data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

سکھر (نمائندہ جسارت) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے سیکریٹری فنانس لالا اسد پٹھان، فیڈرل ایگزیکٹو کونسل کے رکن نصراللہ وسیر، سکھر یونین آف جرنلسٹس کے صدر سلیم سہتو، خازن کامران شیخ و دیگر عہدیداران پر مشتمل ایک نمائندہ وفد نے شہید صحافی اے ڈی شر کے آبائی گاؤں (ہنڈیاری، ضلع خیرپور) پہنچ کر شہید صحافی کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کی والدہ سے ملاقات کی، وفد نے شہید کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اور اہل خانہ کو یقین دلایا کہ ملک بھر کی پوری صحافتی برادری ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ اس موقع پر سکھر یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے شہید صحافی اے ڈی شر کے صاحبزادے کو مالی معاونت کے طور پر 2 لاکھ روپے کا چیک بھی پیش کیا گیا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

توشہ خانہ ٹو کیس: علیمہ خان اور وکلا کو جیل میں داخلے کی اجازت نہ ملی، سماعت ملتوی

توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کے موقع پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل اور ان کی بہن علیمہ خان کو اڈیالہ جیل میں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ کیس سننے والے 2 ججز کے نام اسلام آباد ہائیکورٹ میں تعیناتی کے لیے تجویز

اڈیالہ جیل میں قائم عدالت میں اسپیشل جج سینٹرل صبح ساڑھے دس بجے سماعت کے لیے موجود تھے اور وکلا کا انتظار کرتے رہے، مگر عمران خان کے وکیل عدالت میں پیش نہ ہو سکے۔

جیل انتظامیہ نے وکیل قوسین مفتی کے ساتھ علیمہ خان اور دیگر وکلا کو اندر داخلے کی اجازت نہیں دی، جس کے باعث جج اور پراسیکیوشن ٹیم ڈیڑھ گھنٹے تک انتظار کرنے کے بعد واپس چلی گئی۔ اور عدالت نے کیس کی کارروائی کیے بغیر سماعت منگل تک ملتوی کردی۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا بڑا فیصلہ : اعلیٰ عہدیدار کسی بھی ملک سے تحائف نہیں لیں گے

اس موقع پر علیمہ خان کا کہنا تھا کہ جب تک قوسین مفتی کے ساتھ عمران خان کے اہل خانہ، سلمان اکرم راجا اور علی ظفر کو اندر جانے کی اجازت نہیں ملے گی، وکیل بھی عدالت میں پیش نہیں ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews بانی پی ٹی آئی پاکستان تحریک انصاف توشہ خانہ ٹو کیس عمران خان وکلا وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • قرض میں ڈوبے ہندو تاجر نے دریا میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی
  • محسن نقوی کی مظفر آباد میں شہید میجر رب نواز کی رہائشگاہ آمد، اہلخانہ سے تعزیت
  • فرخ خان کا نائجیرین ہائی کمیشن کا دورہ، سابق صدر محمد بوہاری کے انتقال پر تعزیت
  • شہید میجر ربنواز گیلانی کو خراجِ عقیدت، وزیر داخلہ محسن نقوی کی اہلِ خانہ سے ملاقات
  • اداکارہ نشو کے داماد کی اچانک موت سے اہل خانہ پر قیامت ٹوٹ پڑی؛ ویڈیو پیغام
  • توشہ خانہ ٹو کیس: علیمہ خان اور وکلا کو جیل میں داخلے کی اجازت نہ ملی، سماعت ملتوی
  • توشہ خانہ ٹو کیس: جج شاہ رخ ارجمند اڈیالہ جیل پہنچ گئے
  • ایم ڈی نوائے وقت گروپ رمیزہ نظامی کی میاں اظہر کے اہلخانہ سے تعزیت
  • پاکستان تحریک انصاف نے 5 اگست تحریک کا پلان تیار کرلیا
  • غزہ میں اب صحافی بھی بھوک سے مرنے لگے ہیں، عالمی نشریاتی ادارے اسرائیل پر برس پڑے