لاہور(نیوز ڈیسک) اب ایف آرسی لینےسےپہلےخاندان کی معلومات جانناہوا آسان ,نادرانےآن لائن ایپلی کیشن پاک آئی ڈی میں نیافیچرمتعارف کروادیا.

صارفین پاک آئی ڈی ایپ کےذریعےفیملی ڈیٹیلزکی فوری تصدیق کرواسکیں گے.صارفین نئےفیچرکی مددسےخاندان میں شامل افرادکی مکمل معلومات حاصل کرسکیں گے.

خاندان میں شامل والدین، بہن، بھائی یا بچوں کا درست اندراج بھی چیک کیا جا سکتا ہے.

غلط اندراج ہونےکی صورت میں فوری نشاندہی ودرستگی قریبی نادراآفس سےکروائی جاسکےگی.
مزیدپڑھیں:کیسپرسکی ای سم اسٹور عالمی مسافروں کو دنیا بھر میں آسان انٹرنیٹ فراہمی کا ذریعہ بن گیا

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

لیسکو میں 2 لاکھ 23 ہزار مقامات پر بجلی چوری پکڑی گئی،2لاکھ11ہزار713ملزمان کے خلاف مقدمات درج

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2025ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے اور اب تک کی کارروائیوں میں 2لاکھ23ہزار مقامات پر بجلی چوری پکڑی گئی ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق 2لاکھ11ہزار713ملزمان کے خلاف مقدمات درج جبکہ 53ہزار808 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ۔نادرن سرکل میں 43ہزار37مقامات پر بجلی چوری پکڑی گئی، 37ہزار461ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرا کے 4ہزار639کو گرفتار کرایا گیا ۔

سنٹرل سرکل میں 37ہزار809مقامات پر بجلی چوری پکڑی کر 36ہزار 932 ملزمان کے خلاف مقدمات کا اندراج اور 5ہزار715کو گرفتار کرایا گیا ،ایسٹرن سرکل میں 34ہزار597مقامات پر بجلی چوری پکڑی گئی جبکہ 34ہزار435ملزمان کے خلاف مقدمات کا اندراج اور 9ہزار708گرفتار یاں کی گئیں،اوکاڑہ سرکل میں 13ہزار852مقامات پر بجلی چوری پکڑکر13ہزار454ملزمان کے خلاف مقدمات اور6ہزار827گرفتارکرائے گئے ۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق سائوتھ سرکل میں 24ہزار 655 مقامات پر بجلی چوری پکڑی کر24ہزار485بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج اور 5ہزار560 کوگرفتا ر کرایا گیا ،شیخوپورہ سرکل میں 34ہزار649مقامات پر بجلی چوری پکڑ کر 29ہزار789ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کے لئے مقدمات کا اندراج جبکہ ایک ہزار344بجلی چوروں کو گرفتاری کرائی گئی،لیسکو کے قصورسرکل میں 29ہزار918مقامات پر بجلی چوری پکڑکر 29ہزار907ملزمان کے خلاف مقدمات کا اندراج اور17ہزار 901ملزمان گرفتار ہوئے،کریک ڈائون کے دوران ننکانہ سرکل میں 5ہزار276مقامات پر بجلی چوری پکڑی گئی ،5ہزار250ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر اکے 2ہزار114 ملزمان کو گرفتار کرایا گیا

متعلقہ مضامین

  • کیسپرسکی ای سم اسٹور عالمی مسافروں کو دنیا بھر میں آسان انٹرنیٹ فراہمی کا ذریعہ بن گیا
  • لیسکو میں 2 لاکھ 23 ہزار مقامات پر بجلی چوری پکڑی گئی،2لاکھ11ہزار713ملزمان کے خلاف مقدمات درج
  • واٹس ایپ ہیکنگ اورفشنگ حملوں کا خطرہ: شہریوں کو محتاط رہنے کی ایڈوائزری جاری کردی گئی
  •  ایران نے شہریوں سے واٹس ایپ اور انسٹاگرام ڈیلیٹ کرنے کا مطالبہ کر دیا، مگر کیوں؟
  • ننکانہ صاحب: سکھ جوڑے کی شادی کا اندراج ’سکھ میرج ایکٹ‘ کے تحت کردیا گیا
  • صیہونی انتظامیہ کو اپنے لاکھوں غیر محفوظ شہریوں کی فکر لاحق ہوگئی
  • بڑے حملے کا اعلان؛ ایران کا اسرائیلی شہریوں کو تل ابیب خالی کرنے کی فوری ہدایت
  • نئے مالی سال میں "چیف منسٹر آسان کاروبار سکیم" میں توسیع کا فیصلہ
  • بھارتی طیارہ حادثے میں زندہ بچ جانے والے واحد شخص سے نئی معلومات آگئیں