ایران امریکا کے دباؤ میں نہیں آئے گا،آیت اللہ خامنہ ای کا دو ٹوک پیغام
اشاعت کی تاریخ: 24th, August 2025 GMT
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے امریکا کے خلاف سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے واضح کر دیا ہے کہ ایران کسی بھی قیمت پر واشنگٹن کے دباؤ یا دبنگ رویے کو قبول نہیں کرے گا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” پر جاری ایک پیغام میں آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ امریکا چاہتا ہے کہ ایران اس کی اطاعت کرے، لیکن یہ صرف اس کی خام خیالی ہے۔ “ایران نہ کبھی امریکا کی فرمانبرداری کرے گا، نہ ہی اپنی خودمختاری پر کسی قسم کا سمجھوتہ کرے گا،” انہوں نے دوٹوک انداز میں کہا۔
سپریم لیڈر نے امریکا سے براہ راست مذاکرات کی خواہش رکھنے والوں کو “کم فہم” قرار دیا اور کہا کہ ایسے عناصر زمینی حقائق سے ناواقف ہیں۔ ان کے مطابق دشمن ایران کے اندر اختلافات پیدا کرنا چاہتے ہیں، لیکن ان کی یہ سازشیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی۔
خامنہ ای نے مزید انکشاف کیا کہ امریکا نے اسرائیل (صیہونی ریاست) کو ایران پر حملے کے لیے اکسایا اور انہیں ایران کو ختم کرنے کا ٹاسک دیا۔ “امریکا اور اس کے اتحادی اس بات کو سمجھنے میں ناکام رہے کہ ایران کا جواب ان کے لیے سخت پچھتاوے کا باعث بن سکتا ہے،” انہوں نے خبردار کیا۔
انہوں نے زور دیا کہ ایران نہ صرف اپنی سرزمین کا بھرپور دفاع کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے بلکہ ہر ممکن حد تک دشمنوں کو جواب دینے کے لیے تیار ہے، جیسا کہ ماضی میں ثابت کیا جا چکا ہے۔
یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا جب خطے میں ایران اور اسرائیل کے درمیان حالیہ جنگ کے بعد تناؤ کم نہیں ہوا، اور عالمی طاقتیں ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کی کوشش کر رہی ہیں۔
آیت اللہ خامنہ ای نے اس جنگ کے پس منظر پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا صرف اس لیے جنگ میں کودا کیونکہ اسے خدشہ تھا کہ اگر مداخلت نہ کی گئی تو اسرائیل مکمل طور پر تباہ ہو جائے گا۔ تاہم امریکا کو اس جنگ سے کوئی قابل ذکر کامیابی حاصل نہیں ہو سکی۔
سپریم لیڈر کے حالیہ بیانات نے یہ واضح کر دیا ہے کہ ایران اپنی پالیسیوں، خودمختاری اور قومی سلامتی پر کسی قسم کا بیرونی دباؤ قبول کرنے کو تیار نہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: خامنہ ای نے ہے کہ ایران ا یت اللہ
پڑھیں:
پی ٹی آئی رہنما ذاتی نہیں قومی مفاد میں کام کریں: رانا ثنا اللہ
ویب ڈیسک: وزیرِ اعظم کے مشیر رانا ثناءاللہ نے پاکستان تحریکِ انصاف خیبرپختونخوا کے رہنماؤں پر زور دیا ہے کہ وہ ذاتی مفادات کی سیاست سے بالا تر ہو کر قومی مفاد میں کردار ادا کریں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو میں رانا ثناءاللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کو صوبے کے عوامی مسائل کے حل کے لیے مؤثر پالیسیاں مرتب کرنی چاہئیں تاکہ ترقی اور استحکام کا عمل آگے بڑھ سکے۔
ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ سکیورٹی اور گورننس کے معاملات میں بہتری لائے اور عوام کو بہتر طرزِ حکمرانی فراہم کرے۔
بھارتی نژاد دنیا کی معروف کمپنی کو اربوں کا چونا لگا کر فرار
رانا ثناءاللہ نے واضح کیا کہ وفاقی حکومت خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں مشیرِ وزیرِ اعظم نے کہا کہ ملک کے دفاع کو مضبوط بنانے کے لیے ریاست اپنے تمام دستیاب وسائل استعمال کر رہی ہے تاکہ قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہ ہو۔