اس سے قبل کہ دیر ہو جائے ایران کو کشیدگی کم کرنے پر بات کرنی چاہیے، ٹرمپ
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کو کشیدگی کم کرنے پر بات کرنی چاہیے، اس سے قبل کہ بہت دیر ہو جائے۔
جی سیون اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایران کو ہر حال میں مذاکرات کی طرف آنا ہوگا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ ایران یہ جنگ نہیں جیت رہا، ایران کشیدگی میں کمی پر بات کرنا چاہتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews امریکی صدر ایران اسرائیل کشیدگی ڈونلڈ ٹرمپ مذاکرات وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امریکی صدر ایران اسرائیل کشیدگی ڈونلڈ ٹرمپ مذاکرات وی نیوز
پڑھیں:
ایران اسرائیل کو معاہدہ کرنا چاہئے اور یہ معاہدہ کریں گے، ڈونلڈ ٹرمپ
ایران اسرائیل کو معاہدہ کرنا چاہئے اور یہ معاہدہ کریں گے، ڈونلڈ ٹرمپ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 June, 2025 سب نیوز
واشنگٹن (شاہ خالد )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران اسرائیل کو معاہدہ کرنا چاہئے اور یہ معاہدہ کریں گے۔اپنے سول میڈیا پلیٹ فارم پر امریکی صدر نے ایران اسرائیل کشیدگی پر نیا بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے ایک بار پھر ایران اور اسرائیل کو معاہدہ کرنے پر زور دیا ہے۔ٹرمپ نے کہا کہ ایران اسرائیل معاہدہ کریں جیسے میں نے پاک بھارت جنگ بندی کرائی، تجارت کا استعمال کرتے ہوئے پاک بھارت کے بہترین لیڈروں سے بات کی جس پر پاک بھارت بات چیت میں عقل سے فیصلہ کیا گیا اور دونوں رک گئے، عقل اور ہم آہنگی اور سمجھداری سے بات چیت کی جس سے کامیاب ہوئے۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہم جلد اسرائیل اور ایران کے درمیان امن قائم کریں گے میں بہت کچھ کرتا ہوں لیکن کسی چیز کاکریڈٹ نہیں ملتا لیکن یہ ٹھیک ہیلوگ سمجھتے ہیں۔انہوں نے ایک بار پھر واضح کیا کہ مشرق وسطی کو پھر سے عظیم بنائیں موجوہ صورتحال پر لوگوں سیفون کالز پر رابطے جاری ہیں۔اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم تروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ ایران پر رات میں ہونے والے حملے سے امریکا کا کوئی تعلق نہیں۔امریکی صدر نے خبردار کیا کہ اگر ہم پر ایران کی طرف سے کسی بھی طرح یا شکل میں حملہ کیا جاتا ہے تو ہماری مسلح افواج پوری طاقت سے جواب دے گی جو پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی۔
قبل ازیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کیلیے جانیں قربان کرنے والے سپاہیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ امریکی فوجیوں نے جانیں قربان کر کے امریکا کو عظیم ملک بنایا، دشمنوں کو بتانا چاہتا ہوں ہماری فوج کبھی ہتھیار نہیں ڈالے گی، امریکا پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہے۔امریکی صدر نے مزید کہا کہ امریکی فوجیوں نے جنگوں میں اپنا خون بہایا، 250 سال سے امریکا ایک طاقت کے طور پر کھڑا ہے، امریکا نے آج دنیا کی تاریخ بدل کر رکھ دی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپانی زندگی بچاتا ہے جو اللہ تعالی کی عظیم نعمت ہے،چیئرمین سی ڈی اے پانی زندگی بچاتا ہے جو اللہ تعالی کی عظیم نعمت ہے،چیئرمین سی ڈی اے اسلام آباد ترکیہ کی ریڈ لائن ہے، انقرہ کی سکیورٹی اسلام آباد سے جڑی ہے، ترک رکن پارلیمنٹ علی شاہین ایران کے اسرائیل پر تابڑ توڑ میزائل حملے، 14اسرائیلی ہلاک، 200سے زائد زخمی،نیتن یاہو کی رہائش گاہ بھی نشانے پر اسرائیلی حملوں میں امریکا برابر کا شریک ہے، سخت نتائج بھگتنے ہونگے، ایران کا دوٹوک اعلان چیف الیکشن کمشنر اور دو ممبران کی تعیناتیوں کامعاملہ، ترجمان قومی اسمبلی نے وضاحت جاری کر دی پاک ،ترک وزرائے خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ، ایران پر اسرائیلی حملے پر غم و غصے کا اظہارCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم