پاکستان کیخلاف ذلت آمیز ناکامی پر انتہا پسند وزرا اور بھارتی فوج کے ریٹائرڈ افسران آمنے سامنے
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
پاکستان کیخلاف ذلت آمیز ناکامی پر انتہا پسند وزرا اور بھارتی فوج کے ریٹائرڈ افسران آمنے سامنے WhatsAppFacebookTwitter 0 19 May, 2025 سب نیوز
نئی دہلی (آئی پی ایس )آپریشن بنیان مرصوص میں ذلت آمیز ناکامی کے بعد انتہا پسند بھارتی وزرا اور بھارتی فوج کے ریٹائرڈ افسران آمنے سامنے آگئے۔ذرائع نے کہا کہ انتہا پسند بھارتی وزرا نے بھارتی فوج کے خلاف ہرزہ سرائی کی جب کہ کرنل صوفیہ قریشی پر تنقید کے حوالے سے میجر جنرل (ر) شریواستو سمیت دیگر سابق فوجی افسران نے بھارتی وزرا کو آڑے ہاتھوں لیا۔
ذرائع نے کہا کہ ریٹائرڈ بھارتی فوجی افسران کا مطالبہ ہے کہ بھارتی فوج کی توہین کرنے والے وزیروں کو مودی برطرف کیوں نہیں کر رہے؟ میجر جنرل (ر) شریواستو نے کہا کہ مدھیہ پردیش کے وزیر وجے شاہ اور نائب وزیر اعلی جگدیش دیوڈا فوج پر کیچڑ اچھال رہے ہیں، مودی خاموش تماشائی ، فوج صرف بھارت ماتا کے سامنے جھکتی ہے، مودی جیسے سیاستدانوں کے قدموں میں نہیں۔میجر جنرل (ر) شریواستو نے کہا کہ مودی کے قدموں میں فوج کو جھکانے کا بیان شرمناک اور ناقابل قبول ہے۔ سابق بھارتی فوجی نے کہا کہ مدھیہ پردیش کے وزرا فوج کی قربانیوں کامذاق اڑا رہے ہیں،ریٹائرڈ افسران کا کہنا تھا کہ فوج میں کرنل صوفیہ قریشی جیسے افسران قوم کا فخر ہیں
، مودی حکومت ان پر بھی حملہ آور ہو رہی ہے، جو فوج کی تذلیل کرے وہ وزیر نہیں بلکہ مودی کا ترجمان ہے۔ریٹائرڈ افسران نے کہا کہ مودی حکومت کی خاموشی ثابت کرتی ہے کہ وہ فوج کی توہین میں شریک ہے، فوج پر حملے ہو رہے ہیں اور مودی سرکار تماشائی بنی ہوئی ہے، فوجی ادارے مودی کی غلامی کے لیے نہیں، قوم کے تحفظ کے لیے ہیں۔دفاعی ماہرین نے کہا کہ فوجی اداروں کو سیاسی غلام بنانا مودی سرکار کا خطرناک ایجنڈا ہے، بنیان مرصوص میں بھارتی شکست ثابت کرتی ہے کہ بھارتی فوج صرف میڈیا پر طاقتور ہے۔دفاعی ماہرین کے مطابق مودی کی ضد اور غرور نے بھارت کو سفارتی و عسکری محاذ پر تنہا کر دیا ہے، پاکستانی فوج نے پیشہ ورانہ مہارت سے بھارت اور بھارتی فوج کا جنگی غرور خاک میں ملا یا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ سعودی عرب کے زیر اہتمام جدہ میں یومِ تشکر کی شاندار تقریب مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ سعودی عرب کے زیر اہتمام جدہ میں یومِ تشکر کی شاندار تقریب اسرائیلی بربریت حدود سے تجاوز کر گئی،نیتن یاہو کا غزہ پر مکمل قبضے کا اعلان نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار3 روزہ دورے پر چین پہنچ گئے ریاست مخالف یوٹیوبرز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ،فہرست حکومت کو پیش پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے عام تعطیل کا اعلان کردیا عالمی دباؤ پر اسرائیل کا غزہ میں امداد کی فراہمی کیلئے ناکہ بندی ختم کرنے کا فیصلہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ریٹائرڈ افسران اور بھارتی فوج بھارتی فوج کے انتہا پسند
پڑھیں:
ٹرمپ کی ہرزہ سرائی کیخلاف ایرانی صارفین کی منفرد تصویری کمپین
حالیہ دنوں میں ایران کیخلاف فوجی و سیاسی محاذ پر ذلت آمیز ناکامی کے بعد انتہاء پسند امریکی صدر کیجانب سے اعلی ایرانی قیادت کیخلاف ہرزہ سرائی اور ایرانی عوام کی توہین پر ایرانی صارفین نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر #دهنتو_ببند، #PutASockInIt، اور #اخرس جیسے ہیش ٹیگز کیساتھ ایک تصویری کمپین کا آغاز کیا ہے اسلام ٹائمز۔ ایرانی خبررساں ایجنسی فارس نیوز کے مطابق انتہاء پسند امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کی اعلی قیادت و عوام کے خلاف توہین آمیز بیانات کے جواب میں ایرانی صارفین نے ایک دلچسپ تصویری مہم شروع کی ہے جس میں انتہاء پسند امریکی صدر کو "منہ بند رکھنے" کی نصیحت کی گئی ہے۔ ٹرمپ کے گستاخانہ بیانات کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ایرانی صارفین نے تین زبانوں؛ فارسی، انگریزی و عربی میں #دهنتو_ببند، #PutASockInIt اور #اخرس جیسے ہیش ٹیگز کا استعمال کیا۔ ذیل میں چند نمونے پیش خدمت ہیں: