data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251003-11-14
لاہور (وقائع نگارخصوصی)امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے غزہ کے مظلومین کے لئے انسانی ہمدردری کے تحت امداد لے کر جانے والے’’گلوبل صمود فلوٹیلا‘‘ میں جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان سمیت دیگر 45ممالک کے 500 شرکا پر اسرائیلی فوج کی جانب سے حملے اور گرفتاریاں انسانی حقوق کی علمبردار تنظیموں، اقوام متحدہ اور بالخصوص عالمی برادری کے منہ پر زور دار طمانچہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل نے تمام اخلاقی حدود کو عبور کر لیا ہے۔امن قافلے غیر مسلح،ان کا مقصد اسرائیلی فوج کی طرف سے غزہ میں ہونے والے ظلم و بربریت، نسل کشی، خواتین اور بچوں کو شہید کر نے والوں کا محاصرہ ختم کرنا اور امداد کو غزہ کے بچوں تک پہنچانا ہے۔ نہتے اور پر امن لوگوں کی گرفتاریوں کاعالمی برادری اس کا سخت نوٹس لے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ امداد لے کر جانے والے فلوٹیلا میں دنیا بھر سے افراد شامل ہیں جن کی حفاظت اولین ترجیح ہونی چاہئے۔کتنے شرم کی بات ہے کہ اسرائیل ایک بد مست ہاتھی بن چکا ہے جس کے شر سے کوئی بھی محفوظ نہیں رہا، نیتن یاہو نے عالمی امن کو سنگین خطرات سے دوچار کر دیا ہے۔ دنیا کو اپنی بے حسی ختم کرنی ہو گی۔ اسرائیل نے امریکی پشت پناہی پر 66ہزار سے زائد افراد کو شہید کر دیا ہے جس میں 70فیصد بچے اور خواتین شامل ہیں۔ نیتن یاہو کاغزہ خالی کرنے سے انکار اور قبضہ قائم رکھنے کے اعلان نے امریکن صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نام نہا د امن معاہدے کے غبارے سے ہوا نکال دی ہے۔حکومت پاکستان نے قوم کو اعتماد میں لئے بغیر جس عجلت میں ڈونلڈ ٹرمپ کے معاہدے پر آنکھیں بند کر کے آمین کہا، اس کا انجام سب کے سامنے ہے۔جماعت اسلامی 4اکتوبر کو لاہور میں غزہ میں ہونے والے مظالم اور نام نہاد امن معاہدے پر پاکستانی حکومت کے موقف کے خلاف ملین مارچ کرے گی۔دو ریاستی حل کی آڑ میں اسرائیل کو تسلیم نہیں کرنے دیں گے۔حکومت غلامی کی سیاست چھو ڑ کر قومی وقار اور جرات کی سیاست کریں۔محمد جاوید قصوری نے آزاد کشمیر میں ہونے والے مظاہروں کے نتیجے میں 9افراد کی ہلاک پر شدید غم و غصے اورافسوس کا اظہا ر کرتے اسے قابل مذمت قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالات کو کنٹرول میں رکھنا حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہوتی ہے جو کہ وہ پوری کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔ حکمران عقل سے کام لیں اور امن کو قائم کیا جائے۔ جماعت اسلامی پر امن احتجاج کی حمایت کرتی ہے۔

سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جماعت اسلامی

پڑھیں:

ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی

امریکی ایوانِ نمائندگان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے ساتھ جاری فوجی تنازع سے امریکی افواج واپس بلانے کی ہدایت دینے والی وار پاورز قرارداد دوبارہ منظور کرلی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ قرارداد اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹ کی رکنِ کانگریس پرامیلا جے پال کی جانب سے پیش کی گئی جس کے حق میں 214 جب کہ مخالفت میں 208 ووٹ پڑے۔

رائے شماری میں اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹ کے تمام اراکین نے قرارداد کی حمایت کی جب کہ حکمراں جماعت ریپبلکن کے 5 ارکان نے بھی پارٹی پالیسی کے برعکس ووٹ دیتے ہوئے قرارداد کے حق میں رائے دی۔

خیال رہے کہ یہ دوسری بار ہے کہ ایوانِ نمائندگان نے اسی نوعیت کی قرارداد منظور کی ہے۔ گزشتہ ماہ بھی ایوان نے ایسی ہی ایک قرارداد منظور کی تھی جسے بعد میں سینیٹ نے بھی منظور کر لیا تھا۔

اگرچہ قرارداد کی منظوری سیاسی لحاظ سے اہم سمجھی جا رہی ہے تاہم اس کی قانونی حیثیت محدود ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ اس قسم کی وار پاورز قراردادیں آئین سے مطابقت نہیں رکھتیں اور صدر بطور کمانڈر اِن چیف قومی سلامتی کے معاملات میں فوجی فیصلے کرنے کا اختیار رکھتے ہیں۔

ووٹنگ سے قبل ہونے والی بحث میں ایوانِ خارجہ امور کمیٹی کے سرکردہ ڈیموکریٹ رکن گریگ میکس نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے کانگریس کی پیشگی منظوری کے بغیر ایران کے خلاف فوجی کارروائی کر کے امریکی قانون اور آئینی تقاضوں کی خلاف ورزی کی ہے۔

یہ قرارداد ایسے وقت منظور ہوئی جب یمن کے حوثیوں کے بحیرہ احمر میں سعودی آئل ٹینکرز پر حملوں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرچکی ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • عطا اللہ تارڑ نے اب تک معافی نہیں مانگی، وزیراعظم وزرا کے تضحیک آمیز رویے کا نوٹس لیں، سحر کامران
  • سعودیہ کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت مشرقِ وسطیٰ میں تاریخی پیش رفت ہوگی، نیتن یاہو
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • پٹرولیم قیمتوں کے روزانہ تعین پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم