اسرائیل، ایران کشیدگی کے دوران پاکستان نے برادر اسلامی ملک کی بھرپور حمایت کی، وزیر اعظم
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
اسرائیل، ایران کشیدگی کے دوران پاکستان نے برادر اسلامی ملک کی بھرپور حمایت کی، وزیر اعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 26 June, 2025 سب نیوز
اسلام آباد:وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی خوش آئند ہے جبکہ پاکستان نے بھرپور طور پر ایران کی حمایت کی۔
رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا، اجلاس میں ملک کی مجموعی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں وفاقی کابینہ کو قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے فیصلوں پر اعتماد میں لیا گیا۔
کابینہ اجلاس میں وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کے کشیدگی کے دوران اور بعد میں زبردست کردار پر قرارداد کی منظوری بھی دی گئی۔ وفاقی کابینہ نے ایران اسرائیل کشیدگی میں کمی کے حوالے سے بھی اطمینان کا اظہار کیا۔
وزیر خزانہ نے فائنانس بل میں مجوزہ ترامیم اور تجاویز پر کابینہ کو بریفنگ دی جس کے بعد کابینہ نے بل کی منظوری دے دی۔
اجلاس میں ایران اسرائیل تنازع کے دوران وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی کوششوں پر کابینہ نے زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔
وفاقی کابینہ نے پیٹرولیم لیوی متعین کرنے کا اختیار پیٹرولیم ڈویژن کو دینے کی منظوری دے دی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی خوش آئند ہے جبکہ پاکستان نے بھرپور طور پر ایران کی حمایت کی۔
رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا، اجلاس میں ملک کی مجموعی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔
ذرائع نے کہا کہ اجلاس میں وفاقی کابینہ کو قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے فیصلوں پر اعتماد میں لیا گیا۔
کابینہ اجلاس میں وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کے کشیدگی کے دوران اور بعد میں زبردست کردار پر قرارداد کی منظوری بھی دی گئی۔
وفاقی کابینہ نے ایران اسرائیل کشیدگی میں کمی کے حوالے سے بھی اطمینان کا اظہار کیا۔
ذرائع نے کہا کہ وزیر خزانہ کی فائنانس بل میں مجوزہ ترامیم اور تجاویز پر کابینہ کو بریفنگ دی۔
اجلاس میں ایران اسرائیل تنازع کے دوران وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی کوششوں پر کابینہ نے زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔
ذرائع نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے پیٹرولیم لیوی متعین کرنے کا اختیار پیٹرولیم ڈویژن کو دینے کی منظوری دے دی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبر’رومانیائی زبان ‘کی پاکستان میں پہلی بار’’نمل‘‘اسلام آباد میں تدریس ’رومانیائی زبان ‘کی پاکستان میں پہلی بار’’نمل‘‘اسلام آباد میں تدریس وفاقی کابینہ کا اجلاس: پیٹرولیم لیوی متعین کرنے کا اختیار پیٹرولیم ڈویژن کو دینے کی منظوری ایک سو نوے ملین پائونڈ کیس میں سزا معطلی کی درخواست پر سماعت ملتوی، نیب کی استدعا منظور مخصوص نشستیں کیس؛ ’’لگتا ہے پی ٹی آئی میں کوآرڈینیشن کا فقدان تھا‘‘ جسٹس محمد علی مظہر اسرائیل کی غزہ میں دہشت گردی بڑھ گئی، امداد کے متلاشی 80 فلسطینی شہید جس قیادت کو اپنے لوگ گالیاں دے رہے ہوں اس کے پیچھے کون نکلے گا، شیر افضل مروتCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: وزیراعظم شہباز شریف اعظم شہباز شریف کشیدگی کے دوران وفاقی کابینہ نے ایران اسرائیل فیلڈ مارشل پاکستان نے کابینہ کو کی منظوری پر کابینہ اجلاس میں نے کہا کہ حمایت کی لیا گیا ملک کی
پڑھیں:
وزیر اعظم شہباز شریف پہلی بار امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف کئی مسلمان ملکوں کے سربراہوں کے ساتھ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔
خبر رساں ادارے 'انڈپنڈنٹ اردو، کے مطابق وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولائن لیویٹ نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان سمیت کئی مسلمان ملکوں کے سربراہوں سے مشترکہ ملاقات کریں گے۔ان ملکوں میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، ترکی، انڈونیشیا اور دیگر شامل ہیں ۔
اس حوالے سے پاکستان کے دفتر خارجہ نے اتوار کے روز کہا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف ٹرمپ کے ساتھ ملاقات میں مسلمان ممالک کے ’منتخب‘ رہنماؤں میں شامل ہوں گے۔ دفتر خارجہ نے کہا تھا کہ دونوں فریقین علاقائی اور بین الاقوامی امن و سلامتی سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال کریں گے۔یہ پہلا موقع ہو گا کہ شہباز شریف کسی امریکی صدر سے ملاقات کریں گے۔
اللہ کا شکر ہے آج ساہیوال ڈویژن کے پہلے امراضِ قلب انسٹی ٹیوٹ نے کام شروع کر دیا
کیرولائن لیویٹ نے پیر کو ایک پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ ’امریکی صدر قطر، سعودی عرب، انڈونیشیا، ترکی، پاکستان، مصر، متحدہ عرب امارات اور اردن کے ساتھ ایک کثیر الجہتی اجلاس بھی کریں گے۔
پاکستان کے وزیراعظم پیر کو جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچے جو کہ مشرق وسطیٰ، یوکرین میں بڑھتے ہوئے تنازعات اور جنوبی ایشیا کے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان 23 سے 29 ستمبر تک ہو رہا ہے۔پاکستانی وزیرِ اعظم شہباز شریف 27 ستمبر کو جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ اسی دن انڈین وزیر اعظم نریندر مودی کا بھی خطاب متوقع ہے۔پاکستان کی وزارتِ خارجہ نے ایک بیان میں بتایا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف ’بین الاقوامی برادری سے اپیل کریں گے کہ طویل قبضے اور حقِ خود ارادیت سے محرومی کی صورت حال کو حل کیا جائے۔
سیکرٹری اطلاعات وثقافت پنجاب طاہر رضا ہمدانی کا بزنس فسیلیٹیشن سینٹر لاہور کا دورہ
اس کے علاوہ وہ بین الاقوامی برادری کی توجہ غزہ کے سنگین بحران کی جانب مبذول کرائیں گے اور فلسطینی عوام کی تکالیف کے خاتمے کے لیے فیصلہ کن اقدام پر زور دیں گے۔وزارتِ خارجہ کے مطابق وہ ’وہ خطے کی سکیورٹی کی صورت حال پر پاکستان کے نقطۂ نظر کو بھی اجاگر کریں گے، نیز دیگر بین الاقوامی مسائل پر بات کریں گے، جن میں ماحولیاتی تبدیلی، دہشت گردی، اسلاموفوبیا اور پائیدار ترقی شامل ہیں۔
مزید :