بھارتی اداکارہ سے آسٹریلوی ایئرپورٹ پر ممنوع چیز برآمد؛ بھاری جرمانہ
اشاعت کی تاریخ: 9th, September 2025 GMT
ایک اور بھارتی اداکارہ کو آسٹریلیا میں ممنوع چیز لے جانے کی کوشش میں روک لیا گیا اور بھاری جرمانہ ادا کرکے جان چھوٹی ورنہ جیل میں چکی پسنا پڑ سکتا تھا۔
بھارت میں حال ہی میں ایک اداکارہ کو سونا اسمگل کرنے کی کوشش میں بنگلور ایئرپورٹ گرفتار کرکے سزا اور بھاری جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔
ایسے ہی ایک اور واقعے میں بھارتی اداکارہ نویا نائر کو آسٹریلیا کے میلبورن ایئرپورٹ پر روک لیا گیا اور جامع تلاشی لی گئی۔
جس کے دوران اداکارہ کے بیگ سے 15 سینٹی میٹر لمبے جیسمین کے گجرے برآمد ہوئے تھے حالانکہ آسٹریلیا میں پھول اور پودے لے جانے کی پابندی ہے۔
ملیالم فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ نویا نائر کو اس جرم پر ایک لاکھ 14 ہزار بھارتی روپے کا جرمانہ ادا کرنا پڑا۔
بعد ازاں اداکارہ نے میڈیا کو بتایا کہ وہ آسٹریلیا ایک تقریب میں شرکت کرنے آئی ہیں اور یہ پھول والد نے ان کے لیے خریدا تھا۔
اداکارہ نے بتایا کہ میں نے کچھ گجرے پہن لیے اور کچھ بیگ میں رکھ لیے تھے تاکہ کنیکٹنگ فلائٹ میں سنگاپور سے آسٹریلیا جاتے ہوئے وہ پہن لوں۔
ملیالم اداکارہ نے اعتراف کیا کہ انھیں آسٹریلیا کے اس قانون کے بارے میں علم نہیں تھا ورنہ میں اس کی پاسداری ضرور کرتی۔
یاد رہے کہ ملیالم اداکارہ نویا نائر نے 2001 میں فلمی دنیا میں قدم رکھا اور ریاست کیرالا کی ایوارڈ یافتہ اداکارہ ہیں۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ا سٹریلیا
پڑھیں:
آسٹریلیا: ریستوران میں گیس کے اخراج سے ایک شخص ہلاک‘ 6 اسپتال منتقل
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کینبرا ( انٹرنیشنل ڈیسک) آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے ریستوران میں گیس کے اخراج کے باعث ایک شخص ہلاک اور 5 پولیس افسران سمیت 6 افراد اسپتال داخل ہو گئے۔ مقامی پولیس نے بتایا ہے کہ واقعہ منگل کی صبح وسطی سڈنی سے 38 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع علاقے ریورسٹون کے ایک ریستوران میں پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 5 پولیس افسران سمیت 6 افراد کو ہسپتال لے جایا گیا۔ ایمبولینس سروس کے ترجمان نے بتایا کہ یہ شبہہ ہے کہ گیس کاربن مانو آکسائیڈ تھی،تاہم اس حوالے سے تحقیقات شرو ع کردی گئی ہے۔