data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ سرکٹ بینچ حیدرآباد کی عدالت نے پی ٹی آئی کی یوسی 18کی چیئرمین آرزو فیصل مغل کی جانب سے دائر درخواست میں عدالت
نے فیصلہ ان کے حق میں سنادیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی یوسی 118 چیئرمین کیخلاف جھوٹا بیانیہ اور پروپیگنڈا پر مبنی تنازع سندھ ہائیکورٹ میں آرزو فیصل مغل اور پی ٹی آئی کے چیئرمین یو سی 107 کے ایڈووکیٹ وقاص شیخ کے درمیان قانونی تنازع سندھ ہائیکورٹ میں معزز جسٹس امجد سہیتو کی عدالت میں زیرِ سماعت آیا۔آرزو فیصل مغل کی جانب سے ممتاز قانون دان، سپریم کورٹ کے وکیل، اور ماہرِ قانون پروفیسر روشن علی عظیم ملاح ایڈووکیٹ نے پیش ہو کر مدلل دلائل دیے، دوسری جانب ایڈووکیٹ جمیل احمد نے وقاص شیخ کی پیروی کی۔عدالتِ عالیہ نے دونوں فریقین کی بات کو بغور سنا۔ آرزو فیصل مغل نے خود بھی عدالت میں اپنا موقف پیش کیا، اور ان کے وکیل پروفیسر روشن علی عظیم ملاح نے دلائل دے کر سچ کو نمایاں کر دیا۔عدالت نے آرزو فیصل مغل کے موقف کو درست اور سچ تسلیم کرتے ہوئے ان کے حق میں فیصلہ دیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ا رزو فیصل مغل پی ٹی ا ئی عدالت نے

پڑھیں:

گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال سے ملاقات، دینار ہسپتال ڈی آئی خان کیلئے ریڈیالوجی مشینری اور طبی آلات کی فراہمی پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2026ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ منگل کو گورنر آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں ڈی آئی خان کے دینار ہسپتال کے لیے ریڈیالوجی مشینری اور طبی آلات کی فراہمی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گورنر نے کہا کہ جنوبی اضلاع کے کینسر کے مریضوں کو شدید مشکلات کاسامنا ہے، وفاق طبی آلات کی فراہمی میں تعاون کرے جس پر وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے دینار ہسپتال کے لیے ضروری مشینری اور طبی آلات کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔

گورنر نے کہا کہ وفاق صحت کے شعبے میں خیبرپختونخوا کے پسماندہ اور متاثرہ علاقوں پر خصوصی توجہ دے، دینار ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی سے جنوبی اضلاع کے مریضوں کو ریلیف ملے گا۔ وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں صحت کی سہولیات کی بہتری کے لیے ہرممکن تعاون کریں گے۔ ملاقات میں وفاق اور خیبرپختونخوا کے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون مزید بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا۔ خیبرپختونخوا اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر احمد کریم کنڈی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، ہل پارک کے اطراف میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن، پلاٹس مسمار
  • شارع فیصل، کس لین میں گاڑی چلائی تو چالان نہیں ہوگا؟
  • محسن نقوی سے فیصل کریم کنڈی کی ملاقات، سکیورٹی چیلنجز سے آگاہ کیا
  • کے پی اسمبلی میں حکومتی ناراض ارکان کا مذاکرات سے انکار
  • دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا کا پاکستان کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف
  • گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال سے ملاقات، دینار ہسپتال ڈی آئی خان کیلئے ریڈیالوجی مشینری اور طبی آلات کی فراہمی پر تبادلہ خیال
  • وفاقی آئینی عدالت نے پولٹری فیڈ ملز سے 4 فیصد اضافی ٹیکس کی وصولی غیرقانونی قرار دے دی
  • کراچی: شارع فیصل پر لین کی خلاف ورزی پر پہلے روز کتنے چالان ہوئے؟
  • وفاقی آئینی عدالت: پولٹری فیڈ ملز سے 4 فیصد اضافی ٹیکس کی وصولی غیرقانونی قرار
  • دعا گو ہیں جنگ کے خاتمے کیلئے فیلڈ مارشل کی کوششیں کامیاب ہوں، بلاول بھٹو