Islam Times:
2025-09-17@23:22:22 GMT

بھارتی فوجیوں نے مقبوضہ کشمیر میں 930 بچے شہید کیے

اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT

بھارتی فوجیوں نے مقبوضہ کشمیر میں 930 بچے شہید کیے

”جارحیت کا شکار معصوم بچوں کے عالمی دن” کے موقع پر جاری کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ 37 سالوں میں بھارتی فورسز نے 96 ہزار 449 کشمیریوں کو شہید کیا جن میں 930 بچے بھی شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غیرقانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے معصوم کشمیریوں کے خلاف اپنی ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے دوران جنوری 1989ء سے اب تک 930 کشمیری بچوں کو شہید کیا ہے۔ ”جارحیت کا شکار معصوم بچوں کے عالمی دن” کے موقع پر جاری کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ 37 سالوں میں بھارتی فورسز نے 96 ہزار 449 کشمیریوں کو شہید کیا جن میں 930 بچے بھی شامل ہیں۔ اس دوران 107,982 بچے یتیم ہوئے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2010ء سے اب تک بھارتی فورسز کی گولیوں، پیلٹوں اور آنسو گیس کے گولوں سے ہزاروں بچے زخمی ہوئے ہیں جن میں سے کئی بینائی سے محروم ہو چکے ہیں۔ رپورٹ میں فوجی قبضے میں پروان چڑھنے والے کشمیری بچوں پر پڑنے والے شدید نفسیاتی اثرات اور جسمانی نقصانات کو اجاگر کیا گیا ہے۔ متعدد کمسن بچوں کو جعلی مقابلوں میں، دوران حراست یا محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران شہید کیا گیا ہے جبکہ کئی کو کالے قوانین کے تحت غیر قانونی نظربندی کا سامنا ہے۔ دریں اثناء کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے اقوام متحدہ، اسلامی تعاون تنظیم، یورپی یونین اور بچوں کے حقوق کے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کشمیری بچوں کو بھارتی جارحیت سے بچانے کے لیے فوری اقدامات کریں۔انہوں نے بچوں کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے پر بھارت کی مذمت کی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: شہید کیا بچوں کو

پڑھیں:

صیہونی افواج جان بوجھ کر بچوں کو نشانہ بنا رہی ہے، غیر ملکی طبی ماہرین کی رپورٹ میں انکشاف

غزہ میں رضاکارانہ خدمات انجام دینے والے غیر ملکی ڈاکٹروں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے 100 سے زائد بچوں کا علاج کیا جنہیں سر یا سینے میں گولیاں ماری گئی تھیں جو کہ واضح ثبوت کے طور پر اسرائیل کی جانب سے بچوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانے کا اشارہ دیتے ہیں۔

ڈچ روزنامہ فولکسکرنٹ میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق 17 میں سے 15 ڈاکٹروں نے بتایا کہ انہیں 15 سال سے کم عمر کے بچے ملے جنہیں سر یا سینے میں ایک گولی لگی تھی۔

ان ڈاکٹروں نے اپنی طبی مہمات کے دوران ایسے 114 کیسز کی تصدیق کی۔ کئی بچوں کی موت واقع ہوئی جبکہ دیگر شدید زخمی ہو گئے۔

امریکی ایمرجنسی فزیشن میمی سید نے فولکسکرنٹ کو بتایا کہ یہ کوئی کراس فائر نہیں ہیں بلکہ جنگی جرائم ہیں۔

انہوں نے 18 بچوں کے کیسز کی دستاویز کی جنہیں سر یا سینے میں گولی ماری گئی۔

کیلیفورنیا کے ماہرِ طب فیرُوز سدھوا نے کہا کہ آغاز میں انہیں یہ واقعات الگ تھلگ معلوم ہوئے لیکن جب انہوں نے ایک اسپتال میں متعدد لڑکوں کو براہ راست سر میں گولی لگے دیکھا تو انہیں احساس ہوا کہ یہ ایک وسیع پیمانے پر پھیل چکا ہے۔ یہ ہدف بنا کر فائرنگ کی جا رہی ہے اور کسی نہ کسی بچہ کو نشانہ بنا رہا ہے۔

ڈچ فوج کے سابق کمانڈر مارٹ ڈی کراف نے کہا کہ یہ کوئی حادثات نہیں ہیں بلکہ یہ جان بوجھ کر کی جانے والی کارروائیاں ہیں۔

دوسری جانب برطانوی خبر رساں ادارے نے اگست میں 160 سے زائد بچوں کے کیسز کا انکشاف کیا جنہیں اسرائیلی افواج نے گولی مار کر زخمی یا شہید کیا۔

ان میں سے 95 کیسز ایسے تھے جن میں بچوں کو سر یا سینے میں گولیاں لگی تھیں۔ ڈاکٹروں نے کہا کہ ان نوعیت کی چوٹوں سے یہ واضح ہو جاتا ہے کہ یہ بچے جان بوجھ کر نشانہ بنے ہیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ان واقعات میں زیادہ تر متاثرہ بچے 12 سال سے کم عمر کے تھے اور یہ واقعات اکتوبر 2023 کے آغاز سے لے کر اس سال کے جولائی تک پھیلے ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • زندگی بھر بھارتی مظالم کے خلاف برسرپیکار رہنے والے عبدالغنی بھٹ کون تھے؟
  • کشمیری حریت رہنما عبدالغنی بٹ آزادی کا خواب آنکھوں میں لیے چل بسے
  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبر کی انتہا: تشدد کے بعد کشمیری کی لاش دریائے جہلم سے برآمد
  • مقبوضہ کشمیر، تشدد کے بعد کشمیری جوان کی لاش دریائے جہلم سے برآمد
  • راولپنڈی میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 16 نئے کیسز سامنے آگئے
  • مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالی، غیر قانونی گرفتاریاں اور ماورائے عدالت ہلاکتیں معمول بن گئیں
  • پاکستان مقبوضہ کشمیر کے عوام کی حمایت جاری رکھے گا، عطاء اللہ تارڑ
  • بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ؛ 5 جوان شہید‘ جوابی کارروائی میں 5 دہشتگرد ہلاک
  • بلوچستان: کیچ میں آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک، 5 جوان شہید
  • صیہونی افواج جان بوجھ کر بچوں کو نشانہ بنا رہی ہے، غیر ملکی طبی ماہرین کی رپورٹ میں انکشاف