فرانسیسی ماہرِ سیاسیات کرسٹوف جعفریلو نے بھارت کی ناکامی کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت کو ہر محاذ پر شکست دی۔

فرانسیسی تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ پاکستان کو کم سمجھنے کی غلطی بھارت کو بہت مہنگی پڑی، چینی ہتھیاروں نے جنگ کا پانسہ پلٹ دیا، پاکستان کی تیاری شاندار تھی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایٹمی طاقت ہے اور چین کی حمایت سے ناقابلِ شکست بن چکا ہے۔ بھارت انڈس واٹر ٹریٹی کو جنگی ہتھیار بنا سکتا ہے، مگر یاد رہے پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے جس کی پشت پر چین کھڑا ہے!

فرانسیسی تجزیہ کار نے کہا کہ بھارت کو نئی سوچ اپنانی ہوگی، پاکستان جیت چکا ہے۔ پاکستان کی فتح کا بھارت کی اندرونی سیاست پر گہرا اثر پڑے گا۔

Post Views: 4.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: بھارت کو

پڑھیں:

بھارتی خفیہ ایجنسی را نے جدوجہد آزادی کشمیر کو کمزور کرنے کیلئے تحریک طالبان کشمیر کو تشکیل دیا

تجزیہ کاروں کے مطابق ٹی ٹی کے را سے وابستہ ایک پراکسی تنظیم ہے جس کا مقصد پاکستان کو کمزور، آزاد جموں و کشمیر کو غیر مستحکم اور بھارتی قبضے کے خلاف کشمیری عوام کی حق پر مبنی جدوجہد آزادی کو غیر قانونی قرار دینا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک طالبان کشمیر کے نام سے ابھرنے والے ایک مشتبہ عسکریت پسند گروپ نے سکیورٹی تجزیہ کاروں اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر نظر رکھنے والے ماہرین کو سخت تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر اور آزاد کشمیر دونوں میں کارروائیوں کے دعویدار تحریک طالبان کشمیر نے ایک بیان میں خود کو ایک "آزاد مزاحمتی گروپ” کے طور پر پیش کیا ہے، جو بھارت اور پاکستان دونوں سے جموں و کشمیر کی مکمل آزادی کا حامی ہے۔ گروپ کا دعویٰ ہے کہ اس کا مقصد مذہبی نظریے پر مبنی ہے۔ تاہم اس کی کارروائیوں کا مرکز بنیادی طور پر پاکستانی مسلح افواج، ریاستی اداروں اور آزاد جموں و کشمیر کے استحکام کو نشانہ بنا کر بدنام زمانہ بھارتی خفیہ ایجنسی را کے مذموم مقاصد کو تقویت پہنچانا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق ٹی ٹی کے را سے وابستہ ایک پراکسی تنظیم ہے جس کا مقصد پاکستان کو کمزور، آزاد جموں و کشمیر کو غیر مستحکم اور بھارتی قبضے کے خلاف کشمیری عوام کی حق پر مبنی جدوجہد آزادی کو غیر قانونی قرار دینا ہے۔

تحریک طالبان کشمیر کی سرگرمیاں بلوچستان لبریشن آرمی جیسے دیگر بھارتی حمایت یافتہ گروپوں کی طویل عرصے جاری پاکستان مخالف کارروائیوں سے ملتی جلتی ہیں، جن کا مقصد پاکستان کو غیر مستحکم کرنا ہے۔ بھارت نے یہ مذموم ہدف بی ایل اے کی سونپ رکھا ہے اور آزاد جموں و کشمیر میں ٹی ٹی کے نام سے گروپ کا منظر عام پر آنے سے واضح ہو گیا ہے کہ را مقبوضہ کشمیر میں جھوٹے فلیگ آپریشنز کے ذریعے بے گناہ شہریوں کو اغوا اور قتل کر کے پاکستان کو بدنام کر رہی ہے۔ ایک سینئر سکیورٹی تجزیہ کار نے کہا ہے کہ ٹی ٹی کے کی عوام میں جڑیں موجود نہیں ہیں بلکہ یہ نظریات کے بھیس میں ایک انٹیلی جنس آپریشن ہے۔ یہ تنظیم من گھڑت نظریاتی نعروں کے ذریعے عام کشمیری نوجوانوں کو متاثر کر رہی ہے۔

ایک سیاسی تجزیہ کار نے کہا ہے کہ بھارت آزاد جموں و کشمیر میں اندرونی انتشار کو بڑھا کر آزادی کی حقیقی تحریکوں اور غیر ملکی حمایت یافتہ عسکریت پسندی کے درمیان فرق کو مٹانا چاہتا ہے۔ ٹی ٹی کے بنیادی طور پر مقبوضہ کشمیر میں عوام کی حالت زار کو اجاگر کرنے کی بجائے پاکستانی سکیورٹی فورسز کو ہدف تنقید بنا رہی ہے۔ تاہم کشمیری اس حقیقت سے بخوبی آگاہ ہیں کہ پاکستان کی حکومت اور سکیورٹی فورسز نے ہمیشہ عالمی سطح پر کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی حمایت کی ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق بھارت تحریک طالبان کشمیر جیسے گروپوں کو تشکیل دیکر مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے عالمی برادری کی توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔ آپریشن سندور کی ناکامی کے بعد بھارت پاکستان خاص طور پر آزاد کشمیر میں بی ایل اے کی طرز پر پراکسی گروپ نیٹ ورک کو پھیلانا چاہتا ہے تاکہ آزاد کشمیر کے استحکام کو نقصان پہنچایا جا سکے۔ جہاں لوگوں کو سیاسی خودمختاری اور اظہار رائے کی جمہوری آزادی حاصل ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ’’نیا  معمول بنانے کی کوشش‘‘، بھارتی اقدام کے ایٹمی خطے میں سنگین اثرات ہونگے: بلاول
  • بھارتی خفیہ ایجنسی را نے جدوجہد آزادی کشمیر کو کمزور کرنے کیلئے تحریک طالبان کشمیر کو تشکیل دیا
  • جنرل انیل چوہان کے اعترافِ شکست نے مودی سرکار کے سامنے سوالات کا پہاڑ کھڑا کردیا
  • حکومت سنگین غلطی کے ازالے کیلئے غیر شرعی بل واپس لے، لیاقت بلوچ
  • مسلم لیگ نون نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا اور میزائل ٹیکنالوجی دی، نواز شریف
  • مسلم لیگ ن نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا اور میزائل ٹیکنالوجی دی: نوازشریف
  • سوشل میڈیا پر پاکستان کی حمایت مہنگی پڑ گئی، آسام میں 81 افراد گرفتار
  • عمران خان کے حالیہ ٹوئیٹ
  • فرانسیسی اینا لسٹ کا بھارت کو باز آ جانے کا مشورہ