ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے پیپلزپارٹی کیلیے نیا چیلنج کھڑا کردیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251003-08-13
کراچی (رپورٹ /واجد حسین انصار ی) سندھ میں 17سال سے برسراقتدار پاکستان پیپلز پارٹی کے لیے بھٹو خاندان سے ہی ایک نیا چیلنج پیدا ہوگیا ،ساابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے پوتے ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کی نئی سیاسی جماعت میں شمولیت کے لیے پارٹی کے اہم رہنماؤں اور اندرون سندھ سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے گرین سگنل دے دیا۔ذوالفقار جونیئر سندھ میں متبادل قیادت کے طور پر سامنے آرہے ہیں اور طویل عرصے سے صوبے میں قائم پیپلز پارٹی کی سیاسی مونوپلی کو چیلنج کرنے کے لیے تیار ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کی سیاست میں اہم پیش رفت کا امکان ہے۔طویل عرصہ سے صوبے میں حکومت کرنے والی پاکستان پیپلزپارٹی کے لیے بھٹو خاندان سے ہی ایک نیا چیلنج پیدا ہوگیا ہے۔ سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے پوتے اور مرتضیٰ بھٹو کے صاحبزادے ذوالفقار علی بھٹو جونیئر جنہوںنے چند عرصہ قبل ایک نئی سیاسی جماعت کے قیام کا اعلان کیا تھا اب اس کو متحرک کرنے کے لیے سرگرم ہوگئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کی نئی جماعت سوشلزم کے نعرے کے ساتھ اپنا منشو ر عوام کے سامنے پیش کرے گی۔ مجوزہ جماعت پیپلزپارٹی کے پرانے نعرے روٹی کپڑا اور مکان کو ایک نئی شکل میں عوام کے سامنے لائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے نئی جماعت کے حوالے سے اپنا ہوم ورک مکمل کرلیا ہے اور اس حوالے سے ان کو اپنی ہمشیرہ فاطمہ بھٹو کی بھی بھرپور حمایت حاصل ہے اور جماعت کے باضابطہ قیام کے وقت وہ بھی اپنے بھائی کے ساتھ موجود ہوںگی۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو جونیئر پاکستان پیپلزپارٹی کے اہم رہنماؤں اور اندرون سندھ کی اہم شخصیات نے ان کی پارٹی میں شمولیت کے حوالے سے یقین دہانی کروادی ہے۔پیپلزپارٹی کے ایسے رہنما جو وزارت اور عہدے نہ ملنے کے باعث پارٹی قیادت سے ناراض ہیں وہ بھی ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کا ساتھ دے سکتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کا کہنا ہے کہ اگر مستقبل قریب میں سندھ میں کسی ضمنی الیکشن کا انعقاد ہوتا ہے تو ذوالفقار علی بھٹو جونیئر اس الیکشن میں حصہ لے کر باقاعدہ اپنی انتخابی سیاست کا بھی آغاز کرسکتے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پیپلزپارٹی کے کا کہنا ہے کہ پارٹی کے ذرائع کا کے لیے
پڑھیں:
25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
سٹی 42: 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگیا ۔
صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر دیگر مقامی قائدین اور کارکنان کے ہمراہ گریٹر اقبال پارک پہنچ گئے ۔ مینار پاکستان، صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جلسے کی اجازت دینے پر وزیراعلی مریم نواز کے مشکور ہیں۔پرنسپل سیکرٹری نے ہمیں بتایا کہ اجازت دے دی گئی ہے۔جلسے کی تاحال زبانی اجازت دی گئی ہے تحریری اجازت ابھی نہیں دی گئی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
جلسے کی اجازت دے کر مریم نواز نے جمہوری روایات کو پروان چڑھایا ہے۔آج 23 جولائی کو آئے ہیں ساری رات یہیں ہیں۔جلسے کے دوران صدر آصف علی زرداری کی سالگرہ کا کیک کاٹیں گے۔
25 جولائی کو جلسہ 8 بجے شروع ہو گا۔بلاول بھٹو وڈیو لنک سے خطاب کریں گے۔راجہ پرویز اشرف، حسن مرتضی قمر زمان کائرہ و دیگر قائدین خطاب کریں گے۔