فتح تک آپ کے ساتھ ہیں، یمن کی فوج کی جانب سے قسام کو پیغام
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
یمن کی فوج کے چیف آف اسٹاف نے قسام دستوں سے جہاد کے راستے کو جاری رکھنے کے لیے عہد کی تجدید کی اور کہا کہ فلسطین صنعا کے دل میں ہے جس طرح قدس یمن کے عقیدے، رویے اور رہنمائی میں موجود ہے۔ اسلام ٹائمز۔ یمن کی فوج کے چیف آف اسٹاف نے شہید قسام دستوں کو پیغام دیا کہ فوج اور اس ملک کے عوام فتح کے وعدے کی تکمیل اور قابض اراضی کی آزادی تک فلسطینی عوام کے ساتھ رہیں گے۔ فارس نیوز کے مطابق، محمد الغماری، یمن کی فوج کے چیف آف اسٹاف نے عید قربان کے موقع پر حماس کی عسکری شاخ شہید عزالدین قسام دستوں کی افسانوی مزاحمت اور دائمی بہادری کو مجاہدین کو مبارکباد دی۔ الغماری نے قسام کے مجاہدین سے کہا کہ ان کی دشمن صہیونی کے خلاف خصوصی آپریشنز اور زوردار ضربیں تمام آزاد لوگوں کے لیے تحسین اور الہام کا سبب ہیں۔
انہوں نے تاکید کی کہ یمن فتح کے حصول اور قابض اراضی کی واپسی تک فلسطین کے ساتھ میدان جنگ میں موجود رہے گا اور کہا کہ غزہ جو عزت کی علامت بن چکا ہے، قسام جیسا گروہ امت اسلامی میں موجود رہنے تک شکست نہیں کھائے گا۔ یمن کی فوج کے چیف آف اسٹاف نے قسام دستوں سے جہاد کے راستے کو جاری رکھنے کے لیے عہد کی تجدید کی اور کہا کہ فلسطین صنعا کے دل میں ہے جس طرح قدس یمن کے عقیدے، رویے اور رہنمائی میں موجود ہے۔ انہوں نے آخر میں کہا کہ صہیونی دشمن کا مقدر صرف شکست ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: یمن کی فوج کے چیف آف اسٹاف نے قسام دستوں کہا کہ
پڑھیں:
راجستھان میں اسکول کی عمارت گرنے سے 4 بچے جاں بحق، 17 زخمی
راجھستان(نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جھالاور میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک سرکاری اسکول کی عمارت گرنے سے 4 بچے جاں بحق ہو گئے جبکہ 17 زخمی ہو گئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کے وقت اسکول میں تقریباً 40 بچے موجود تھے۔ عمارت گرنے کے نتیجے میں 4 بچے ملبے تلے دب کر جان کی بازی ہار گئے، جبکہ 17 زخمی بچوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ بعض زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
حادثہ اس وقت پیش آیا جب بچے اپنی کلاسز میں موجود تھے۔ واقعے کے فوراً بعد امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔ حکام کو خدشہ ہے کہ کچھ بچے اب بھی ملبے تلے دبے ہو سکتے ہیں جنہیں نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
ریاستی حکومت نے واقعے کی تحقیقات کا اعلان کر دیا ہے اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اظہارِ ہمدردی کیا ہے۔
Post Views: 10