data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

نیویارک (انٹرنیشنل ڈیسک) اقوام متحدہ اور اس کے انسانی ہمدردی کے شراکت داروں نے عالمی سطح پر ہنگامی امداد کی اپیل کی ہے جس کا مقصد دنیا بھر میں زندگی کے خطرات سے دوچار 11کروڑ40لاکھ افراد کو امداد فراہم کرنا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارہ براہ ہم آہنگی انسانی امور ( او سی ایچ اے ) نے بیان میں کہا ہے کہ بین الاقوامی انسانی امدادی شعبے کو درپیش شدید مالی کمی کے پیش نظر اس منصوبے کو انتہائی ترجیحی بنیادوں پر مرتب کیا گیا ہے تاکہ عالمی انسانی جائزہ 2025 میں شامل فوری ضروریات کو اجاگر کیا جا سکے۔مذکورہ ترجیحی منصوبے کے لیے 29 ارب امریکی ڈالر کی مالی معاونت درکار ہے۔ ایمرجنسی ریلیف کے کوآرڈینیٹر ٹام فلیچر کا کہنا تھا کہ مالی امداد میں سخت کٹوتیوں نے انسانی ہمدردی کے شعبے کو نہایت کٹھن فیصلوں کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ وسائل کی بنیاد پر زیادہ تر متاثرین تک امداد نہیں پہنچ سکے گی، تاہم دستیاب وسائل کے ذریعے جتنی زیادہ زندگیاں بچائی جا سکیں گی، کوشش کی جائے گی۔ واضح رہے کہ عالمی انسانی جائزہ، جو گزشتہ دسمبر میں جاری کیا گیا تھا، دنیا کے 70 سے زائد ممالک اور خطوں میں انسانی ضروریات کا احاطہ کرتا ہے جن میں پناہ گزینوں کی میزبانی کرنے والے ممالک بھی شامل ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پی ڈی ایم اے کا دورہ : انتظامیہ ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار ہے، خواجہ سلمان رفیق

سٹی 42: خواجہ سلمان رفیق  نے  پی ڈی ایم اے ہیڈ آفس میں صوبائی ایمرجنسی سنٹرکا دورہ کیا۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عمر عباس میلہ نے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ بارےآگاہ کیا۔
خواجہ سلمان رفیق نے کہا پنجاب کو سیلاب سے محفوظ بنانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں،انتظامیہ ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار ہے۔
چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ  خواجہ سلمان رفیق نے کہا ریسکیو کو جدید آلات سے آراستہ کر دیا ہے، پری ڈیزاسٹر اور پوسٹ ڈیزاسٹر میکانزم کو مؤثر بنایا جا رہا ہے،۔
اقدامات سیلاب اور آبی خطرات سے بچاؤ کیلئےموثر ثابت ہوں گےگزشتہ سال کی نسبت پی ڈی ایم اے کی رواں سال تیاریاں بہتر ہیں۔
عمر عباس میلہ نے بتایا کہ مون سون سیزن و دریاؤں میں پانی کے بہاؤ کو مسلسل مانیٹر کیا جا رہا ہے۔
 

آئی جی پنجاب نے27افسران کے تقرروتبادلے کر دیے

متعلقہ مضامین

  • پی ڈی ایم اے کا دورہ : انتظامیہ ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار ہے، خواجہ سلمان رفیق
  • اقوام متحدہ کی قیادت کس کے ہاتھ آئے گی؟ 4 خواتین اور 2 مرد دوڑ میں شامل
  • غزہ میں غذائی بحران مزید سنگین، 14 لاکھ افراد کے شدید غذائی قلت کا شکار ہونے کا خدشہ
  • ’چاہیں تو گھر سے کھانا بھجوا دوں‘، سلمان خان کی سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی اپیل
  • نام نہاد جنگ بندی بے اثر، غزہ میں شہریوں کی ہلاکتیں جاری: انتونیو گوتریس
  • اقوام متحدہ میں پاکستان کا امن اور مذاکرات پر زور، بھارت پر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام
  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج