اڑی سپلائی ڈپو کی تباہی:افواج پاکستان نے بھارتی فوج کی کمر توڑ دی
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص (آہنی دیوار) کی تازہ اپڈیٹ آگئی۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک بھارت جنگ میں بھارت کا” اڑی سپلائی ڈپو” تباہ ہوچکا ہے۔” اڑی سپلائی ڈپو” کی تباہی افواج پاکستان کی بڑی کامیابی ہے۔
افواج ِ پاکستان نے بھارتی فوج کی کمر توڑ دی، بھارتی فوج نے گھٹنے ٹیک دیئے۔بھارت کی جانب سےپاکستان کیخلاف جارحیت پرپاک فوج کا منہ توڑجواب جاری ہے۔
مزیدپڑھیں:کیاپاکستان اوربھارت کے درمیان واقعی سیز فائرہوگیا،بھارتی وزیرخارجہ ایس جے شنکر کا بیان بھی آگیا
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایشیاء کپ کیلئے ٹیم بھارت بھیجنے سے معذرت کرلی
پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایشیاء کپ کے لئے قومی ٹیم بھارت بھیجنے سے معذرت کرلی۔ انڈین ہاکی ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے پاکستان ٹیم نہ آنے کی تصدیق کی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پی ایچ ایف نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ٹیم نہ بھیجنے سے متعلق مطلع کر دیا ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایونٹ متبادل جگہ پر کرانے کے حوالے سے بھی لکھا ہے۔
پاکستان کی معذرت کے بعد ایونٹ میں بنگلادیش کی ٹیم کو مدعو کر لیا گیا ہے۔ بھارتی حکومت پاکستانی ٹیم کو ویزے دینے پر تیار تھی، پاکستان حکومت نے اجازت نہیں دی۔
بھارتی میڈیا کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ جونیئر ورلڈ کپ میں بھی پاکستان ٹیم کی شرکت مشکوک ہو گئی۔