وزیر مملکت بلال بن ثاقب کی کرپٹو مارکیٹ سے متعلق پیشگوئیاں درست ثابت
اشاعت کی تاریخ: 25th, August 2025 GMT
وزیر مملکت برائے کرپٹو اور بلاک چین بلال بن ثاقب کی 2018 میں کرپٹو مارکیٹ کے حوالے سے کی گئی پیشگوئیاں درست ثابت ہوئیں۔
پاکستان نے اپنے ’’بٹ کوائن اسٹریٹجک ریزرو‘‘ کی تشکیل کے ذریعے، عالمی کرپٹو حکمت عملی میں شمولیت اختیار کی۔
پاکستان ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی کا قیام، پاکستان کی کرپٹو مارکیٹ کے لیے ایک اہم قدم ہے۔ بلال بن ثاقب نے پاکستان کی کرپٹو ڈپلومیسی کو نئی شکل دی اور عالمی سطح پر ملکی معاشی ترقی کی راہ ہموار کی۔
بلال بن ثاقب کا کہنا ہے کہ پاکستان آج ایک چھپے ہوئے خزانے کی طرح ہے، جس کی حقیقی طاقت مستقبل میں ظاہر ہوگی، کرپٹو ڈپلومیسی نے پاکستان کو دنیا میں وصول کنندہ کے بجائے بلڈر کے طور پر متعارف کروایا ہے۔
فنانشل ٹائمز کے مطابق پاکستان کی کرپٹو حکمت عملی، عالمی سطح پر تیز رفتاری سے کامیابی کی جانب گامزن ہے۔
پاکستان کا کرپٹو ریزرو منصوبہ انقلابی اقدام بن گیا، جس سے عالمی سطح پر پذیرائی میں اضافہ ہو رہا ہے۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان بلال بن ثاقب کی کرپٹو
پڑھیں:
پاکستان کے حالات درست سمت میں نہیں، 74 فیصد شہریوں کی رائے
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 ستمبر ۔2025 )پاکستان کا کنزیومر کانفیڈنس انڈیکس پاک بھارت کشیدگی سے پہلے والی پوزیشن پرآگیا ہے پاکستان رینکنگ میں ترکیہ سے بہتر لیکن دیگرعلاقائی ملکوں سے پیچھے ہے ایپسوس نے کنزیومرکانفیڈنس انڈیکس سروے جاری کردیا ہے. سروے کے مطابق 30 فیصدپاکستانیوں نے پاکستان کے آگے بڑھنے کی سمت درست قرار دی ہے، ہر 4 میں سے ایک پاکستانی شہری کو یقین ہے ملک درست ٹریک پرہے، 74 فیصد کے خیال میں پاکستان کے حالات درست سمت میں نہیں.(جاری ہے)
سروے رپورٹ کے مطابق 64 فیصد شہریوں نے مہنگائی کو سب سے زیادہ پریشان کن مسئلہ قرار دیا، بیروزگاری سے تنگ افراد کی شرح میں 7 فیصد اضافہ ہوا،غربت سے تنگ افراد کی شرح چھ فیصد بڑھ کر 33 فیصد رہی بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے تنگ افراد کی شرح میں 6 فیصد کمی آئی. رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اضافی ٹیکسزسے پریشان افرادکی شرح 8 فیصد کمی سے 7 فیصد رہی، 16 فیصد کے خیال میں معیشت مضبوط جبکہ 61 فیصد نے معیشت کوکمزور قراردیا صرف بارہ فیصد پاکستانی عام گھریلو یا ذاتی استعمال کی خریداری کو آسان سمجھتے ہیں جبکہ 88 فیصد شہریوں نے عام گھریلو اشیا کی خریداری کو مشکل قرار دیا ہر 10 میں سے دو پاکستانی ملازمت یا کاروبار محفوظ رہنے کے بارے میں پرامید ہیں، جاب سیکیورٹی کااحساس 30 فیصد سے کم ہو کر 19 فیصد پر آگیا.