غزہ پر اسرائیلی جارحیت، زمینی آپریشن کی تیاری تیز
اشاعت کی تاریخ: 27th, August 2025 GMT
غزہ (عرب میڈیا) اسرائیلی فوج نے غزہ میں بڑے زمینی آپریشن کی تیاری تیز کر دی ہے۔ سرحدی علاقوں میں فوجی اور ٹینک تعینات کر دیے گئے ہیں جبکہ سکیورٹی کابینہ کا اہم اجلاس آج طلب کیا گیا ہے جس میں آپریشن کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔
غزہ پر اسرائیلی فضائی حملے مسلسل جاری ہیں۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق تازہ کارروائیوں میں مزید 64 شہری شہید ہوئے ہیں جن میں امداد کے منتظر 13 افراد بھی شامل ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق اب تک غزہ میں شہدا کی تعداد 62 ہزار 819 ہو چکی ہے جبکہ ایک لاکھ 58 ہزار 629 افراد زخمی ہیں۔ قحط اور خوراک کی شدید قلت بھی برقرار ہے۔ بھوک سے مزید 3 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد خوراک نہ ملنے سے ہلاکتوں کی تعداد 303 تک پہنچ گئی ہے۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
گدو اور سکھر بیراج کے مقام پر اونچے درجے جبکہ کوٹری پر نچلے درجے کا سیلاب ہے: شرجیل میمن
سندھ کے مختلف علاقوں میں24 گھنٹوں میں 3,522 افراد محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔ سندھ کے ے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ گدو اور سکھر بیراج کے مقام پر اونچے درجے جبکہ کوٹری پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ گدو کے مقام پر پانی کا بہاو چھ لاکھ 24 ہزار کیوسک جبکہ سکھر پر پانی کا بہاو پانچ لاکھ 60 ہزار کیوسک ہے۔ کوٹری پر پانی کی آمد 284,325 کیوسک اور اخراج 273,170 کیوسک ہے۔سینیئر وزیر کا کہنا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے بھر میں 3,522 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب تک 173027 کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے جن میں سے 469 افراد اب بھی ریلیف کیمپس میں مقیم ہیں۔ان کا مزید کہنا ہے کہ صوبے بھر میں 183 فکسڈ اور موبائل ہیلتھ سائٹس کام کر رہی ہیں جہاں اب تک تقریبا 93 ہزار افراد کو امداد فراہم کی جا چکی ہیں۔