صاحبزادہ فرحان نے شاندار اعزاز اپنے نام کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔ 2025 ان کے کیریئر کا یادگار سال بنتا جا رہا ہے، کیونکہ انہوں نے رواں سال کے دوران ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 1500 رنز مکمل کرنے کا کارنامہ سرانجام دے دیا ہے۔ صاحبزادہ فرحان نے یہ سنگ میل صرف 35 اننگز میں عبور کیا، جو ان کی مسلسل شاندار بیٹنگ فارم کا واضح ثبوت ہے۔ یہ اعزاز حاصل کرنے کے بعد صاحبزادہ فرحان ایک سال میں 1500 ٹی ٹوئنٹی رنز بنانے والے پاکستان کے چوتھے بیٹر بن گئے ہیں۔ ان سے قبل یہ کارنامہ قومی ٹیم کے تین نمایاں بیٹرز—بابر اعظم، محمد رضوان اور شان مسعود—سرانجام دے چکے ہیں۔ بابر اعظم نے یہ ریکارڈ تین مرتبہ اپنے نام کیا، وہ 2019، 2021 اور 2024 میں ایک کیلنڈر سال میں 1500 ٹی ٹوئنٹی رنز بنا چکے ہیں۔ محمد رضوان نے 2021 اور 2022 میں یہ سنگ میل عبور کیا، جبکہ شان مسعود نے سال 2022 میں شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 1500 رنز مکمل کیے تھے۔ صاحبزادہ فرحان کی اس سال کی کارکردگی خاص طور پر قابلِ ذکر ہے کیونکہ انہوں نے نہ صرف قومی ٹیم کی نمائندگی کی بلکہ ڈومیسٹک سطح پر بھی شاندار کھیل پیش کیا۔ وہ 2025 کے دوران قومی ٹیم کے ساتھ ساتھ پشاور ریجن اور پاکستان سپر لیگ کی مقبول فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے بھی ایکشن میں نظر آئے۔ مختلف پلیٹ فارمز پر تسلسل کے ساتھ رنز بنانے کی ان کی صلاحیت نے انہیں پاکستان کرکٹ کے لیے ایک قابلِ اعتماد اوپنر کے طور پر مضبوطی سے منوا دیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ٹی ٹوئنٹی
پڑھیں:
لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کی فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی، کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ مقرر کردیا گیا
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان آرمی کے چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا، ہلالِ امتیاز (ملٹری)، ستارۂ بسالت کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دینے اور انہیں کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ مقرر کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم نے جنرل عامر رضا کو ترقی اور نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ جنرل عامر رضا قومی سلامتی سے متعلق اس اہم ذمہ داری کو پیشہ ورانہ مہارت اور قومی عزم کے ساتھ انجام دیں گے۔
کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کا منصب ملک کی اسٹریٹجک صلاحیتوں اور قومی دفاعی حکمتِ عملی کے حوالے سے انتہائی اہم تصور کیا جاتا ہے جب کہ جنرل عامر رضا کی فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی کو پاکستان کی عسکری قیادت میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔