ایران اور اسرائیل کے درمیان سیز فائر کے پیچھے بھی ’وردی‘ ہے،محسن نقوی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
ایران اور اسرائیل کے درمیان سیز فائر کے پیچھے بھی ’وردی‘ ہے،محسن نقوی WhatsAppFacebookTwitter 0 3 July, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ایران اور اسرائیل کے مابین حالیہ جنگ بندی کے پس پردہ بھی ’وردی‘ کا کردار ہے، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے بھی خطے میں امن کے قیام اور سیز فائر کے عمل میں کلیدی کردار ادا کیا ہے، علما سے مکمل رابطے اور مشاورت کے ساتھ ملک میں امن و استحکام کو یقینی بنایا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں محرم الحرام کے دوران امن وامان کی صورتحال کے جائزہ اجلاس میں علما کرام سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کا قیام علما کی شراکت کے بغیر ممکن نہیں، علما کرام کا معاشرے میں انتہائی اہم اور مثبت کردار ہے اور حکومت ان کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ قیامِ امن کے لیے علما نے ہمیشہ بھرپور کردار ادا کیا ہے اور محرم کے دوران مذہبی ہم آہنگی کا فروغ نہایت ضروری ہے، انہوں نے ممتاز مذہبی شخصیت مولانا عبدالخبیر آزاد کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کا تعاون ہر وقت حکومت کے ساتھ رہتا ہے۔
محسن نقوی نے ملک کی حالیہ دفاعی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کی نصرت سے بھارت کے خلاف جنگ میں پاکستان کو فتح حاصل ہوئی۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان نے جنگ کے دوران بھارتی شہری آبادی کو نشانہ نہیں بنایا کیونکہ حکومت نہیں چاہتی تھی کہ بھارت کے کسی سویلین کو نقصان پہنچے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ بھارت کی جانب سے فائر کیے گئے تمام میزائل اپنے اہداف کو حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران اور اسرائیل کے مابین حالیہ سیز فائر کے پس پردہ بھی ’وردی‘ کا کردار ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی خطے میں امن کے قیام اور سیز فائر کے عمل میں کلیدی کردار ادا کیا ہے، وزیر داخلہ نے علما کرام کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آئندہ بھی علما سے مکمل رابطے اور مشاورت کے ساتھ ملک میں امن و استحکام کو یقینی بنایا جائے گا۔
اس موقع پر خطیب بادشاہی مسجد لاہور اور چیئرمین رویت ہلال کمیٹی، مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ پاکستان پر جارحیت مسلط کرنے والوں کو اللہ تعالیٰ نے عبرتناک شکست سے دوچار کیا، پاکستان کا دشمن نہ صرف جھوٹا بلکہ انتہائی مکار بھی ہے، جس نے ہمیشہ سازشوں کے ذریعے پاکستان کے امن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی، مگر اللہ کے فضل و کرم سے قوم نے ہر بار متحد ہو کر دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔
مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ بھارت کے خلاف پوری قوم یک آواز اور متحد تھی، اور یہ اتحاد ہی دشمن کی شکست کا باعث بنا، انہوں نے کہا کہ قوم کے حوصلے بلند ہیں اور افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ پوری قوم ہر قسم کی قربانی کے لیے تیار ہے۔
معرکہ حق میں اتحاد یقین اور مضبوط عزم کے ساتھ کامیابی ملی، معرکہ حق نے پوری قوم کو ایک پیج پر کھڑا کر دیا، یہ ملک ہمارا ہے،وطن سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے، محرم میں ہم نے مثالی اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہے۔
انہوں نے اجلاس میں شریک تمام علمائے کرام کو خوش آمدید کہتے ہوئے ان کے اتحاد و یکجہتی کے جذبے کو سراہا اور اس امید کا اظہار کیا کہ محرم الحرام کے دوران بھی علما کرام اپنا مثبت، معتدل اور اتحاد پیدا کرنے والا کردار ادا کرتے رہیں گے۔
اس موقع پر خطیب بادشاہی مسجد لاہور اور چیئرمین رویت ہلال کمیٹی، مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ پاکستان پر جارحیت مسلط کرنے والوں کو اللہ تعالیٰ نے عبرتناک شکست سے دوچار کیا، پاکستان کا دشمن نہ صرف جھوٹا بلکہ انتہائی مکار بھی ہے، جس نے ہمیشہ سازشوں کے ذریعے پاکستان کے امن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی، مگر اللہ کے فضل و کرم سے قوم نے ہر بار متحد ہو کر دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔
مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ بھارت کے خلاف پوری قوم یک آواز اور متحد تھی، اور یہ اتحاد ہی دشمن کی شکست کا باعث بنا، انہوں نے کہا کہ قوم کے حوصلے بلند ہیں اور افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ پوری قوم ہر قسم کی قربانی کے لیے تیار ہے۔
انہوں نے اجلاس میں شریک تمام علمائے کرام کو خوش آمدید کہتے ہوئے ان کے اتحاد و یکجہتی کے جذبے کو سراہا اور اس امید کا اظہار کیا کہ محرم الحرام کے دوران بھی علما کرام اپنا مثبت، معتدل اور اتحاد پیدا کرنے والا کردار ادا کرتے رہیں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرخیبر پختونخوا اور بلوچستان میں گوریلا جنگ کے تناظر میں اہم شرعی نکات سامنے آ گئے سلامتی کونسل میں پاکستان کی سربراہی؛ بھارت کو بدترین سفارتی شکست امریکی حملوں سے ایران کا ایٹمی پروگرام 2 سال پیچھے چلا گیا: پینٹاگون پاکستان سٹاک مارکیٹ میں انڈیکس پہلی بار 1 لاکھ 31 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 دہشتگرد بارودی مواد پھٹنے سے ہلاک اس پاگل کمیونسٹ کو نیویارک تباہ نہیں کرنے دوں گا: ٹرمپ کی ظہران ممدانی پر تنقید ہم کسی سے مذاکرات کی کوئی درخواست نہیں کریں گے، سلمان اکرم راجہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: مولانا عبدالخبیر ا زاد نے کہا کہ ایران اور اسرائیل کے محرم الحرام کے دوران محسن نقوی نے سیز فائر کے پاکستان کے وزیر داخلہ بھارت کے انہوں نے پوری قوم کہ بھارت کہا کہ ا ادا کیا کے ساتھ کے لیے
پڑھیں:
پاکستان کرکٹ کا مستقبل روشن ہے: محسن نقوی کی بھارت کو شکست دینے پر پاکستان شاہینز کو مبارکباد
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز ٹورنامنٹ میں بھارت کو شکست دینے پر پاکستان شاہینز کو مبارکباد پیش کی ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان کے لیے آج کا دن انتہائی فخر کا لمحہ ثابت ہوا، جہاں پاکستان شاہینز نے ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے بھارت اے کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔
What a proud moment for Pakistan and for the Board today! ????????✨
Our Pakistan Shaheens defeated India A by 8 wickets, chasing down the target in just 13.2 overs.
A dominant, fearless and unforgettable performance in the Asia Cup Rising Stars Tournament in Doha.
Superb cricket by… pic.twitter.com/ZmnAtXQhKA
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) November 16, 2025
محسن نقوی نے کہاکہ پاکستانی ٹیم نے ہدف کا تعاقب صرف 13.2 اوورز میں مکمل کرکے شائقین کرکٹ کو حیران کردیا۔ نوجوان کھلاڑیوں نے بے خوف، جارحانہ اور بہترین کھیل پیش کیا، جس نے ثابت کیاکہ پاکستان کرکٹ کا مستقبل روشن ہے۔
چیئرمین پی سی بی نے شاندار کھیل پیش کرنے پر نوجوان کھلاڑیوں کو پوری قوم کی جانب سے مبارکباد پیش کی ہے۔
واضح رہے کہ رائزنگ اسٹارز ٹی20 ایشیا کپ کے 6ویں میچ میں پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بھارت کو شکست پاکستان شاہینز چیئرمین پی سی بی سیمی فائنل مبارکباد محسن نقوی وی نیوز