پاکستان و ہنگری کا تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT
نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار—فائل فوٹو
نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستانی طلباء کو 400 اسکالرشپس دینے پر ہنگری حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
یہ بات انہوں نے نیو یارک میں ہنگری کے وزیرِ خارجہ سے ملاقات کے موقع پر کہی ہے۔
دفترِ خارجہ کے مطابق یہ ملاقات نیو یارک میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ہوئی ہے جس میں دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور ہنگری کے تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ محض الفاظ نہیں بلکہ عملی اقدام سے اپنے عزم کو دہرانا ہوگا۔
ملاقات میں سفارتی تعلقات کے قیام کی 60 ویں سالگرہ پر نئے شعبوں میں تعاون پر اتفاق کیا گیا، جبکہ پاکستان نے ہنگری کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری روابط بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔
ہنگری کے وزیرِ خارجہ نے پاکستان کی حمایت اور ذاتی دلچسپی پر وزیرِاعظم شہباز شریف اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈارکا شکریہ ادا کیا۔
دفترِ خارجہ کے مطابق دونوں ملکوں نے سرمایہ کاری کے تحفظ کے معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے، شہری ہوابازی میں تعاون اور براہِ راست پروازیں شروع کرنے پر اتفاق کیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے سفارتی و سرکاری پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے ویزا فری معاہدے کی تکمیل پر زور بھی دیا، اس موقع پر ہنگری کے وزیرِخارجہ نے تعلیم کے مزید مواقع فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
پاکستان اور ہنگری کے وزرائے خارجہ کی ملاقات میں علاقائی اور عالمی امن و سلامتی کے امور بھی زیرِ غور آئے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ہنگری کے
پڑھیں:
وزیرِ پیٹرولیم کی بین الاقوامی توانائی کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقات
(اویس کیانی) وفاقی وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک نے بین الاقوامی توانائی کمپنیوں کے نمائندوں سے الگ الگ ملاقاتیں کیں جس میں پاکستان کے توانائی اور کریٹیکل منرلز کے شعبوں میں سرمایہ کاری پر اتفاق کیاگیا۔
وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک نے امریکی توانائی کمپنی مورگن ہیوز انرجی کے صدر گریگوری بلوم اور تیجارہ کیپیٹل کے سی ای او احمد ولید سے ملاقات کی،مورگن ہیوز انرجی اور تیجارہ کیپیٹل بلوچستان میں معدنیات کے منصوبوں پر مشترکہ طور پر کام کر رہی ہیں۔
صدر مورگن ہیوز انرجی گریگوری بلوم نے اس موقع پر کہاکہ پاکستان کے تیل و گیس کی موجودہ فیلڈز کی پیداوار بڑھانے کے لیے سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں جس پروفاقی وزیرعلی پرویز ملک نے کہاکہ مقامی توانائی پیداوار میں اضافے اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے حکومتی تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہیں۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
وفاقی وزیر نے ویٹول ایشیا کے سی ای او کیرن گالاگر سے بھی ملاقات کی ،اس موقع پرعلی پرویز ملک نے گوادر میں ویٹول کی جانب سے بنکرنگ آپریشنز کے کامیاب آغاز پر مبارکباد دی اورکہاکہ ویٹول کے ہائی سلفر فیول آئل کو ویری لو سلفر فیول آئل میں تبدیل کرنے کے منصوبے کی مکمل حکومتی سپورٹ فراہم کریں گے۔
جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں پاکستان کی نئی بانڈڈ اسٹوریج پالیسی کے تحت دستیاب مواقع کا بھی جائزہ لیا گیا، اس موقع پر علی پرویز ملک نے کہاکہ حکومت ویٹول سمیت عالمی توانائی کمپنیوں کے ساتھ بانڈڈ اسٹوریج کے منصوبوں پر بات چیت کر رہی ہے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ
Ansa Awais Content Writer