حکومت سندھ کا صوبے کے کسانوں کے لیے اہم اقدامات کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 11th, September 2025 GMT
وزیر زراعت سندھ سردار محمد بخش مہر نے کہا ہے کہ صوبے میں لاکھوں نئے رجسٹرڈ ہاریوں کو بینظیر ہاری کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس سلسلے میں محکمہ زراعت سندھ نے سندھ بینک کو کارڈ کی تیاری کی منظوری دے دی ہے۔
صوبائی وزیر زراعت کے مطابق سندھ میں 80 ہزار نئے ہاریوں کی رجسٹریشن اور تصدیق مکمل ہوچکی ہے، سندھ بینک رواں ماہ کے آخری ہفتے میں 50 ہزار کارڈ جاری کرے گا جب کہ بعد ازاں ہر 20 روز بعد مزید 50 ہزار کارڈ جاری کیے جائیں گے، ہاری کارڈ کے ذریعے کسانوں کو سبسڈی اور مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔
سردار محمد بخش مہر نے مزید کہا کہ سندھ حکومت نے ڈرپ ایریگیشن سسٹم کو سولر پر منتقل کرنے کے لیے بھی بڑا فیصلہ کیا ہے، اس اسکیم کے تحت 5 سے 25 ایکڑ تک زرعی زمین رکھنے والے کسانوں کو سبسڈی پر سولر پاور پینل فراہم کیے جائیں گے۔
منصوبے کے تحت 4 ہزار ایکڑ زمین پر سولر پاور پینل کے 295 یونٹس نصب کیے جائیں گے، اخراجات میں کسان 20 فیصد جبکہ سندھ حکومت 80 فیصد حصہ برداشت کرے گی۔
سولر پینل حاصل کرنے کے خواہشمند کسان 20 ستمبر تک ڈائریکٹر جنرل زراعت واٹر مینجمنٹ، حیدرآباد کے دفتر میں اپنی درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔
وزیر زراعت کا کہنا تھا کہ یہ اقدامات چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ کی خصوصی ہدایت پر کیے جا رہے ہیں تاکہ کسانوں کو فوری ریلیف ملے اور زرعی شعبے کو مضبوط بنایا جاسکے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سندھ حکومت پولیس فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے پرعزم ہے، وزیراعلیٰ سندھ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شایہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت پولیس فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے پرعزم ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ امن و امان کے قیام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ میں سندھ پولیس کا کردار قابلِ ستائش ہے، سندھ پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر وقت تیار ہے، جدید تربیت یافتہ پولیس فورس امن و امان کے قیام میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔
مراد علی شاہ نے پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیشہ ورانہ مہارت، دیانتداری اور عوامی خدمت سندھ پولیس کی پہچان ہونی چاہیے، ہماری حکومت پولیس کی استعداد کار بڑھانے اور جدید سہولیات کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے، نئی بھرتی ہونے والے جوان قانون کی بالادستی اور عوامی اعتماد کے فروغ میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔
اداکارہ روما مائیکل اداکار شان بیگ سے شادی کے بندھن میں بندھ گئیں
وزیراعلیٰ سندھ نے پاس آؤٹ ہونے والے ریکروٹس کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، تقریب کے اختتام پر وزیراعلیٰ سندھ نے ریکروٹس اور افسران کے ساتھ گروپ فوٹو بھی بنوایا۔