فیض حمید کو کم سے کم 14 سال قید کی سزا ہوگی لیکن عمران خان کی جلد رہائی متوقع ہے یا نہیں ؟فیصل واوڈا کا تازہ بیان آگیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT
اسلام آباد (آئی این پی) سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ فیض حمید کو کم سے کم 14 سال قید کی سزا ہوگی، وہ اپنے بندوں کونہیں چھوڑ رہے تو دوسروں کو چھوڑ دیں گے؟ بادشاہوں کے دل بڑے اور جیلوں کے کمرے چھوٹے ہوتے ہیں، طنزیہ گفتگو سے بانی کی تکالیف مزید بڑھ جائیں گی۔ آپ یہ خیال چھوڑ دیں کہ اسٹیبلشمنٹ آپ سے بات کرے گی، اسٹیبلشمنٹ آپ سے کبھی بات نہیں کرے گی۔
سینیٹر فیصل واوڈا نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ اب تو سیاست رہی نہیں، ایک ہی آدمی ہے جو لیڈ کر رہا ہے، فیلڈ مارشل تینوں مسلح افواج کی کمان سنبھالیں گے اور ان کی وجہ سے پاکستان کو وہ تمام فوائد مل رہے ہیں جن کا ملک کئی سالوں سے منتظر تھا۔ پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف بغیر پہیے کے جہاز چلا رہے ہیں جس میں ہم سب اور وہ خود بھی شامل ہیں اور ملک کو فائدہ ہو رہا ہے، لہذا انہیں اس کا کریڈٹ دینا چاہیے۔
جب ندا یاسر امتحان میں نقل کرتی پکڑی گئی تھیں؛ مارننگ شو میں خود ہی پوری کہانی سنا دی
فیصل واوڈا نے فیلڈ مارشل کی قابلیت اور ایمانداری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ دبا میں نہیں آتے اور ملکی مفادات کے تمام محاذوں پر آگے ہیں، چاہے وہ آئی ایم ایف کے معاملات ہوں، سیاست، دہشت گردی یا سرمایہ کاری۔ انہوں نے کہا کہ انہیں عزت و مقام ملنا چاہیے کیونکہ وہ ایک ون مین شو ہیں۔پی ٹی آئی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اب نہ پی ٹی آئی کو سوال کرنا چاہیے، نہ اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنی ہے اور نہ حکومت سے۔ موجودہ حکومت کی جو کمزوریاں تھیں سب چھپ گیا کیوں کہ ان کے دور میں ہی یہ کامیابیاں حاصل ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ اب پی ٹی آئی کے ساتھ لڑائی کا وقت نہیں بلکہ انہیں ساتھ بٹھا کر بات کرنی چاہیے۔
یو اے ای: سوشل میڈیا پر کمنٹس کرنا نوجوان کو مہنگا پڑ گیا، 50 لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائد
فیصل واوڈا نے کہا کہ اگر ان کے بچوں کو نقصان پہنچا تو پھر مودی کا سر مانگنا پڑے گا۔ مودی سے بھارت کی جان سپہ سالار ہی چھڑائے گا، اگر پانی روکا تو ہم بھارت پر حملہ کریں گے، ہم لاشوں کے ڈھیر لگادیں گے، امریکا اور پاکستان کے درمیان تجارت کے آپیشنز لاک ہوچکے ہیں، اب اس کے نتائج آنا باقی ہیں۔علیمہ خان کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے طنزیہ انداز میں کہا کہ بادشاہت تو ہے، بادشاہوں کے دل بڑے اور جیلوں کے کمرے چھوٹے ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کبھی پی ٹی آئی سے بات نہیں کرے گی اور فیض حمید کو کم از کم 14 سال قید کی سزا ملے گی۔ عمران خان کی جلد رہائی کے امکانات نہیں ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جس جہاز میں وہ خود بیٹھے ہیں، اس میں ن لیگ بھی ہے اور پی ٹی آئی بھی اسی جہاز میں میں بیٹھنے آ رہی ہے۔
پریش راول کی ’ہیرا پھیری 3‘ سے علیحدگی کی اصل وجوہات سامنے آ گئیں
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔