میں کافی تحمل کا مظاہرہ کیا ہے ۔

.

ذریعہ: Juraat

پڑھیں:

آپریشن بُنیان مرصوص میں ذلت آمیز شکست؛ کانگریس رہنما نے بھارتی ناکامی کا بھانڈا پھوڑ دیا

معرکہ حق بُنیان مرصوص میں بھارت کی تاریخی شکست پر کانگریس رہنما نے عبرتناک انجام کا اعتراف کرتے ہوئے مودی سرکار کی پالیسیوں کا بھانڈا پھوڑ دیا۔

پاک فوج کے آپریشن بُنیان مرصوص میں بھارتی افواج کی تاریخی شکست کے بعد وہاں کی سیاست میں بھی بھونچال آ چکا ہے۔ بھارت کی ذلت آمیز شکست پر کانگریس ایم ایل اے وجے واڈیٹیوار نے مودی اور بھارتی فوج پر تابڑ توڑ حملے  کیے ہیں۔

کانگریس کے ایم ایل اے وجے واڈیٹیوار  نے مہنگی دفاعی خریداری اور بوسیدہ حکمت عملی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے مودی سرکار پر زوردار وار کیا ہے اور انہوں نے مودی کی جنگی سوچ کو ناکام قرار دے دیا۔

کانگریس ایم ایل اے کا کہنا تھا کہ پاکستان نے سستے ڈرونز بھارت بھیجے، بھارت نے اربوں جھونک دیے۔ چین نے پاکستان کو 5 ہزار ڈرونز دے کر بھارت کی کمزوری بے نقاب کر دی جب کہ مودی سرکار اربوں جھونکتی رہی۔

انہوں نے کہا کہ مودی سرکار نے 15 ہزار کے ڈرون گرانے کے لیے 15 لاکھ کا میزائل فائر کیا۔ مودی سرکار کی جنگی حکمت عملی مکمل طور پر ناکام اور  5 ہزار سستے پاکستانی ڈرونز کے سامنے بھارتی دفاع بےبس ثابت ہوگیا۔

کانگریس رہنما نے بھارت کی پاکستان کے ہاتھوں بدترین شکست کو مودی سرکار کی ناکامی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے کم لاگت میں حملہ کیا جب کہ بھارت نے عوام کے ٹیکس کا پیسہ بےدریغ ضائع کیا۔

کاگنریس ایم ایل اے نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کے 3 سے 4 رافیل طیارے تباہ کر دیے، مگر مودی سرکار کی مجرمانہ خاموشی بدستور برقرار ہے۔ انہوں نے مودی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ رافیل سودے پر نعرے تھے، اب نقصان چھپایا کیوں جا رہا ہے؟۔

دوسری جانب دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ مودی کی خود پسندی نے قومی سلامتی داؤ پر لگا دی ہے۔ صرف مہنگے ہتھیار کافی نہیں، بھارتی حکمت عملی مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • خضدار میں 21 مئی کو بھارت کے حکم پر بچوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا، ترجمان پاک فوج
  • خضدار حملہ: بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائی، 6 طالبعلم شہید
  • آپریشن بُنیان مرصوص میں ذلت آمیز شکست؛ کانگریس رہنما نے بھارتی ناکامی کا بھانڈا پھوڑ دیا
  • آپریشن سندور جاری مگر فی الوقت غیر فعال، جنگ بندی دوطرفہ معاملہ ہے، بھارتی وزیر خارجہ
  • آپریشن سندور جاری مگر فی الوقت غیر فعال، بھارتی وزیر خارجہ
  • مودی سرکار آپریشن سندور کی ناکامی چھپانے کیلئے قوم کو گمراہ کر رہی ہے، یشونت سنہا
  • سکول کے بچوں کو نشانہ بنانا ناقابلِ قبول ہے، پاکستان پوری قوت سے حملہ کرے گا؛ وزیرِدفاع
  • جس پانی پر بھارت کا حق ہے وہ پاکستان کو نہیں ملے گا، نریندر مودی کی دھمکی
  • خضدار واقعہ قومی سانحہ ہے، دہشتگردوں کو بھارتی سرپرستی حاصل ہے، شیری رحمان
  • مودی سرکار کی آپریشن سندور میں ناکامی پر سابق بھارتی وزیر خارجہ کے ہوشربا انکشافات