UrduPoint:
2026-07-24@03:12:19 GMT

ٹرانسجینڈر ڈاکٹر زین کو گورنرپنجاب کی شاباش

اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT

ٹرانسجینڈر ڈاکٹر زین کو گورنرپنجاب کی شاباش

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 ستمبر2025ء) ٹرانسجینڈر ڈاکٹر زین نے ایک بار پھر اپنی خدمتِ خلق اور انسانیت سے محبت کے جذبے سے عوام کے دل جیت لئے۔ لاہور کے تھیم پارک سے لے کر علی پور اور جلالپور پیروالا تک، سیلاب متاثرین کے لئے میڈیکل کیمپ لگا کر انہوں نے ہزاروں افراد کو علاج، کھانا، کپڑے اور پناہ فراہم کی۔ ڈاکٹر زین، جو جیو پاک ہسپتال موہلنوال لاہور کے ڈائریکٹر ہیں، نے بتایا کہ گزشتہ ایک ماہ میں تھیم پارک لاہور کے 300 متاثرین کو ہسپتال کے اندر باعزت چھت فراہم کی گئی، جہاں انہیں چین کی بزنس کمیونٹی اور دی نور پراجکٹ کے تعاون سے روزانہ راشن اور مکمل میڈیکل سہولتیں مہیا کی گئیں۔

بعد ازاں گورنر پنجاب نے ڈاکٹر زین کو جنوبی پنجاب کے دور دراز علاقوں میں سیلاب متاثرین کے لئے میڈیکل کیمپ لگانے کے لئے سہولتیں فراہم کیں۔

(جاری ہے)

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے ڈاکٹر زین کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں خصوصی طور پر گورنر ہاؤس بلا کر خراجِ تحسین پیش کیاہے اور علی پور کی تحصیلوں میں ریلیف سرگرمیوں کے لئے سہولتیں فراہم کیں۔

ڈاکٹر زین کا کہنا تھا کہ صرف ایک ماہ کے دوران ہزاروں متاثرین کو طبی امداد کے ساتھ ساتھ کھانے پینے کی اشیاء اور کپڑے فراہم کئے گئے۔ اس موقع پر جیو پاک ہسپتال کے چیئرمین شاہد نذیر چودھری، چیف ایگزیکٹو عبدالشکور اور "دی نور پراجیکٹ" کے سی ای او امجد وٹو نے بھرپور تعاون فراہم کیا۔ سیلاب متاثرین نے گفتگو میں اپنی مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پینے کے صاف پانی، ادویات اور خوراک کی قلت نے انہیں شدید پریشان کیا ہوا تھا، لیکن ڈاکٹر زین اور ان کی ٹیم نے امید کی ایک نئی کرن پیدا کر دی۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ ڈاکٹر زین نے سیلاب متاثرین کے لئے میدانِ عمل میں قدم رکھا ہو۔ اس سے قبل بھی وہ خیبرپختونخوا کے ضلع بونیر میں سیلاب کے دوران متاثرین کے لئے میڈیکل کیمپ قائم کر چکے ہیں، جہاں کے پی کے حکومت نے ان کی خدمات کو کھلے دل سے سراہا تھا۔ ماہرین اور سماجی رہنماؤں نے کہا ہے کہ ڈاکٹر زین جیسے انسانیت دوست افراد معاشرے کے لئے مشعلِ راہ ہیں، جنہوں نے اپنی زندگی دوسروں کی خدمت کے لئے وقف کر دی ہے۔
.

ذریعہ

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے متاثرین کے لئے سیلاب متاثرین ڈاکٹر زین فراہم کی

پڑھیں:

جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم لاہور میں انتقال کرگئے۔جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ  امیرالعظیم صاحب اللہ کے حضور پیش ہوگئے۔

سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم طویل عرصے سے علیل اور کینسر کے مرض سے نبرد آزما تھے۔امیرالعظیم کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔امیرالعظیم جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل کے علاوہ زمانۂ طالب علمی میں اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ بھی رہے۔ 

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

لاہور میں 1958 میں پیدا ہونے والے امیرالعظیم نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی اور اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلی رہے۔جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سراج الحق نے انہیں 2019 اور 2024 میں موجودہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مرکزی مجلس شوریٰ کے مشورے سے انہیں مرکزی سیکریٹری جنرل مقرر کیا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلا ب آ گیا
  • دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلا ب
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا