Jang News:
2025-06-14@04:43:25 GMT

علیمہ اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانت کنفرم کرنے کا حکم

اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT

علیمہ اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانت کنفرم کرنے کا حکم

---فائل فوٹو 

لاہور کی انسدادِدہشت گردی کی عدالت نے بانئ پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانت کنفرم کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں جج ارشد جاوید نے 5 اکتوبر کو پی ٹی آئی کا لاہور میں احتجاج اور پولیس پر پتھراؤ کے کیس کی سماعت کی۔

عدالت نے بانیٔ پی ٹی آئی کی بہنوں کی عبوری ضمانت کنفرم کرنے کا حکم دینے کے ساتھ ساتھ ایک ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکے داخل کروانے کا بھی حکم دیا۔

یاد رہے کہ علیمہ خان اور عظمیٰ خان نے 2 مقدمات میں ضمانت کےلیے عدالت سے رجوع کیا تھا، دونوں بہنوں کے خلاف تھانہ لاری اڈہ اور تھانہ مستی گیٹ میں مقدمات درج ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

پشاور؛ گندم اسکینڈل میں ملوث ملزمان کی عبوری ضمانتیں خارج

پشاور:

اسپیشل جج اینٹی کرپشن کورٹ خیبر پختونخوا آصف رشید نے گندم اسکینڈل میں مبینہ طور پر ملوث  محکمہ خوراک کے تین ملازمین کی عبوری ضمانت درخواستیں خارج کردی اور تینوں ملازمین کو کمرہ عدالت سے حراست میں لے لیا گیا۔ 

اینٹی کرپشن کورٹ خیبرپختونخوا آصف رشید کی عدالت میں گندم اسکینڈل کے حوالے سے درخواست پر سماعت شروع کی تو اس دوران پراسیکوٹر اینٹی کرپشن نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان سرکاری گودام میں ملازم تھے۔

انہوں نے بتایا کہ ملزمان نے دیگر ساتھیوں سے مل کر گندم کی ہزاروں بوریاں غبن کی اور سرکاری خزانے کو  کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا۔

پراسیکیوٹر نے بتایا کہ اینٹی کرپشن نے اسکینڈل کی انکوائری کی اور انکوائری رپورٹ کے بعد دیگر ملزمان سمیت موجودہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر دیا گیا کیونکہ ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں۔

عدالت کو انہوں نے بتایا کہ اس اسکینڈل میں دیگر ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں بھی مسترد ہوئی ہیں لہٰذا عدالت ملزمان کو عبوری ضمانت نہ دے۔

اینٹی کرپشن عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عبوری ضمانت درخواست خارج کر دی اور ضمانت کی درخواست خارج ہوتے ہی تینوں ملزمان کو کمرہ عدالت سے حراست میں لیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانتیں منظور
  • علیمہ، عظمیٰ کی درخواست منظور، بار بار ضمانتوں پر عدالت برہم
  • جلاؤ گھیراؤ مقدمات: علیمہ اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانتیں کنفرم
  • جلاؤ گھیراؤ مقدمہ: علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانتیں کنفرم
  • ٹک ٹاکر زیادتی کیس ، ملزم سلمان حیدر کی عبوری ضمانت منظور
  • لاہور: پولیس کو معروف یوٹیوبر رجب بٹ کو گرفتار کرنے سے روک دیا گیا
  • کے پی، گندم اسکینڈل میں ملوث ملزمان کی عبوری ضمانتیں خارج
  • پشاور؛ گندم اسکینڈل میں ملوث ملزمان کی عبوری ضمانتیں خارج
  • فراڈ کیس میں نادیہ حسین کی عبوری ضمانت منظور، دو ملزمان عدالت سے فرار