برطانوی وزیر خارجہ کا اسحاق ڈار کو فون، مشرق وسطی کی صورتحال پر گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
اسلام آباد:
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو آج برطانوی ہم منصب ڈیوڈ لیمی کا ٹیلی فون موصول ہوا جس میں مشرق وسطیٰ کی تیزی سے بگڑتی ہوئی امن کی صورتحال پر بات ہوئی۔
ایکسپریس کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کو آج برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کا ٹیلیفون موصول ہوا، دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ میں تیزی سے بگڑتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔
اسحاق ڈار نے اسرائیل کی ایران پر بلا جواز جارحیت کو خطے اور عالمی امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے کشیدگی میں کمی اور کسی بھی ممکنہ خطرناک صورتِ حال سے بچنے کی فوری ضرورت پر زور دیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان علاقائی امن و سلامتی کو اولین ترجیح دیتا ہے اور سفارتی ذرائع سے مسئلہ کے حل کی حمایت کرتا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اسحاق ڈار
پڑھیں:
صدرِ مملکت سے وزیرِ اعظم کی ملاقات ، ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال پر گفتگو
صدرِ مملکت سے وزیرِ اعظم کی ملاقات ، ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال پر گفتگو WhatsAppFacebookTwitter 0 17 June, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی ملاقات ،ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی اور معاشی صورتحال پر گفتگو ہوئی ۔
ملاقات میں نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار ،وفاقی وزیر برائے منصوبہ بند ی اور خصوصی اقدامات ،احسن اقبال ،وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف ،سینیٹر اعظم نذیر تارڑ اور سینیٹر سلیم مانڈوی والا بھی موجود تھے ۔وزیرِ اعظم نے صدرِ مملکت کو اپنے حالیہ سرکاری دور متحدہ عرب امارات اور وفاقی بجٹ کے حوالے سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر صدر مملکت نے کہا کہ وفاقی بجٹ میں عام آدمی، خصوصا محنت کشوں اور کم آمدنی والے طبقات کی فلاح و بہبود کو ترجیح دی جائے،بجٹ میں تنخواہ دار، پینشنرز ، مزدور اور پسماندہ طبقات کے مسائل کے حل کے لیے موثر اقدامات کی ضرورت ہے،روزگار کے مواقع پیدا کرنے، غریب اور کمزورطبقات کی معاونت کے لیے سماجی تحفظ کی اسکیموں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزارت مذہبی امور کا آئندہ حج کیلئے عازمین کی رجسٹریشن آئندہ ہفتے میں شروع کرنے کا فیصلہ وزارت مذہبی امور کا آئندہ حج کیلئے عازمین کی رجسٹریشن آئندہ ہفتے میں شروع کرنے کا فیصلہ مذاکرات کی میزکبھی نہیں چھوڑی مگر اس وقت فوکس اسرائیلی جارحیت سے نمٹنے پر ہے، ایرانی وزیر خارجہ سگریٹ انڈسٹری سیٹھ اور این جی آوز ایک پیج پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے رولز میں تبدیلی کے معاملے پر جسٹس بابر ستار کا قائم مقام چیف جسٹس سمیت دیگر ججز کو خط بھارت سے دہشتگردی پر بات ہوگی، جلد دنیا دیکھے گی کہ کئی اہم چیزیں رونما ہونگی، فیلڈ مارشل عاصم منیر جی سیون ممالک کا اسرائیل کی حمایت کا اعلان، ایران عدم استحکام کا سبب قرارCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم