امریکی وزیر خارجہ کا پاکستانی ہم منصب سے رابطہ، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کا عزم
اشاعت کی تاریخ: 13th, September 2025 GMT
امریکی وزیر خارجہ نے پاکستانی ہم منصب اور ڈپٹی وزیراعظم سے رابطہ کی اور دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ڈپٹی وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔
ترجمان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاک۔امریکا تعلقات کی مثبت سمت پر اطمینان کا اظہار کیا اور حالیہ علاقائی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو مختلف شعبوں میں مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
آبنائے ہرمز بحالی پر بھی ایران سے پابندیاں نہیں ہٹائینگے: مارکوروبیو
امریکی سیکریٹری خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات میں ایرانی ’جوہری پروگرام (Irani atomic programme)کے وہ پہلو بھی شامل ہیں، جس کا وہ (ایران) ایک مہینے یا سال قبل تک ذکر کرنے سے بھی انکار کر رہا تھا۔‘
امریکی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ اسلامی جمہوریہ کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نہ صرف زندہ ہیں بلکہ بظاہر تیزی سے سرگرم بھی ہو رہے ہیں۔
مارکو روبیو نے سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کو بتایا کہ ’میرے خیال میں اس بات کے آثار ہیں کہ وہ کسی نہ کسی سطح پر بڑھتا ہوا کردار ادا کر رہے ہیں۔
ایرانی ٹیلی ویژن کے مطابق، مجتبیٰ خامنہ ای کو 20 مارچ کے بعد سے عوامی سطح پر نہیں دیکھا گیا۔
وہ امریکی اور اسرائیلی حملوں کی پہلی لہر میں زخمی ہوئے تھے۔ ان کے والد علی خامنہ ای بھی اسی حملے میں مارے گئے تھے۔
مزید پڑھیں:عید تعطیلات کے بعد کاروباری اوقات کار پھر تبدیل کردئیے گئے
اسلامی جمہوریہ کے سپریم لیڈر کے دفتر میں بین الاقوامی امور کے نائب نے ایک ماہ قبل کہا تھا کہ مجتبیٰ خامنہ ای کی صحت بالکل ٹھیک ہے اور وہ ’معاملات کے انتظام میں مصروف‘ ہیں۔