خیبر پختونخوا میں کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ ’’فتنہ الخوارج‘‘ کے 7 دہشتگرد ہلاک، لیفٹیننٹ دانیال اسماعیل سمیت 4 جوان شہید
اشاعت کی تاریخ: 29th, May 2025 GMT
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختون خوا میں 2 مختلف کارروائیوں کے دوران بھارتی حمایت یافتہ’’فتنہ الخوارج‘‘ کے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران لیفٹیننٹ دانیال اسماعیل سمیت 4 جوان شہید ہو گئے۔ 28 اور 29 مئی کی درمیانی شب خوارج نے شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش کی۔سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی کوشش کو مؤثر طریقے سے ناکام بنا دیا، فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی حمایت یافتہ 6 خوارج مارے گئے۔شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران لیفٹیننٹ دانیال اسماعیل سمیت 4 جوان شہید ہو گئے، شہید لیفٹیننٹ آپریشن کی فرنٹ سے قیادت کر رہے تھے۔
ایک لگن کھائے جا رہی تھی، علامہ اقبالؒ کا فرمان میرے ذہن نشین تھا کہ گلی گلی محلہ محلہ نوجوانوں کی تنظیمیں ہونی چاہئیں جو خدمتِ خلق کا کام کریں
آئی ایس پی آر کے مطابق نائب صوبیدار کاشف رضا، لانس نائیک فیاقت علی اور سپاہی محمد حمید نے جامِ شہادت نوش کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی چترال میں ایک اور کارروائی کے دوران ایک خارجی دہشت گرد ہلاک ہو گیا، علاقے میں خارجیوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز بھارتی پشت پناہی میں ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، بہادر سپوتوں کی یہ قربانیاں ہمارے حوصلے اور عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
جھوٹ بولنے کا کوئی فائدہ نہیں،11بجے ہسپتال جاتا، سب مل کر چائے پیتے،ایک ڈاکٹر ڈیوٹی پر رہتا اور ”ہم رنگ“کھیلتے، ہارنے والی ٹیم چرغہ منگواتی
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک
—فائل فوٹوسیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع خضدار میں انٹیلیجنس کی بنیاد پر آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 5 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک کردیے۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن 14 اور 15 ستمبر کی رات بلوچستان کے ضلع خضدار میں آپریشن کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا۔
یہ بھی پڑھیے خیبر پختونخوا: سیکیورٹی فورسز کے 2 آپریشنز، بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 31 دہشتگرد ہلاک خیبرپختونخوا: سیکیورٹی فورسز کے 2 آپریشنز، بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 35 دہشتگرد ہلاکپاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد علاقے میں متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے، علاقے میں مزید دہشت گردوں کی موجودگی کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں، دہشت گردی کے تمام سہولت کاروں اور مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔