data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سیرت النبیﷺ کا مطلب حضرت محمد ﷺ کی زندگی اور کردار ہے، جو مسلمانوں کے لیے بہترین نمونہ ہے کیونکہ قرآن نے ان کی زندگی کو انسانیت کے لیے بہترین نمونہ قرار دیتا ہے، ان خیالات کا اظہار نائب ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی ضلع مٹیاری ارم بھٹو نے نیو سعیدآباد میں منعقد ہ سیرت النبی ﷺ کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ رسول ﷺ کی سیرت اخلاق، حکمت، صبر، اور شفقت کا عملی نمونہ ہے۔
سیرت کے مطالعہ سے اسلامی اصولوں پر عمل کیا جا سکتا ہے، نئی نسل کو صحیح تربیت دی جا سکتی ہے اور معاشرتی و انفرادی مسائل کا حل ممکن ہے۔ علاوہ بریں نائب ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی ضلع مٹیاری حنا جلال نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رسولِ کائنات، فخرِ موجودات محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ تعالیٰ نے نسلِ انسانی کے لیے نمونہ کامل اور اسوہ حسنہ بنایاہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقہ کو فطری طریقہ قرار دیا ہے۔ محسن انسانیت ﷺ کے معمولات زندگی ہی قیامت تک کے لیے شعار ومعیار ہیں، یہی وجہ ہے کہ سیرة النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ہر گوشہ تابناک اور ہر پہلو روشن ہے۔ اس موقع پر نگراں شعبہ تعلقات عامہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی ضلع مٹیاری آمنہ حسان کے علاوہ شہر بھر سے خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اسٹاف رپورٹر.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے لیے

پڑھیں:

جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم لاہور میں انتقال کرگئے۔جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ  امیرالعظیم صاحب اللہ کے حضور پیش ہوگئے۔

سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم طویل عرصے سے علیل اور کینسر کے مرض سے نبرد آزما تھے۔امیرالعظیم کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔امیرالعظیم جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل کے علاوہ زمانۂ طالب علمی میں اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ بھی رہے۔ 

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

لاہور میں 1958 میں پیدا ہونے والے امیرالعظیم نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی اور اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلی رہے۔جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سراج الحق نے انہیں 2019 اور 2024 میں موجودہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مرکزی مجلس شوریٰ کے مشورے سے انہیں مرکزی سیکریٹری جنرل مقرر کیا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • کشمیر کا فیصلہ صرف کشمیری عوام کریں گے،بلاول بھٹو
  • انسانی حقوق کا مغربی تصور سیرت طیبہؐ کی روشنی میں
  • اسلامی اقدار اور جدید دور
  • زندگی کا مقصد
  • خیبر پی کے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان 
  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو