سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کی طبیعت ناساز، ہسپتال منتقل
اشاعت کی تاریخ: 6th, June 2025 GMT
سٹی 42: سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کی طبیعت ناساز ہوگئی۔
خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ خواجہ سعد رفیق کو پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی شفٹ کردیا گیا۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ہسپتال میں خواجہ سعد رفیق کے ٹیسٹ کیے گئے، انہیں دل کی دھڑکن تیز ہونے پر اسپتال لایا گیا تھا، چیک اپ کے بعد واپس گھر بھیج دیا گیا۔
خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے خواجہ سعد رفیق کو آرام کا مشورہ دیا ہے
کل کی سرکاری چھٹی منسوخ
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: خواجہ سعد رفیق
پڑھیں:
وزیر داخلہ محسن نقوی کا مستونگ میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
(سٹی42)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مستونگ میں بھارتی سپانسرڈدہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیاہے۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے 4 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا،دہشت گردی کے خلاف پورا ملک اپنی بہادر سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑا ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
وزیرداخلہ محسن نقوی نے مزیدکہاکہ سکیورٹی فورسزبلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف بھرپور اور مؤثر کارروائیاں کر رہی ہیں ،فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کا ناپاک گٹھ جوڑ وطن عزیز کا امن تباہ نہیں کر سکتا۔